Tag: کورونا ویکسین کی جعلی انٹری

  • نواز شریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملزمان  گرفتار

    نواز شریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن کی انٹری کرنے والے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا، دونوں نامزدملزمان کوٹ خواجہ سعیداسپتال کےملازم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گجر پورہ پولیس نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن کے اندارج کے معاملے پر 2 ملزمان عادل اورابو الحسن کوگرفتارکرلیا ، دونوں نامزدملزمان کوٹ خواجہ سعیداسپتال کےملازم ہیں۔

    گجرپورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ملزمان کےخلاف ایف آئی اےسائبرکرائم میں بھی مقدمہ درج ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان نے نواز شریف کی کورونا ویکسین ڈیٹا کی جعلی انٹری کی۔

    یاد رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نےغلطی کااعتراف کیا تھا ، جس پر محکمہ صحت پنجاب نے دونوں کو معطل کردیا تھا۔

    ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پیسےلیکرویکسین کےجعلی اندراج کاسلسلہ جاری ہے، پیسےلیکرجعلی اندراج کرنے والے2 افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کروایاجاچکاہے۔

  • نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے  دونوں ملازمین معطل

    نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین معطل

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نےغلطی کااعتراف کرلیا ، جس پر دونوں کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لاہورمیں ویکسین کے جعلی اندراج کرنے کے معاملے پر ایم ایس کا کہنا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال  کے 2 ملازمین نے نوازشریف کی جعلی انٹری کی، نوازشریف کی جعلی انٹری کرنےوالےدونوں ملازمین نےغلطی کااعتراف کرلیا ہے۔

    ایم ایس کوٹ خواجہ سعیداسپتال نے جعلی انٹری کرنے والے ملازمین کو معطل کرتے ہوئے بتایا جعلی اندراج کرنےوالےملازمین ابوالحسن اورعادل نے کسی کے کہنے پر جعلی انٹری کی۔

    ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پیسےلیکرویکسین کےجعلی اندراج کاسلسلہ جاری ہے، پیسےلیکرجعلی اندراج کرنے والے2 افراد کیخلاف  مقدمہ بھی درج کروایاجاچکاہے۔

    نوازشریف کے جعلی اندراج کی تحقیق کیلئے محکمہ صحت نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کےویکسی نیشن سنٹر پر نوید نامی ویکس نیٹر کی آئی ڈی استعمال کی گئی، فیک انٹری کیسے اور کس نے کروائی، ایف آئی اے تحقیق کرے۔

    ایم ایس کا کہنا ہے کہ ملازمین نے نوید الطاف نامی ملازم کے آئی ڈی سے نواز شریف کا جعلی اندارج کیا۔