Tag: کورونا پر قابو

  • عوام کے تعاون سے جلد کورونا پر قابو پالیں گے، وزیراعظم

    عوام کے تعاون سے جلد کورونا پر قابو پالیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل اور جدوجہد کے وقت سے گزر رہے ہیں، عوام کےتعاون سے جلد کورونا پر قابو پالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی پانچویں روز سے مسلسل ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں جاری رہی ، ملاقاتوں میں وزیر دفاع پرویز خٹک ،چیف وہپ عامر ڈوگر ،اسدعمربھی شریک ہوئے ، ملاقات میں پارٹی امور ،حلقوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل اور جدوجہد کے وقت سے گزر رہے ہیں، عوام کےتعاون سے جلد کورونا پر قابو پالیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد کیلئےجامع حکمت عملی کا آغازکریں گے اور اپنے حلقوں میں کورونا ریلیف پروگرام کو خود مانیٹر کریں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اس امر پر زور دیا تھا کہ کرونا کے معاملے پر خوف اورسنسنی خیزی کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، حفاظتی تدابیر، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے عوامی آگاہی مہم ناگزیر ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر اتنہائی منفی اثرات مرتب ہوئے، اُس کے باوجود بجٹ میں آزادکشمیرکی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کیا، گلگت بلتستان، بلوچستان کے بجٹ میں بھی کوئی کمی نہیں کی۔

  • چینی ملٹری میڈیکل ٹیم کی کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

    چینی ملٹری میڈیکل ٹیم کی کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

    اسلام آباد : چینی ملٹری میڈیکل ٹیم نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ این سی او سی کے عہدیداروں نے چینی ٹیم کے پاکستان آنے اور تجربات شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی ملٹری میڈیکل ٹیم نے نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کا دورہ کیا ، 10رکنی چینی میڈیکل ٹیم کی قیادت میجر جنرل ہو آنگ کنگ ژین نےکی، چینی ٹیم کو پاکستان میں کورونا کے اثرات اور اقدامات سمیت مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    این سی او سی کے مطابق چینی ملٹری میڈیکل ٹیم نے کورونا پر قابو پانے کیلئے تجربات کابھی تبادلہ کیا اور کوروناپرقابوپانےکیلئےاقدامات پربھی روشنی ڈالی گئی ، اس موقع پر چینی ٹیم کی کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

    دورے پر آئے ہوئے وفد کو ٹی ٹی کیو حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا ، جو کوویڈ 19 کے خلاف ٹارگٹڈ لاک ڈاؤنز اور قابو پانے کی کوششوں کے پیمانے اور وسعت میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    این سی او سی کے عہدیداروں نے چینی ٹیم کا پاکستان آنے اور تجربات شیئر کرنے پر شکریہ کرتے ہوئے کہا چین کی جانب سے وبائی امراض کے خلاف جنگ میں تعاون کے شگر گزار ہیں۔

    خیال رہے کہ حالیہ دنوں چین میں وبا سے لڑنے والے ماہرین نے پاکستان کا دورہ کیا اور ملک میں کرونا صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔ اس اہم موقع سے پاکستان نے بہت فائدہ اٹھایا۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات آزمائش کی پر گھڑی میں پورا اترے ہیں ، چین نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کا بھرپور خیال رکھا اور کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا اور تجربات کے تبادلے کےلیے چینی طبی ماہرین نے پاکستان کا دورہ بھی کیا۔