Tag: کورونا ویکسی نیشن

  • اگلے سال  حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان

    اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا گیا اور اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور  نے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ، ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ملک کےبیشتر اسپتالوں میں کوروناکی ویکسین دستیاب ہے، 65 سال سے زائد کے عازمین حج ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ درخواست کے جمع کروائیں۔

    یاد رہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے اگلے سال حج پر جانے والے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا تھا۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔

    مزید پڑھیں : اگلے سال حج پر جانے والے پاکستانیوں کو یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا!

    درخواست گزار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی عرب کی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

    خیال رہے حج 2025 کے لیے تقریباً 3 گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پہلے 2 روز میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔

    دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ برس پہلے 2 دنوں میں 1300 جبکہ ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

    ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ بینکوں کو اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔

  • 95 فیصد اہل ملکی آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل

    95 فیصد اہل ملکی آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں 95 فیصد اہل ملکی آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔

    ملک گیر کورونا ویکسی نیشن مہم کے اعداد و شمار اے آر وائی نیوز  نے حاصل کرلیے ہیں، ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن کے حوالے سے سندھ، اسلام آباد پہلے بلوچستان آخری نمبر پر ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ سندھ اور اسلام آباد کی 104 فیصد اہل آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، پنجاب کی 95، آزادکشمیر 96 فیصد اہل آبادی کو کورونا  ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی کے 85، بلوچستان 66 اور گلگت بلتستان کی 74 فیصد اہل آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوگئی ہے۔

    ملک کے 14 کروڑ 31 لاکھ 9050 شہری کورونا ویکسی نیشن کے اہل ہیں، جس میں سے 12 کروڑ 84 لاکھ 29464 شہریوں کو دو ویکسین ڈوز لگ چکی ہیں۔

    اس کے علاوہ 67 لاکھ 77 ہزار 113 افراد کو ایک کورونا ویکسین ڈوز لگ چکی ہے، اور  13 کروڑ 52 لاکھ سے زائد شہریوں کی نیم، مکمل ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب میں 7 کروڑ 20 لاکھ 36059، سندھ میں 3 کروڑ 48 لاکھ 44232 اور کے پی کے میں 1 کروڑ 87 لاکھ 67866 افراد افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

    بلوچستان 50 لاکھ 98211، اسلام آباد میں 14 لاکھ 55955، آزادکشمیر میں 22 لاکھ 24543، گلگت بلتستان 7 لاکھ 41412 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

  • کورونا ویکسی نیشن، پاکستان میں 50 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

    کورونا ویکسی نیشن، پاکستان میں 50 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسدعمر نے کورونا ویکسی نیشن کے اگلے مرحلے میں 30 مارچ سے 50 سال سے زائد عمر افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا ویکسین کیلئے 50سال سے زائدعمرکے افراد کی رجسٹریشن 30مارچ سے ہوگی، 60سال اورزائد عمر کےافراد کیلئے رجسٹریشن پہلے سے جاری ہے ، رجسٹریشن کرانے والے 50سال سے زائد افراد کی حوصلہ افزائی کریں۔

    خیال رہے ملک بھر میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن لگانے کا سلسلہ جاری ہے، اس ساتھ ہی کوروناکی تیسری لہرخطرناک ہونے لگی ہے کیونکہ مثبت کیسزکی یومیہ شرح ایک سال کی دوسری بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 4368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 63 مریض انتقال کرگئے۔

  • کورونا ویکسی نیشن : حکومت کا بزرگ شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

    کورونا ویکسی نیشن : حکومت کا بزرگ شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 70سال سے زائد عمر شہریوں کو واک ان ویکسی نیشن سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر حکومت کا بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 70سال سے زائد عمر شہریوں کو واک ان ویکسی نیشن سہولت دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت 16 مارچ سےدستیاب ہو گی، 70سال سے زائد عمرشہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگوا سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق واک ان کوروناویکسی نیشن کی سہولت رجسٹرڈبزرگ شہریوں کودستیاب ہوگی، اس حوالے سے صوبوں کوواک ان ویکسی نیشن کی سہولت کیلئے انتظامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں ویکسین کی مطلوبہ مقدار کی دستیابی یقینی بنائیں۔

    ذرائع نے بتایا واک ان ویکسی نیشن سہولت کافیصلہ کوروناکی تیسری لہر کے پیش نظر ہوا تاہم 60تا70سالہ شہریوں کی کوروناویکسی نیشن معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

    خیال رہے ملک  بھر میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ،  رجسٹریشن کے لیے اپنے بزرگ کا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں ، جس کے بعد  ویکسی نیشن کیلئے آپ کوپن کوڈ کیساتھ جوابی ایس ایم ایس آئے گا،  جس میں ویکیسن دستیاب ہوتے ہی آپ کو مقام اور تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

  • پاکستان میں بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن، آئندہ ہفتے سے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان

    پاکستان میں بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن، آئندہ ہفتے سے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسی نیشن کے اگلے مرحلے میں آئندہ ہفتے سے 65 سال اور اس سے زائد عمر والے بزرگ شہریوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشا اللہ آئندہ ہفتے سے 65 سال اور زائد والوں کی رجسٹریشن شروع کریں گے، رجسٹرافراد کی کوروناویکسی نیشن مارچ میں شروع کردی جائے گی۔

    خیال رہے ملک بھر میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن جاری ہے، این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 27228 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہو چکی ہے ، سب سےزیادہ ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن سندھ میں ہوئی۔

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں21121،پنجاب 4458 ، کے پی میں 691، اسلام آبادمیں274 ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ آزاد کشمیر 239، گلگت بلتستان 312 ہیلتھ ورکرز، بلوچستان میں 133 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوئی۔