Tag: کورونا ویکسین کی تیاری

  • پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری ، قوم کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری ، قوم کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کاآغاز آئندہ ماہ سےہو گا،این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قوم کیلئے کورونا ویکسین کے حوالے سے سے بڑی خوشخبری آگئی ، ذرائع این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کاآغاز آئندہ ماہ کے آغاز سے ہو گا، اس حوالے سے این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ کین سائنو کی ایجاد کردہ کورونا ویکسین این آئی ایچ میں تیارہوگی، این آئی ایچ میں کین سائینوسنگل ڈوزکورونا ویکسین تیار کی جائےگی اور  یہ مقامی تیارسنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کےآخر میں دستیاب ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سےتیارکرےگا اور ویکسین کی تیاری کےلیےخام مال چینی کمپنی فراہم کرےگی۔

    این آئی ایچ کے ماہرین کی کورونا ویکسین سازی کی تربیت جاری ہے، کین سائنوٹیم پاکستانی ماہرین کو ویکسین سازی کی تربیت دے رہی ہے، پہلاکورونا ویکسین بیچ چینی ماہرین کی موجودگی میں تیار کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے کوروناویکسین کاخام مال چند روز میں پاکستان پہنچنےکاامکان ہے ، این آئی ایچ کی تیار کردہ کوروناویکسین ملک میں دستیاب ہوگی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکسین کی 2کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2کروڑ ڈوز کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدودخوراکیں تیارکی جائیں گی۔

  • کورونا ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والی 61 اشیا  کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری

    کورونا ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والی 61 اشیا کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : کورونا ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والی 61 اشیا کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ٹیکس استثنیٰ سے طبی سامان کی اسپتالوں کو فوری دستیابی ممکن ہو سکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے کورونا ویکسین سے متعلق61 اشیادرآمدپرٹیکس چھوٹ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے 3دن بعد آج ٹیکس استثنیٰ کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

    ذرائع کے مطابق ٹیکس استثنیٰ سے طبی سامان کی اسپتالوں کوفوری دستیابی ممکن ہو سکے گی اور درآمد کنندگان کو ٹیکس میں رعایت 30 جون 2021 تک حاصل ہو گی۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 30 جون2021تک کوروناسےمتعلق61 اشیاڈیوٹی فری درآمد ہوں گی ، جس سے کورونا ویکسین تیاری میں پیشرفت میں تیزی آئے گی جبکہ ویکسین کی تیاری کی لاگت بھی کم ہوگی۔

    اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آرکی عدم دلچسپی کے باعث کورونا ویکسین سے متعلق61 اشیا کی درآمد شروع نہ ہوسکی ، وزارت تجارت متعلقہ اشیا سے متعلق  اپناایس آراوجاری کرچکی ہے ، ایف بی آرکےرویےکی بنا پر مصنوعات کی درآمد میں تاخیر ہورہی ہے۔

    خیال رہے 3 روز قبل وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین سے متعلق 61اشیاکی درآمدکی ڈیوٹی فری اجازت دی تھی جبکہ کورونا سے بچاؤ، اسمگلنگ روک تھام آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری بھی دی۔

  • کورونا ویکسین کی تیاری، چین سے بڑی خبر آگئی

    کورونا ویکسین کی تیاری، چین سے بڑی خبر آگئی

    ووہان : چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ریسرچ لیبارٹری اور ویکسین کی تیاری کیلئے کمپلیکس کی تعمیر مکمل کرلی گئی ، جو ہرسال کورونا ویکسین کی 100 ملین ڈوزز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے دنیا کیلئے اہم خبر آگئی، چینی شہر ووہان جہاں سے کورونا وائرس کی وبا پھوٹی تھی ، وہاں وائرس کو قابو کرنے کے لیے ریسرچ لیبارٹری اور کورونا ویکسین کیلئے پروڈکشن کمپلیکس تیار کرلیا گیا ہے۔

    یہ کمپلیکس ووہان انسٹی ٹیوٹ آف بیالوجیکل پروڈکٹس میں واقع ہے، جو چین نیشنل بائیوٹیک گروپ (CNBG) سونوفرم سے وابستہ ہے۔

    یہ لیب پیتھوجینک وائرس کی ویکسینز کا مطالعہ کرنے کی حامل ہے اور ہرسال کورونا وائرس ویکسین کی 100 ملین ڈوزز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    اس کمپلیکس کو ووہان میں تیزی رفتاری سے دو عارضی اسپتال ، ہووشنشن اور لیزنشان تعمیر کرنے والی ٹیم نے صرف 100 دن اور راتوں میں تیار کیا ہے۔

    اس سے قبل بیجنگ میں تعمیر شدہ ایک سی این بی جی کارخانے کے ساتھ کورونا وائرس کی سالانہ 20کروڑ غیر فعال ویکسینز کی تیاری متوقع ہے، جس سے مناسب فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔

    ڈبلیو آئی بی پی نے 12 اپریل کو پہلے اور دوسرے مرحلے میں امیدواروں پر غیر فعال کورونا ویکسین کی کلینیکل آزمائش کا آغاز کیا تھا، جس میں 18 سے 59 سال کی عمروں کے درمیان 1ہزار 120 رضاکاروں نے حصہ لیا تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل چین نے پہلی کورونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل کی تھی ، ویکسین ملٹری ریسرچ یونٹ اور کانسینو بائیولوجکس نے تیار کی اور کرونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے بچانے کی صلاحیت کی حامل ویکسین چینی فوج استعمال کرے گی۔

    کمپنی نے بتایا تھا کہ یہ ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے بعد محفوظ اور کچھ مؤثر ثابت ہوئی ہے، Ad5-nCoV نامی یہ ویکسین چین کی ان 8 عدد ویکسینز میں سے ایک ہے، جن کی چین کے اندر اور باہر دیگر ممالک میں انسانوں پر آزمائش کی اجازت دی جا چکی ہے، اس ویکسین کی کینیڈا میں بھی ہیومن ٹیسٹنگ کی اجازت مل چکی ہے۔

    کانسینو کمپنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن نے 25 جون کو ملٹری کے لیے اس ویکسین کے استعمال کی ایک سال کے لیے منظوری دی۔