Tag: کورونا ویکسین

  • کیا کرونا ویکسینز کے استعمال سے ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے؟ نئی تحقیق

    کیا کرونا ویکسینز کے استعمال سے ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے؟ نئی تحقیق

    واشنگٹن: امریکی محققین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا ویکسینز کا استعمال ذہنی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

    امریکن جرنل آف پریونٹیو میڈیسین میں شایع شدہ مقالے کے مطابق نیو ہیمپشائر یونیورسٹی کی تحقیق میں محققین نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کرانا لوگوں کی ذہنی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

    محققین کے مطابق ویکسینز کے استعمال سے چوں کہ بیماری سے متاثر ہونے اور اسپتال اور موت کے خطرے میں کمی آتی ہے، تو اس کا مثبت اثر ذہن پر بھی مرتب ہوتا ہے، اور کووڈ 19 سے تحفظ کا احساس ذہنی صحت اور معیار زندگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی سطح پر ذہنی بے چینی اور نفسیاتی مسائل کی شرح میں بھی بہت اضافہ ہوا، جس کی متعدد وجوہ ہیں جیسے ملازمتوں اور آمدنی سے محرومی، سماجی طور پر تنہا ہو جانا وغیرہ۔

    محققین اس سلسلے میں 8 ہزار بالغ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی، ویکسینیشن سے ذہنی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں جاننے کے لیے ان سے مارچ 2020 سے جون 2021 کے دوران کئی بار انٹرویو کیے گئے، نتائج کے مطابق دسمبر 2020 سے جون 2021 کے دوران کرونا ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لینے والے بالغ افراد کے ذہنی دباؤ میں 7 فیصد کمی آئی، مکمل ویکسینیشن پر یہ شرح 25 فیصد تک گھٹ گئی۔

    محققین کے مطابق اس کی وجہ ویکسینیشن کے بعد بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرے میں کمی تھی، محققین نے بتایا کہ ہماری تحقیق سے ویکسینیشن کے ذہنی صحت کے لیے فوائد کا اظہار ہوتا ہے جو اس کا ایک اضافی فائدہ ہے۔

    اس سے قبل ستمبر 2021 میں امریکا کی سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں ایسے شواہد کو دریافت کیا گیا جن سے عندیہ ملتا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کرانے کے بعد لوگوں کو تناؤ کا کم سامنا ہوتا ہے اور ذہنی صحت میں بہتری آتی ہے۔

  • پنجاب میں کورونا ویکسین لگانے کی سب سے بڑی ‘مہم ریڈ’ کا آغاز

    پنجاب میں کورونا ویکسین لگانے کی سب سے بڑی ‘مہم ریڈ’ کا آغاز

    لاہور : پنجاب میں میں کورونا ویکسین لگانے کی سب سے بڑی مہم ریڈ کا آغاز ہوگیا ، جس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ان کی دہلیز پرویکسین لگائی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں میں کورونا ویکسین لگانے کی سب سے بڑی مہم ریڈ کا آغاز کردیا گیا ، مہم وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ان کی دہلیز پرویکسین لگائی جائےگی ،ویکسی نیشن مہم کامیاب بنانے کےلیےہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مہم کامیاب بنانے 14ہزارنئے مراکزقائم کیےگئے ہیں، 12ہزارسے زائدٹیمیں ہرمحلے اور گاؤں میں جاکرویکسی نیشن کریں گی ، اس سلسلے میں منتخب نمائندوں اورسماجی کارکنوں کومہم کامیاب بنانےکی ذمےداری سونپی گئی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کم ویکسی نیشن والے اضلاع مہم سےہدف پورا کر سکیں گے اور کوروناکے خلاف جنگ زیادہ سےزیادہ ویکسی نیشن سےہی جیتی جاسکتی ہے۔

  • جاپانی وزیر اعظم کا مستحق ممالک کے لیے 6 کروڑ ویکسین ڈوز دینے کا اعلان

    جاپانی وزیر اعظم کا مستحق ممالک کے لیے 6 کروڑ ویکسین ڈوز دینے کا اعلان

    نیویارک: جاپان کے وزیرِ اعظم سُوگا یوشی ہِیدے نے مستحق ممالک اور خطوں کو کرونا وائرس ویکسین کی 6 کروڑ تک ڈوز فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپانی وزیر اعظم سُوگا نے یہ اعلان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ایک علیحدہ اجلاس میں ویڈیو پیغام میں کیا، اس اجلاس کی صدارت امریکی صدر جو بائیڈن نے کی۔

    وزیر اعظم سُوگا نے کہا کہ اُنھوں نے کوویکس منصوبے کے لیے ایک ارب ڈالر دیے ہیں، یہ ایک بین الاقوامی اسکیم ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں کرونا وائرس ویکسینز کی منصفانہ تقسیم ہے۔

    اُنھوں نے یہ بھی بتایا کہ جاپان اب تک کئی ملکوں اور خطوں کو ویکسین کی تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ ڈوز دے چکا ہے جو کسی بھی ملک کی جانب سے بھیجی جانے والی تیسری سب سے بڑی مقدار ہے۔

    یہ مقدار مجموعی طور پر تقریباً 6 کروڑ کرنے کے لیے اُنھوں نے اضافی ڈوز فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

    سُوگا نے نشان دہی کی کہ جاپان نے عالمگیر وبا سے نمٹنے کے لیے آکسیجن کے سلنڈرز، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبّی آلات کے ذریعے دیگر ممالک کی صلاحیتوں کو تقویت دینے کی غرض سے بھی امداد پیش کی ہے، اور آئندہ بھی امداد جاری رکھے گا۔

  • پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7کروڑ ہو گئی

    پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7کروڑ ہو گئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7کروڑ ہو گئی ، گزشتہ روز ملک میں8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پہلی ڈوزلگوانےوالےافرادکی تعداد 7کروڑ ہو گئی ، گزشتہ روزملک میں8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی ، اب تک7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73افراد انتقال کر گئے اور 2714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے نیجے آگئی اور 4.78 فیصد رہی جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 938 اور مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 ہوگئی ہے۔

  • کورونا ویکسین لگائے بغیر بوگس انٹریاں کرنے والا گروہ  گرفتار

    کورونا ویکسین لگائے بغیر بوگس انٹریاں کرنے والا گروہ گرفتار

    لودھراں : محکمہ ہیلتھ اور خفیہ اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوروناویکسین لگائے بغیر بوگس انٹریاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، ایک موبائل شاپ میں جعلی انٹریاں کی جاتی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں محکمہ ہیلتھ اور خفیہ اداروں نے بڑی کارروائی کی ، کارروائی کے دوران کوروناویکسین لگائے بغیر بوگس انٹریاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    ڈپٹی کمشنرعمران قریشی نے بتایا کہ ابتدائی طور پرگروہ میں شامل 3 نوجوان ملزمان کو پکڑا گیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر اشیا بھی برآمد کرلی ہے۔

    عمران قریشی کا کہنا تھا کہ ایک موبائل شاپ میں جعلی انٹریاں کی جاتی تھیں اور ہیلتھ آفس کے پاس ورڈ لگا کر انٹری کی کنفرمیشن کی جاتی تھی، ملزمان بیرون ملک جانےوالوں سے 5ہزار اور دیگر سے 2ہزار روپے تک لیتے تھے۔

    خیال رہے پنجاب میں بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوانے میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب نے ایکسپو سینٹر میں جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والا ایک اور ملزم پکڑلیا تھا۔

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں تعینات سیکورٹی گارڈ غیر قانونی طریقہ سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوا رہا تھا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے احکامات پر سی او ہیلتھ لاہور نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

    عمران سکندر بلوچ نے کہا تھا کہ سیکورٹی گارڈ کے خلاف مجوزہ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، اس قسم کی کسی غیر قانونی کاروائی میں ملوث کسی فرد کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

  • چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان منتقل

    چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان منتقل

    اسلام آباد: چین سے کورونا ویکسین 20لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئیں جبکہ مزید 20لاکھ سائینو ویک ڈوز کل اسلام آبادلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے کوروناویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان منتقل کردی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز 20 لاکھ ڈوز لیکراسلام آبادپہنچ گئی ہے ، پاکستان نے 20لاکھ سائینو ویک ڈوزچینی کمپنی سے خریدی ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ویکسین کی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کردی ہے جبکہ چین سے مزید 20لاکھ سائینو ویک ڈوز کل اسلام آبادلائی جائیں گی، سائینوفام ویکسین صوبوں کوحسب ضرورت فراہم کی جائےگی۔

    ذرائع کے مطابق رواں ماہ 2 کروڑ سے زائد کورونا ویکسین ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں، رواں ماہ ساڑھے3کروڑسےزائدویکسین ڈوزپاکستان لائی جائیں گی۔

    یاد رہے 11 اگست کو کوویکس کی فراہم کردہ چینی ساختہ کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچی تھی ، کوویکس کی جانب سے 10 لاکھ سائنوفام ڈوز فراہم کی گئی ، کوویکس سے پاکستان کو سائنوفام ویکسین پہلی بار ملی تھی۔

    خیال رہے کوویکس پاکستان کو تاحال81 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کر چکا ہے، جس میں 55 لاکھ موڈرنا،25 لاکھ آسٹرازنیکا ڈوز اورایک لاکھ فائزر ویکسین ڈوز شامل ہیں۔

  • کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک  کا درمیانی وقفہ، عوام کیلئے اہم خبر

    کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک کا درمیانی وقفہ، عوام کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 سے کم کرکے 28 دن کردیا اور10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ42 سے کم کرکے 28 دن کردیا ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا اور 10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، 10ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ کارآمد نہیں ہوگا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسینیشن کی جلد تکمیل وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے انتہائی مفید قرار دی ہے۔

    چند روز قبل معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آپ ویکسین کی دوسری خوراک کم وقت کے وقفے کے بعد بھی لگوا سکتے ہیں، سائنوفام 3 ہفتے، سائنوویک، ایسٹرازنیکا 4 ہفتے وقفے کے بعد لگواسکتے ہیں، اب آپ کو1166ایس ایم ایس کے انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔

  • کراچی میں  گھروں پر جا کر بھاری رقوم کے عوض کورونا ویکسین لگانے والے 2 افراد گرفتار

    کراچی میں گھروں پر جا کر بھاری رقوم کے عوض کورونا ویکسین لگانے والے 2 افراد گرفتار

    کراچی : پریڈی پولیس نے اسٹنگ آپریشن کے دوران گھروں پر جا کر بھاری رقوم کے عوض غیر قانونی طور پر کورونا ویکسین لگانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کا کہنا ہے کہ انھیں یہ ویکسین سرکاری اہلکار فراہم کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر قانونی طور پر گھروں پر جاکر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے والا گروہ پکڑا گیا، پندرہ ہزار سے تین ہزار آٹھ سو تک میں گھر پر ویکسین لگانے کا شور اٹھا تو پریڈی پولیس ایکشن میں آگئی۔

    پولیس نے کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ویکسین برآمد کرلی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھروں پر ویکسین لگانے کے 15 ہزار سے 3800 روپے وصول کرتے تھے جبکہ اس غیرقانونی کام میں حکومتی اہلکار بھی ملوث ہیں۔

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ اس کام میں وہ اکیلے نہیں ، فائزر ہویا سائینو فارم اور یا سائنوں ویک ، تمام ویکسین حکومتی اہلکار ہی دیتے تھے اور اس دھندے میں تین سے چار لوگ ملوث ہیں۔

    خیال رہے سرکاری ویکسین کا یوں کالے بازار میں دستیاب ہونا حکومتی اداروں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے اور سرکاری عملے کی ملی بھگت سے کورونا سے بچاؤ کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، حکومت سندھ نے بروقت ایکشن نہ لیا تو ویکسین کی قلت بھی ہوسکتی ہے اور نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

  • چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان آنے کو تیار

    چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان آنے کو تیار

    اسلام آباد : چین سے کورونا ویکسین کی بیس لاکھ ڈوز آج پاکستان پہنچیں گی ، پاکستان نے یہ ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان آنے کو تیار ہے ، چین سے 20لاکھ کورونا ویک ڈوز آج اسلام آباد لائی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 20 لاکھ سائنو ویک ڈوز چینی کمپنی سےخریدی ہیں، رواں ماہ کوروناویکسین کی تقریبا ڈیڑھ کروڑڈوز پاکستان پہنچیں گی۔

    ذرائع کے مطابق رواں ماہ 65 لاکھ کورونا ویکسین ڈوزپاکستان لائی جاچکی ہیں ، جس میں چین سے 20 لاکھ سائنو فارم ، 20لاکھ سائینوویک ڈوزلائی گئیں۔

    ،ذرائع نے بتایا کوویکس پاکستان کو رواں ماہ 25 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز فراہم کر چکا ہے جبکہ رواں ماہ چینی کین سائنو ویکسین کے خام مال کی کھیپ ملے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خریدی ایک لاکھ فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ رواں ماہ پہنچے گی جبکہ رواں ماہ ہی پاکستان کو کوویکس سے آسٹرازنیکا کی دوسری کھیپ ملے گی۔

  • چین سے کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچ گئی

    چین سے کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد : چین سے کورونا ویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان نے یہ کورونا ویکسین چینی کمپنی سائینوویک سےخریدی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان مختلف کمپنیز کی کورونا ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچ گئی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کورونا ویک ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچا ، چین سے کوروناویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز لائی گئی ہیں، ایئرپورٹ انتظامیہ نے ویکسین ای پی آئی حکام کے حوالے کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کورونا ویک ویکسین کی فیڈرل ای پی آئی ویئرہاؤس منتقلی جاری ہے ، پاکستان نے کوروناویکسین چینی کمپنی سائینوویک سےخریدی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 3روزمیں40لاکھ کورونا ویکسین ڈوزلائی گئی ہیں، جن میں سائینوفارم کی20لاکھ اور کوروناویک کی20 لاکھ ڈوز شامل ہیں ، جس کے بعد ملک میں سائینوفارم، کوروناویک،موڈرنا ویکسین کا ذخیرہ جبکہ پاک ویک ویکسین کی 2لاکھ سے زائد ڈوز کا اسٹاک موجودہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ای پی آئی نےکوروناویک کی صوبوں کوتقسیم کاپلان تیارکرلیا اور صوبوں سے کورونا ویک سمیت سائینوفارم کی ڈیمانڈلسٹ موصول ہوگئی ہے ، جس کے بعد صوبوں کوحسب ضرورت کوروناویک،سائینوفارم ویکسین فراہم کی جائے گی۔