Tag: کورونا کیخلاف جنگ

  • کورونا کیخلاف جنگ ، یورپی یونین اوریو این او ڈی سی کا پاکستان کو حفاظتی سامان عطیہ

    کورونا کیخلاف جنگ ، یورپی یونین اوریو این او ڈی سی کا پاکستان کو حفاظتی سامان عطیہ

    اسلام آباد : کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں یورپی یونین اوریو این او ڈی سی نے پاکستان کو حفاظتی سامان عطیہ کردیا، سامان میں حفاظتی لباس، دستانے، سینی ٹائزر، شوکور، ماسک اورفیس شیلڈ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین اوریو این او ڈی سی نے پاکستان کو کوویڈ 19کے خلاف حفاظتی سامان عطیہ کردیا، ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا یورپی یونین کی سفیر آننےمارکل نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات کی ، ملاقات میں یو این او ڈی سی کے کنٹری ڈائریکٹر اورنمائندہ نیکٹا موجود تھے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ آننے مارکل نے پاکستان کے کوویڈ وبا کے خلاف اقدامات کی تعریف کی، سیکیورٹی ورکرز کےلیے 25 ہزار پی پی ایز حوالہ کی گئیں، کٹس میں طبی حفاظتی لباس، دستانے، سینی ٹائزر، شوکور، ماسک اورفیس شیلڈ شامل ہیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے چند روز قبل ازبکستان نے پاکستان کو 25 میٹرک ٹن حفاظتی سامان اور ادویات کا عطیہ دیا تھا، سامان میں سرجیکل ماسک، دستانے ، سینیٹائزر، شوز کور، پائرو میٹر، رسپیریٹر اور مختلف قسم کی ادویات شامل تھیں۔

    خیال رہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں چین نے سب سے زیادہ طبی سامان اور آلات پاکستان کو مہیا کیے ہیں جبکہ چین نے خصوصی طبی ٹیمیں بھی پاکستان بھیجیں جنہوں نے کورونا کے خلاف لڑنے میں پاکستانی ڈاکٹرز کی معاونت کی۔

    چند روز قبل چین سے ایک اور طیارہ 17ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچا تھا، سامان میں 24 ایکسرے مشین ، ان کے پارٹس اور ٹیسٹنگ کے لیے 3لاکھ71ہزار وی ٹی ایم شامل تھے۔

  • کورونا کیخلاف جنگ، امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی نژاد لڑکی کو ہیرو قرار دے دیا

    کورونا کیخلاف جنگ، امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی نژاد لڑکی کو ہیرو قرار دے دیا

    اسلام آباد : امریکی صدرٹرمپ نے کورونا کی وبا کیخلاف جنگ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے والی پاکستانی نژادلڑکی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے لیلی خان کوہیروقرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست میری لینڈ میں رہنے والی دس سال کی لیلی خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں صدرٹرمپ نے لیلی خان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا اور کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں لیلی خان کے جذبے اورخدمات کو سراہا۔

    لیلی خان نے گرلزاسکاؤٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم کے تحت طبی عملے اورفائرفائٹرزکوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے گرلزاسکاؤٹس کوکیز کے سوباکسزاورشکریہ کے کارڈزپیش کئے تھے، کوکیزباکس کی فروخت سے حاصل رقم فلاحی کاموں پرخرچ کی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ ہرسال امریکا بھر میں جنوری سے اپریل تک ہونے والی گرلز اسکاوٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم کے دوران 10لاکھ سے زائد لڑکیاں 20 کروڑ سے زائد کوکیز باکسز فروخت کرکے 800 کروڑ ڈالرز مالیت تک کے عطیات جمع کرتی ہیں

  • کورونا کیخلاف جنگ ،چین پاکستان کی مدد کیلئے سب سے آگے

    کورونا کیخلاف جنگ ،چین پاکستان کی مدد کیلئے سب سے آگے

    اسلام آباد : قومی ائیرلائن پی آئی اے کا خصوصی کارگوطیارہ اور پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، طبی سامان میں ماسک، گلوز، ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین سےپاکستان پہنچ گیا ، پروازپی کے8897 چینگڈو سے طبی سامان لے کر پاکستان پہنچی ، طبی سامان میں ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس،حفاظتی لباس شامل ہیں۔

    سامان کو طیارے سے اتارتے وقت جراثیم کش اسپرے کا استعمال کیاگیا، جس کے بعد سامان پاکستانی حکام نےرن وے پر طیارے سے وصول کیا۔

    این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ چین سےخریدےگئےطبی سامان کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی، پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ آئی ایل76سامان لیکراسلام آبادپہنچا، سامان میں20بائیوسیفٹی کیبینٹ،50ہزاروی ٹی ایم کٹس شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 116 نیوکلیائی ایسڈایکسٹرکشن کٹس،91بائیوٹیسٹنگ کٹس، 50ہزار کے این95ماسک شامل ہیں ، چند روز میں صوبوں، آزاد کشمیر،جی بی کو مزید حفاظتی کٹس، ٹیسٹنگ کٹس دیں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل چین کی پرواز طبی سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تھی، طبی سامان میں ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی کٹس شامل تھیں۔

  • چین پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش، چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    چین پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش، چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد : کورونا کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، طبی ماہرین پاکستانی ڈاکٹرز کو تربیت دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے طبی ماہرین کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے پاکستان کی مدد کو تیار ہے، چین کے 10 رکنی طبی ماہرین پر مشتمل ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، طبی ماہرین جنرل ہوانگ کی سربراہی میں خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچے۔

    طبی ماہرین ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی لباس پر مشتمل سامان بھی ساتھ لائے ہیں ، سامان کو اسپرے ہے بعد جہاز سے اتارا جارہا ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طبی ماہرین پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد کے لیے پاکستان پہنچے ہیں، اس سے قبل 16 چینی ڈاکٹر پاکستان سے دس اپریل کو واپس گئے تھے۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات آزمائش کی پر گھڑی میں پورا اترے ہیں، چین نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کا بھرپور خیال رکھا اور کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا۔

    این سی او سی کے مطابق تجربات کے تبادلے کےلیے چینی طبی ماہرین نے پاکستان کا دورہ بھی کیا اور چین نے پاکستان کو 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد این 95 ماسک ، ہزار 744 حفاظتی لباس، 10 ہزار کٹس اور 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک فراہم کیے۔

    خیال رہے چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر رہے ہیں، چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1296 تک جا پہنچی ہے۔

  • کورونا کیخلاف جنگ ، چین کا مزید ڈاکٹرز پاکستان بھیجنے  کا اعلان

    کورونا کیخلاف جنگ ، چین کا مزید ڈاکٹرز پاکستان بھیجنے کا اعلان

    اسلام آباد : کورونا کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، چین نے مزید ڈاکٹرز پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا، آٹھ چینی ڈاکٹرز 17 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے مزید ڈاکٹرز پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ، چین سے خصوصی کارگو طیارہ ڈاکٹرز کو لے کر 17 اپریل کو پاکستان پہنچے گا ، طیارےمیں8چینی ڈاکٹرزارومچی سے اسلام آبادپہنچیں گے۔

    خصوصی طیارہ اسلام آبادسےواپس جاتے ہوئے کارگو ارومچی لے جائے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرواز کو لینڈنگ کی خصوصی اجازت دی اور کہا پرواز کی آمد پر کریو کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اس سے قبل 16 چینی ڈاکٹر پاکستان سے دس اپریل کو واپس گئے تھے۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات آزمائش کی پر گھڑی میں پورا اترے ہیں، چین نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کا بھرپور خیال رکھا اور کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا۔

    این سی او سی کے مطابق تجربات کے تبادلے کےلیے چینی طبی ماہرین نے پاکستان کا دورہ بھی کیا اور چین نے پاکستان کو 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد این 95 ماسک ، ہزار 744 حفاظتی لباس، 10 ہزار کٹس اور 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک فراہم کیے۔

    خیال رہے چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر رہے ہیں، چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

  • کورونا کیخلاف جنگ ، عالمی بینک کا پاکستان کیلئے بڑے پیکج کا اعلان

    کورونا کیخلاف جنگ ، عالمی بینک کا پاکستان کیلئے بڑے پیکج کا اعلان

    اسلام آباد : عالمی بینک کی جانب سے کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کیلئے20کروڑڈالرپیکج کااعلان کردیا گیا، رقم سماجی معاشی مسائل کو کم کرنے کیلئے بھی استعمال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نےپاکستان کیلئےبیس کروڑڈالرکےپیکج کی منظوری دےدی، رقم کی منظوری عالمی بینک کےبورڈ آف ڈائریکٹرز نےدی۔

    عالمی بینک کی جانب سے یہ رقم کورونا وائرس کےخلاف بروقت اقدامات کیلئے دی گئی ہے، رقم نیشنل ہیلتھ کئیرسسٹم کومضبوط بنانےاورسماجی معاشی مسائل کوکم کرنےاوراسکولوں کی بندش کےباعث تعلیمی سرگرمیوں کوریموٹلی جاری رکھنےکیلئےخرچ کی جائےگی۔

    پاکستان کو یہ رقم عالمی بینک کے فاسٹ ٹریک سپورٹ پروگرام کےتحت دی گئی ہے،10کروڑ ڈالرعالمی بینک کےفاسٹ ٹریک سپورٹ پروگرام کے تحت دیئے جائیں گے، تین کروڑاسی لاکھ ڈالرموجودہ منصوبوں سےنکال کراس رقم میں شامل کئے گئے ہیں، یہ رقم میڈیکل ایکوپمنٹ کی خریداری کیلئےاستعمال ہوں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل ہی ی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی منظوری دی تھی، یہ اضافی رقم داسو ہائیڈر و منصوبے کے فیزون کےلئے دی گئی۔

    عالمی بینک نے یہ رقم کم قیمت رینیوایبل توانائی کی پیداوارکیلئے فراہم کی ہے، داسو منصوبے کی پیداواری صلاحیت تینتالیس سوبیس میگاواٹ ہے، داسو منصوبے سے بجلی کی پیداواری لاگت تین سینٹ فی یونٹ ہوگی۔

    اس کے علاوہ عالمی بینک کا کہنا تھا کہ بینک صوبائی و وفاقی حکومت سے کورونا وائرس کے نقصانات کے بارے میں مشاورت کررہا ہے، اس وقت پاکستان میں بجلی کی پیداواری لاگت آٹھ سینٹ ہے۔

    اس سے قبل عالمی بینک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 18 کروڑ80 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • چین میں کورونا وائرس سے لڑنے والی ٹیم پاکستان  پہنچ گئی

    چین میں کورونا وائرس سے لڑنے والی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد :کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے چینی ڈاکٹروں پرمشتمل خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، چین کی ٹیم 2ہفتے تک پاکستانی ڈاکٹرز کو تربیت دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے طبی ماہرین کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے پاکستان کی مدد کو تیار ہے ، چین کی طبی ٹیم اور کورونا سے متعلق سامان لےکرطیارہ پاکستان پہنچ گیا، چینی ٹیم کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سیکریٹری خارجہ اور چینی سفیر نے استقبال کیا۔

    خصوصی طیارہ طبی سامان، ادویات اور سرجیکل ماسک لےکرپاکستان پہنچا ہے ، چین کی ٹیم 2ہفتے تک پاکستان میں ڈاکٹرز کو تربیت دے گی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کو رونا کے خلاف چین نے بروقت مدد پہنچائی، آج آنے والے سامان میں کورونا کی تشخیص کی ایک لاکھ 5ہزار سے زائد کٹس ، 217 ونٹیلیٹرزاور50ہزار میڈیکل دستانے شامل ہیں جبکہ 20لاکھ سےزائدماسک اور 77 ہزار میڈیکل کور بھی بھیجے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھرپور اقدامات کررہےہیں، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کورونا وائرس پرحکومتی اقدامات کاجائزہ ،ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی ،ان کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

    یاد رہے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا تھا ، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا چین کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لیے طبی ماہرین پاکستان بھیجے گا۔

    چینی نائب وزیر صحت نے کہا تھا کہ پاکستان میں وبا کی روک تھام سے متعلق معلومات شیئر کیں، چین نے ویڈیو کانفرنس سے پاکستان کو تجربے سے متعلق بتایا جبکہ وائس چیئرمین چائنہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے لیے طبی سامان کی تیاری کر رہا ہے، چین عارضی اسپتال میں بھی مدد کرے گا۔

    دوسری جانب چینی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی تھی، جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1296 تک جا پہنچی ہے۔