Tag: کورونا کا پھیلاؤ

  • کورونا کا پھیلاؤ : پاکستان آنے والے مسافروں سے متعلق بڑا فیصلہ

    کورونا کا پھیلاؤ : پاکستان آنے والے مسافروں سے متعلق بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بھارت سے آئے مسافروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر وزیرصحت کی ہدایت پر بھارت سے آئے مسافروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کرلیا۔

    وزارت صحت کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسزکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    وزیرصحت قادرپٹیل نے ہدایت کی تھی کہ ملک کے تمام داخلی راستوں پرسخت نگرانی کی جائے اور اقدامات سے کورونا کے عالمی پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید سات مریض انتقال کرگئے۔

    این آئی ایچ کی پورٹ کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے تئیس ہزار پینتیس ٹیسٹ کیے گئے، جن میں چھ سو اناسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دو اعشاریہ نو پانچ فیصد رہی۔

  • کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ ، ضلع شرقی  سب سے زیادہ خطرناک قرار

    کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ ، ضلع شرقی سب سے زیادہ خطرناک قرار

    کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کورونا کے پھیلاؤ کے لحاظ سے کراچی کے ضلع شرقی کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا جنوری کے 20 روز کے کیسز نے نومبر اور دسمبر کے تمام نمبروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کورونا صورتحال کے حوالے سے بیان میں کہا کہ کراچی میں کورونا کے کیسز میں گزشتہ 2 ماہ کے مقابلے میں 100 فیصد سے بھی زائد اضافہ ہوا، جنوری کے 20 روز کے کیسز نے نومبر اور دسمبر کے تمام نمبروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں سیکنڑوں میں آنے والے اعدادوشمار ہزاروں تک جاپہنچے جبکہ ضلع شرقی سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا۔

    حکام نے بتایا ضلع شرقی میں جنوری کے 20 روز میں 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس ضلع میں نومبر میں 961 اور دسمبر میں 1509 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دوسرے نمبر پر ضلع جنوبی میں جنوری کے 20 روز میں 5 ہزار 800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ، اس ضلع میں نومبر میں 453 اور دسمبر 1118 کیسز سامنے آئے۔

    اعدادو شمار کے مطابق ضلع وسطی میں جنوری کے 20 روز میں 3 ہزار 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وسطی میں نومبر میں 175, دسمبر 216 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    اسی طرح ضلع کورنگی میں جنوری کے 20 روز میں 1 ہزار 500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نومبر میں 449 اور دسمبر 397 کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

    ضلع ملیر میں جنوری کے 20 روز میں 1 ہزار 79 سے زائد کیسز جبکہ نومبر میں 95 اور دسمبر 113 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ضلع غربی میں جنوری کے 20 روز میں 2 ہزار 800 سے زائد کیسز جبکہ نومبر میں 479, دسمبر 470 کیسز سامنے آئے۔

    خیال رہے کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 41.06فیصد ہوگئی ، گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران سات ہزارچھ سو تریسٹھ ٹیسٹ کئے گئے جن میں تین ہزار ایک سو اننچاس ٹیسٹ مثبت آئے۔

  • کورونا کا پھیلاؤ: حکومت کا رمضان المبارک میں مساجد کیلئے ایس اوپیز طے کرنے کا فیصلہ

    کورونا کا پھیلاؤ: حکومت کا رمضان المبارک میں مساجد کیلئے ایس اوپیز طے کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر مساجد کیلئے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی مملکت کی زیرصدارت ویڈیو کانفرنس ہوئی ، گورنرز، وفاقی وزیر مذہبی امور اور علما نے کانفرنس میں شرکت کی۔

    کانفرنس میں گلگت بلتستان کےگورنر اور آزادکشمیرسے بھی حکومت ذمہ داران شریک ہوئے، مشیرصحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے شرکا کو کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔

    کانفرنس میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر مساجد کیلئے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ کیا اور نمازتروایح سمیت دیگرمذہبی امور پر لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی تاہم کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

    کنفرنس میں صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ کوروناکیخلاف جنگ میں علماکابھی اہم کردارہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پرعمل کرناضروری ہے۔

    اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدی سرور کا کہنا تھا کہ علما کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن ضرورکروائیں اور حکومتی اداروں سے تعاون کریں۔

    چوہدی سرور نے کہا کہ ہم نے22کروڑپاکستانیوں کوکوروناسےبچانا ہے ، حکومت مساجد کو بند نہیں کرنا چاہتی تاہم
    کورونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مساجداورمدارس پرتمام فیصلےعلماکی مشاورت سے ہی کیے جائیں گے۔

  • کورونا کا پھیلاؤ،  تعلیمی ادارے  یکم دسمبر سے 3 ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ

    کورونا کا پھیلاؤ، تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے 3 ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے 3 ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، امتحانات کا سلسلہ تعطیلات سے قبل مکمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے تعلیمی ادارے یکم دسمبرسےبندکرنےکافیصلہ کرلیا ، صوبائی وزیرتعلیم یار محمدرند نے کہا کہ سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے 3 ماہ تک بند رہیں گے، امتحانات کا سلسلہ تعطیلات سےقبل مکمل ہوگا۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت نے 17سے23نومبرتک تعلیمی ادارے بند کرنیکا فیصلہ کیا ہے ، ڈائریکٹراسکولز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، الیکشن کے باعث اسکولز میں احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے اسکولزکو بند کیا گیا،

    ڈائریکٹراسکولز کا کہنا تھا کہ اسکول اور کالجز پولنگ اسٹیشن کیلئے استعمال ہوئے، جہاں عوام کاخاصارش رہا، تعلیمی اداروں کو اسپرے اور احتیاطی تدابیراپنانے کے بعد کھولاجائے گا، کورونا روک تھام کیلئے حکومتی ہدایت پر تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعیلمی اداروں میں تعطیلات سے متعلق فیصلہ ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا ۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ ایک ہفتے بعد کیا جائے گا۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ ، قوم سے کہتاہوں یہ وقت احتیاط کرنے کا ہے، احتیاط نہ کی تو دوبارہ اسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا، وقت آگیا ہے رمضان کی طرح ایک بار پھر ایس اوپیز پر عمل کریں۔

  • تعلیمی اداروں میں کورونا کا پھیلاؤ، 24 گھنٹے میں 20  کیسز رپورٹ

    تعلیمی اداروں میں کورونا کا پھیلاؤ، 24 گھنٹے میں 20 کیسز رپورٹ

    پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران تعلیمی اداروں 20 کورونا کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد 418 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے تعلیمی اداروں میں کوروناوائرس بڑھنے لگا ، 24گھنٹےمیں تعلیمی اداروں میں کورونا کے 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد  اب تک مجموعی طور پر 418 کورونا کیسز تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کے پی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے41ہزار 886 ٹیسٹوں میں سے34ہزار738منفی آئے جبکہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق صوبےمیں متاثرہ افرادکی تعداد38521ہوگئی ، گزشتہ 24گھنٹےکےدوران کورونا سےایک شخص کاانتقال ہوا ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 1265 ہوگئی۔

    رواں ماہ کے آغاز میں پشاور کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ترناب فارم میں 10 طالبات میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ، محکمہ تعلیم کےپی کا کہنا تھا کہ اسکول کے 2 کلاس فور ملازمین بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے، کورونا کیسز کے بعد متعلقہ اسکول کلاس کو بند کردیا ہے جبکہ اسکول مکمل بند کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

    یاد رہے کے مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری کی تھی ،جس میں وباکے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ، رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے چوالیس ہزارنوسوچوراسی اسکولوں میں تدریسی عمل جاری ہے، دوہزار ایک سوآٹھ تعلیمی اداروں نے ایس او پیزپر عمل ہی نہیں کیا۔

    رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ بیس روز کے دوران چونسٹھ ہزارسےزائد ٹیسٹ کیےگئے، جن میں تین سواسی طلبااوراساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی، پازیٹو کیسزمیں اکثریت کراچی کی ہے، رپورٹس آنے کے بعد کراچی کے چار اضلاع میں پینتیس اسکولز بند کیے گئے۔

  • ‘کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کاوشیں رنگ لا رہی ہیں’

    ‘کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کاوشیں رنگ لا رہی ہیں’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، اللہ کے فضل سے پنجاب میں 24 گھنٹے میں کورونا سے کوئی جاں بحق نہیں ہوا، عوام کو عید الاضحی پراحتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ کے فضل سےپنجاب میں24گھنٹےمیں کوروناسےکوئی جاں بحق نہیں ہوا، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے متاثرہ172نئے مریض سامنے آئے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مجموعی طورپرآج ایکٹو کیس 8ہزار697ہیں جبکہ مجموعی طور پر81ہزار260مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 6 لاکھ 99ہزار 636 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، حکومت کے مؤثراقدامات کے باعث کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی ہے، عوام کی جانب سے بھی ایس او پیز پر عمل کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات تسلسل کےساتھ جاری رکھے جائیں گے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، عید پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کی احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل ضروری ہے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، عید پراحتیاطی تدابیراختیارکر کے کورونا میں کمی کا تسلسل برقراررکھنا ضروری ہے۔

    عوام کو عید الاضحی پراحتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابوپایا جا سکے گا، میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا۔

  • ‘حفاظتی تدابیر پرعمل نہ کیا تو جو امریکا،برازیل اور بھارت میں ہو رہا، ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے’

    ‘حفاظتی تدابیر پرعمل نہ کیا تو جو امریکا،برازیل اور بھارت میں ہو رہا، ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنا سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا تو جو امریکا، برازیل اور بھارت میں ہو رہا ہے، ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 20 جون کوملک میں کوروناکے2969 مریض آکسیجن اور546 وینٹی لیٹرپرتھے اور کل آکسیجن پر1762اوروینٹی لیٹرپر394مریض تھے، یعنی 28فیصدکمی ہوئی، اسمارٹ لاک ڈاؤن ،ایس اوپی ،اہم بہترعوامی طرزعمل کی کامیابی نمایاں ہے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنا سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل سے بصحت کی حفاظت بھی ہو گی اور روزگار بھی چلتا رہے گا، ورنہ جو امریکہ، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔