Tag: کورونا ٹیسٹ رپورٹ

  • مثبت یا منفی ؟ مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    مثبت یا منفی ؟ مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    اسکردو : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کوروناٹیسٹ منفی آ گیا ، اس سے قبل ان کے شوہر کیپٹن صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    تفصیلات مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی ، رپورٹ کے مطابق مریم کا کوروناٹیسٹ منفی آیا ، مریم نواز نے اسکردو سے اسلام آباد واپسی پر ٹیسٹ کرایا تھا اور ٹیسٹ کرانے کے بعد دوبارہ گلگت کے دورے پر روانہ ہوئیں۔

    مریم نوازکےساتھ مریم اورنگزیب اوردیگرنے بھی ٹیسٹ کرائے  گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : کیپٹن (ر)صفدر کورونا وائرس کا شکار

    خیال رہے اس سے قبل گلگت میں انتخابی مہم کے سلسلے میں موجود مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    کیپٹن (ر) صفدر گلگت بلتستان میں مریم نواز کے ہمراہ تھے جبکہ قمر زمان کائرہ بلاول بھٹواوردیگررہنماؤں کے ہمراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔

    خیال رہے کہ گلگت بلتستان (جی بی) کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے، جس حوالے تمام سیاسی جماعتیں بڑھ چڑھ کر انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور کامیاب ہونے کا دعویٰ بھی کررہی ہے۔

  • کورونا ٹیسٹ  ، عوام کو بڑی  سہولت مل گئی

    کورونا ٹیسٹ ، عوام کو بڑی سہولت مل گئی

    لاہور : پنجاب میں عوام کی سہولت کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ آن لائن کر دی گئی جبکہ ٹیسٹ نتائج بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھجوانا شروع کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹنگ صلاحیت کے حوالے سے پنجاب میں ایک اور بڑا اقدام کرتے ہوئے ٹیسٹ نتائج بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھجوانا شروع کر دیے گئے۔

    پنجاب میں عوام کی سہولت کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ آن لائن کر دی گئی ہے ، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنےریکارڈمدت میں منصوبہ مکمل کیا، نجی لیب کی طرز پر سرکاری لیبارٹریوں کی رپورٹ آن لائن دیکھی جاسکے گی۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ نتائج آنے پر صارف کےفراہم نمبر پر ایس ایم ایس رپورٹ سے آگاہ کیا جارہا ہے، ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد نتائج سےآگاہ کیا جا چکا ہے اور اب تک کیے گئے تمام ٹیسٹ نتائج آن لائن کر دیے گئے ہیں۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک کے تمام نتائج آن لائن دیکھنے کی سہولت بھی دے رہے ہیں، ٹیسٹ نتائج دیکھنے کے لیے لنک بذریعہ ایس ایم ایس بھجوایا جاتا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی دشواری کی صورت میں ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

    مزید پڑھیں : پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد 60 فیصد کم ہونے کا انکشاف

    گذشتہ روز پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد60 فیصد کم ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا رپورٹ میں بتایا گیاتھا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کیلئے سرکاری سطح پر 18 اور16نجی لیبارٹریزفعال ہے۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کےمطابق پاکستان میں یومیہ ٹیسٹنگ50 ہزار تک ہونی چاہیے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں اوسطاً 25 ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

    سیکرٹری صحت محمد عثمان کا کہنا تھا کہ سرکاری لیبارٹریوں میں صرف کوروناعلامات پرٹیسٹ کئےجارہے ہیں، اسپتالوں میں تشویشناک،علامات والے مریضوں میں کمی ہوئی ہے۔

  • اب  کورونا ٹیسٹ رپورٹ 10منٹ میں حاصل کرنا ممکن

    اب کورونا ٹیسٹ رپورٹ 10منٹ میں حاصل کرنا ممکن

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں کوروناکی تشخیص کیلئےجدیدمشینری کاافتتاح کردیا گیا، جس سے اب کورونا ٹیسٹ رپورٹ10منٹ میں حاصل ہوسکے گی ۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں کوروناکی تشخیص کیلئےجدیدمشینری کاافتتاح کردیا گیا ، جدیدمشینری کاافتتاح سیکریٹری صحت دوستین جمالدینی نے کیا۔

    سیکریٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی نے کہا کہ جدیدمشینری سےکوروناٹیسٹ رپورٹ10منٹ میں حاصل ہوسکےگی ، ، جو پہلے کوئٹہ میں نہیں ہوتے تھیں ،اس سے قبل ٹیسٹ لاہور اور اسلام آباد سے ہوتا تھا۔

    انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ علامات کی صورت میں ہسپتال آئیں اکثر مریض ہسپتال اس وقت آتے ہیں جب ان کی حالت بگڑ چکی ہوتی ہے۔

    سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ کوروناکےمریضوں کی تعدادتشویشناک حدتک بڑھ رہی ہے ، کورونا نیا وائرس ہے اس حوالے سے دنیا بھر میں سہولیات کی کمی ہے ، ہماری کوشش ہے کہ نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی جلد کر سکیں ۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی، 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ مزید 65 افراد کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہوگئے۔

  • شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    لاہور: اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی، شہبازشریف کوروناسےمتاثرعطااللہ تارڑ سے ملاقات کرتے رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی، شہبازشریف نے عطا تارڑ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد نجی لیب کو کوروناٹیسٹ کیلئے نمونے دیے تھے۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا جو مجھ سے رابطے میں رہے ہیں، وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

    خیال رہے عطاء تارڑ نے لیگی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ کر نیوز کانفرنس کی تھی ، ان کے ہمراہ عظمیٰ بخاری اور دیگر رہنما موجود رہے، مریم اورنگزیب سے بھی ملاقاتیں ہوتی رہیں جبکہ شہبازشریف سے بھی ملے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری بھی کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈاموات ہوئیں ، مزید50افرادجاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی کُل تعداد1067ہوگئی جبکہ  متاثرین کی مجموعی تعداد50ہزار سے تجاوز کرگئی۔