Tag: کورونا ویکسین کی خریداری

  • سندھ والوں کیلئے  کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختصٕ

    سندھ والوں کیلئے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختصٕ

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے جبکہ کورونا ویکسی نیشن کےلیے سندھ میں 14اور کراچی میں 9 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے ہیں اور چین، برطانیہ سمیت روسی کمپنی سے ویکسین کی خریداری کیلئے رابطے میں ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کےلیے 14مراکزقائم کیےگئے ہیں ، سکھر ،لاڑکانہ، میرپورخاص، نوابشاہ اور حیدرآباد میں ایک ایک ویکسی نیشن مرکزقائم کیا۔

    ترجمان نے کہا کراچی میں کورونا ویکسی نیشن کےلیے9مراکز قائم کئے گئے ہیں، ضلع جنوبی ، شرقی اور وسطی میں 2،2 جبکہ کورنگی ، ملیر اور غربی میں ایک ایک ویکسی نیشن مرکز قائم کیا گیا ہے۔

    ویکسی نیشن سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ ا ور سامان پہنچادیا گیا ہے اور مختلف ویکسی نیشن سینٹر میں عملے کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی گرانٹ  منظور

    کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی گرانٹ منظور

    اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی تکنیکی  ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں 6نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملازمین کے بقایاجات کیلئے اور وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے این آئی ٹی بی کیلئے 68 کروڑ33لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری اور کورونا ویکسین خریداری کیلئے 15 کروڑ تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔

    اجلاس میں جی20ممالک سےقرض پرسودادائیگی کی معطلی کی6ماہ کیلئے توسیع کی منظوری دے دی گئی ، ای سی سی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سےبھی منظوری لی جائے گی۔

    ای سی سی نے پنجاب کو3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی ، یہ گندم ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے درآمد کی جائے گی جبکہ اینگرو فرٹیلائزرزکوگیس کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    خیال رہے وزارت صحت نے متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ سے متعلق سمری ای سی سی کوارسال کی تھی ، جس میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی متوقع کوروناویکسین کی بکنگ کیلئے15کروڑڈالرمختص کرے۔

    سمری میں کہا گیا تھا کہ ٹیکنیکل ایکسپرٹ کمیٹی نےکوروناویکسین بکنگ کا تخمینہ 15 کروڑ ڈالر لگایا ہے، عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی تیاری فیزتھری میں داخل ہوچکی ہے، تمام ممالک کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کررہے ہیں، کورونا ویکسین2021 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی میں دستیاب ہوگی۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان نےمفت ورعایتی ویکسین فراہمی کیلئے گاوی سے رابطہ کیا ہے، گاوی سے ویکسین2021 کے آخر میں ملنے کا امکان ہے، ویکسین سے متعلق بین الوزارتی، نیشنل ایکسپرٹ کمیٹی قائم کی گئی تھی جبکہ کورونا ویکسین کی بکنگ کا معاملہ این سی اوسی میں زیربحث آچکا ہے۔