Tag: کورونا کا نیا ویرینٹ

  • کورونا کا نیا ویرینٹ ، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر آگئی

    کورونا کا نیا ویرینٹ ، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد: کورونا کے نئے ویرینٹ کے پیش نظر بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) نے بیرون ملک سے آنے والوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    این سی او سی اجلاس میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون پر غور کیا گیا اور ہوائی اڈوں، بارڈرز پر کورونا ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کی منظور کیا۔

    پاکستان میں اب تک کوویڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    گذشتہ روز وفاقی حکومت نے کورونا کی ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں این سی او سی نے وفاقی و صوبائی محکمہ صحت کے نام مراسلہ جاری کیا تھا

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ملک میں آئی ایل آئی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے یہ آئی ایل آئی انفلوئنزا سے ملتی جلتی بیماری ہے، پڑوسی ممالک میں کورونا جے این ون کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ وفاقی اور صوبائی ادارے صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور متعلقہ ادارے کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔

  • کورونا کا نیا ویرینٹ : پاکستان میں مزید کیسز رپورٹ

    کورونا کا نیا ویرینٹ : پاکستان میں مزید کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز ریکارڈ ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں کورونا کے 23 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم کوئی اموات نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا‌ صورتحال سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے۔

    این آئی ایچ نے بتایا کہ 24گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 3 ہزار 910 ٹیسٹ ہوئے، جس میں سے کورونا کے 23 مثبت کیسز سامنے آئے۔

    این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹےمیں کوروناکےکسی مریض کاانتقال نہیں ہوا تاہم کورونا کے 22 مریضوں کی حالت نازک ہے، اس دوران کوروناکےمثبت کیسزکی شرح0.59 فیصد ہے۔

    خیال رہے ایئرپورٹس پر کورونا کی روک تھام کیلئےسی اےاے نے نئے احکامات جاری کردیے ہیں ، جس میں چین جانےوالے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا لازم قرار دے دی گئی ہے۔

    انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں تعینات متعلقہ عملےکولازمی فیس ماسک کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کورونا کا نیا ویرینٹ ، سندھ  حکومت کی  اہم ہدایات جاری

    کورونا کا نیا ویرینٹ ، سندھ حکومت کی اہم ہدایات جاری

    کراچی : کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر سندھ حکومت نے محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کو نئے ویرینٹ کاجائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ میں متوقع کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش ںظر محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کو ہدایت جاری کردی۔

    سندھ کابینہ نے کہا کہ کوروناکے نئے ویرینٹ کا جائزہ لے کر حکومت کو رپورٹ کریں۔

    یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اومی کرون وائرس کی نئی قسم کے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے این سی اوسی کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    گذشتہ روز قومی ادارہ صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کورونا کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اومی کرون سب ویرینٹ بی اےٹوبارہ ون کاپہلاکیس سامنےآگیا ہے ، نئی قسم کے ویرینٹ سے مختلف ممالک میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔