Tag: کورونا پابندیوں

  • اومیکرون : کیا سندھ حکومت نے کورونا  پابندیوں کا اعلان کردیا ؟  اصل کہانی سامنے آگئی

    اومیکرون : کیا سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں کا اعلان کردیا ؟ اصل کہانی سامنے آگئی

    کراچی : ترجمان چیف سیکریٹری سندھ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کورونا سےمتعلق پابندیوں کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کے لیے نئی پابندیوں پر غور کے اعلان کے ساتھ ہی محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کورونا پابندیوں سے متعلق جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

    ترجمان چیف سیکریٹری نے سندھ میں پابندیوں کا سوشل میڈیا پر آنیوالا نوٹیفکیشن جعلی قرار دیتے ہوئے کہا سندھ میں کوروناکے حوالے سےپابندیوں کاکوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

    محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا کہ براہ کرم فوٹو شاپ کی گئی تصاویر سے ہوشیار رہیں ، جو وبائی امراض کے دوران جعلی معلومات پھیلا رہی ہیں۔ یہ دستاویز جعلی ہے اور سندھ حکومت یا محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اگر آپ کو بھیج دیا جائے تو بھیجنے والے کو مطلع کریں کہ یہ غیر مستند ہے۔

    یاد رہے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 136 افراد اومیکرون ویرینٹ سے متاثر ہوئے ، جس میں کراچی کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 39، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 52، ملیر میں تین اور کورنگی میں دو کیسز کی تصدیق ہوئی۔

    اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں اومیکرون اور ڈیلٹا کی مختلف اقسام کے ذریعے کووڈ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1,293 نئے انفیکشن رپورٹ ہوئے۔

  • ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا پابندیوں کے فوری خاتمے کا امکان مسترد کردیا

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا پابندیوں کے فوری خاتمے کا امکان مسترد کردیا

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے کورونا پابندیوں کے فوری خاتمے کا امکان مسترد کردیا اور کہا کورونا سے متعلق نافذ پابندیاں جاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص اضلاع میں نافذکوروناپابندیوں کےخاتمے کافوری امکان نہیں ، موجودہ صورتحال میں کورونا پر قابو پانے کی بات قبل از وقت ہے، کوروناسے متعلق نافذ پابندیاں جاری رہیں گی۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا ویکسین کا وسیع ذخیرہ دستیاب ہے، ویکسین کورونا کے خلاف جنگ میں اہم ترین ہتھیار ہے، حکومت کورونا ویکسینیشن کی موجودہ رفتار سے مطمئن ہے اور ویکسینیشن کیلئےمقررہ ہدف کےحصول میں کامیاب ہوگی، کوروناویکسینیشن کی موجودہ شرح تسلی بخش ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں بتدریج بہتری آئی ہے، گزشتہ چند روز کے دوران ملک میں کورونا کیسز کم ہوئے ہیں، لاہورسمیت بعض شہروں میں کیسز میں کمی نہیں آئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسزکی شرح سے اہم ہیلتھ سیکٹر پر دباؤمیں کمی آنا ہے تاہم شہری کورونا ایس او پیز پرسخت عملدرآمد کریں، شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنی باری پر کورونا ویکسینیشن لازمی کرائیں۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے، پرائمری ہیلتھ کیئرسسٹم کی بہتری کیلئے نجی شعبے کا تعاون ناگزیر ہے، نجی شعبے کے بغیر پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری ناممکن ہے۔

  • سندھ حکومت کا کورونا پابندیوں سے متعلق بڑا  فیصلہ

    سندھ حکومت کا کورونا پابندیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹاسک فورس نے موجودہ بندش کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا اگرکوروناکیسزبڑھ گئےتومزیدسختی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدات کوروناسےمتعلق ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، جس میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ کل20ہزار 421  ریکارڈ ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 9000صرف کراچی کےتھے، 20421 ٹیسٹ کے نتائج میں 2076کیسز آئے، جو 10.2فیصد ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں16.82فیصدکیسزآئےہیں، عیدالفطر13مئی کوہوئی ، اس دن صوبےمیں1232کیسزتھے، عید کے بعد 19مئی کو 2076کیسز آئےجو10.2فیصدہیں، اس سےظاہرہوتاہےسندھ میں کیسزبڑھ رہےہیںم ہمیں صوبےمیں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔

    ٹاسک فورس کےممبران اور ماہرین نےموجودہ بندش جاری رکھنےکامشورہ دیتے ہوئے کہا ہوسکے تو مزید سخت فیصلے کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹاسک فورس نے موجودہ بندش کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا صورتحال کا جائزہ لینےکیلئے ہفتہ کو ٹاسک فورس کا دوبارہ اجلاس ہوگا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگرکیسزکی شرح کم ہوئی تو بندش میں نرمی کریں گے اور اگرکوروناکیسزبڑھ گئےتومزیدسختی کریں گے جبکہ ڈبلیوایچ او کے نمائندے بھی ہفتہ کواجلاس میں اپنی سفارشات دیں گے۔