Tag: کورونا کیسز

  • دو ایشیائی ممالک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے

    دو ایشیائی ممالک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے

    دنیا بھر میں پانچ سال قبل کہرام برپا کرنے والی کورونا وبا نے ایک بار پھر سے سر اُٹھانا شروع کردیا ہے، دو ایشیائی ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے پر دونوں ممالک کی وزارت صحت الرٹ ہوگئی ہے، ہانگ کانگ اور سنگاپور میں اس وبا کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق وائرس کی شدت بڑھنے پر ہانگ کانگ اور سنگاپور میں مقامی حکام نے عوام کو چوکنا رہنے کا انتباہ دیا ہے۔ حالیہ نمونوں میں کئی کیسز مثبت آئے ہیں، 3 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 31 اموات رپورٹ ہوئیں جو کہ رواں سال کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    اگرچہ دو سال قبل کی لہر کے مقابلے میں کیسز کی تعداد کم ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ نمونوں میں وائرل لوڈ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    سنگاپور بھی کووِڈ کیسز میں اضافے کی وجہ سے عوام کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے، تقریباً ایک سال بعد اس ماہ وزارت صحت نے کووِڈ کیسز پر رپورٹ جاری کی ہے۔

    3 مئی تک لگائے گئے اندازے کے مطابق مثبت کیسز کی تعداد 14,200 تک پہنچ چکی ہے، جو پچھلے اندازوں سے 28 فیصد زیادہ ہے۔ اسپتالوں میں آنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، تھائی لینڈ اور چین میں بھی کووِڈ کے بڑے پیمانے پر کیسز سامنے آرہے ہیں۔

    حکام کے مطابق آبادی میں مدافعتی نظام کی کمزوری کے باعث کیسس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، کیسس میں اضافے کے پیش نظر مختلف ممالک کے حکام الرٹ ہیں اور عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

    فاسٹ فوڈ دماغ کو کیسے نقصان پہنچاتا ہے؟ سائنس دانوں کی دل دہلا دینے والی تحقیق

    رپورٹس کے مطابق عوام کو رش کے مقامات سے دور رہنے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

  • کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ : ہنگامی  ہدایات جاری

    کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ : ہنگامی ہدایات جاری

    کراچی : شہر قائد میں کورونا اورانفلوئنزا کیسز سامنے آنے پر تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سندھ نے کراچی میں کورونااورانفلوئنزا کیسزسامنے آنے پر تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کوہدایت جاری کردیں۔

    ڈی جی نے کہا افسران اپنےماتحت ہیلتھ سینٹرکی انتظامیہ کو الرٹ رکھیں تمام طبی اورغیر طبی عملہ ماسک پہنے۔

    ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ہدایت کی کہ نزلہ ،زکام اورکھانسی کے مریض ویکسین لازمی لگوائیں اور کورونا یا انفلوائنزہ کی علامات ہونے پر مریض کو فوری آئسولیٹ کریں۔ا

    ڈی جی ہیلتھ سندھ نے افسران کو ہفتہ وارمریضوں کی تفصیلات محکمہ صحت کو دینے کی بھی ہدایت دے دی۔

    یاد رہے کراچی میں نزلہ اور کھانسی کے 30 فیصد مریضوں میں کورونا وائرس کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ایک بار پھر کورونا کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے

    ماہر متعدی امراض ڈاؤ اسپتال پروفیسر سعید خان نے بتایا تھا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ ٹیسٹ کروانے پر 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آ رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 جبکہ 5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی تصدیق ہو رہی ہے۔

    ان کے مطابق کورونا، انفلوئنزا ایچ 1 این 1 اور سردیوں کے دیگر وائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں، اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی۔

    بعد ازاں قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال قابو میں ہے، کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کی بات درست نہیں ہے۔

  • پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، ماسک پہننا لازمی قرار

    پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، ماسک پہننا لازمی قرار

    لاہور : پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظرماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

    محکمہ صحت پنجاب نے اسپتالوں میں بھی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

    این سی او سی کی ہدایات کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے باقاعدہ گائیڈ لائنز جاری کردیں، جس میں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو عمل درآمد کروانے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

  • چین میں کورونا کیسز میں دوبارہ خطرناک حد تک اضافہ

    چین میں کورونا کیسز میں دوبارہ خطرناک حد تک اضافہ

    بیجنگ: چین میں عالمی وبا کورونا ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ سمیت مختلف شہروں میں بھی کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بیجنگ کی ستر فیصد آبادی کوویڈ 19 وائرس کا شکار ہوگئی، اسپتالوں میں متاثرہ لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ شنگھائی میں اسکولوں کو آن لائن کلاسیں لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

    چین میں کئی عرصے سے لگا لاک ڈاؤن ایک دم ہٹائے جانے کے سبب لوگوں میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت میں کمی کیسز میں اضافے کی اہم وجہ قرار دی جارہی ہے۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ چین میں کورونا کیسز میں خطرناک حدتک اضافے سے آئندہ سال دس لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    اس کے علاوہ عالمی صحت صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا سے جڑے اعدادوشمار کو لے کر تشویش ظاہر کی ہے اور اس کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے بدھ کو ایک بار پھر چین سے کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ کو سمجھنے کے لیے درخواست کرتے ہوئے ڈیٹا شیئر کرنے کو کہا ہے۔

  • کراچی میں بڑھتے کورونا کیسز :  این سی او سی سربراہ کا بڑا فیصلہ

    کراچی میں بڑھتے کورونا کیسز : این سی او سی سربراہ کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : این سی او سی سربراہ عبدالقادر پٹیل نے کراچی سمیت سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش ںظر ٹیسٹنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش ںظر این سی او سی سربراہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے این سی او سی کو محکمہ صحت سندھ سے رابطےکی ہدایت کردی۔

    عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ این سی اوسی ٹیم ملکر کراچی میں مربوط حکمت عملی طےکرے اور کراچی میں کورونا کنٹرول کیلئےصوبائی سطح پر حکمت عملی بنائی جائے۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کنٹرول کے لیے ٹیسٹنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کوبڑھایا جائے اور ایس اوپیزپرعملدرآمد ،ہجوم والی جگہوں پرماسک کااستعمال یقینی بنایاجائے۔

    یاد رہے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے اور کراچی میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    چوبیس گھنٹے کےدوران کوروناکے دومریض انتقال کرگئے جبکہ کورونا کے مزید تین سو تینتیس کیس رپورٹ ہوئے ، اس دوران کورونا کیسز کی شرح دو اعشاریہ چار دوفیصدرہی۔

  • کرونا کیسز میں اضافہ، ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک لازمی قرار

    کرونا کیسز میں اضافہ، ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک لازمی قرار

    کراچی: ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک کا استعمال دوبارہ لازمی قرار دے دیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وبا کے کیسز میں دوبارہ اضافے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر سی اے اے نے ملک کے اندر پروازوں میں فیس ماسک ایک بار پھر لازمی قرار دے دیا ہے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیس ماسک سے متعلق سول ایوی ایشن کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، نیز کرونا سے متعلق دیگر گائیڈ لائنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں تمام ایئر لائنز کو نئے حکم نامے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2 مریض انتقال کر گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں کرونا کے مزید 382 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں ملک بھر میں کرونا کیسز کی شرح 2.85 فی صد رہی، قومی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کے 87 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • پاکستان  ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں، کراچی میں کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ

    پاکستان ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں، کراچی میں کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں دوبارہ کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا ، کورونا کی بلند ترین 8.04 فیصد شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، قومی ادارہ صحت نے (این آئی ایچ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا۔

    این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کےدوران9ہزار406ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے ایک سو تیرہ نئے کیس سامنے آئے۔

    این آئی ایچ نے کہا کہ ملک میں اٹھاون مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ دو صفر فیصد رہی۔

    ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ، اس دوران کورونا کی بلند ترین 8.04 فیصد شرح کراچی میں رہی جبکہ حیدرآباد میں کورونا کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق کے پی میں یومیہ شرح0.51، پنجاب میں 0.50فیصد رہی جبکہ اسلام آبادمیں کورونا کی یومیہ شرح 2.06، پشاور 1.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
    24گھنٹے میں بنوں، مردان، نوشہرہ ، سوات،صوابی، گوجرانوالہ، گجرات ، ملتان،جہلم، راولپنڈی، سرگودھا میں کورونا کی یومیہ شرح صفر ریکارڈ ہوئی۔

    لاہور میں یومیہ کورونا شرح 1.37، بہاولپور 60، فیصل آباد 0.65 فیصد رہی جبکہ گلگت بلتستان، بلوچستان میں کورونا کی یومیہ شرح صفر ، آزادکشمیر میں شرح 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    گذشتہ روز قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں اومی کرون کے سب ویئرنٹس بی ڈاٹ فور، بی ڈاٹ فائیو ویرئنٹ کے کیسز مسلسل رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بی ڈاٹ فور، بی ڈاٹ فائیو کے پھیلاو کی رفتار تیز ہے لیکن بی ڈاٹ فور، بی ڈاٹ فائیو زیادہ مہلک نہیں ہے اور کورونا سے بچاؤ کی تمام دستیاب ویکسین بی ڈاٹ فور، فائیو کے خلاف موثر ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، مزید 462 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، مزید 462 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، ایک روز میں 400 سے زائد کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 309 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 31 ہزار 201 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 462 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.48 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 577 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 154 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 72 ہزار 042 ، پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 844 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 180 اور بلوچستان میں 35 ہزار 438 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار837، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 636 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 177 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں  کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، یومیہ شرح ایک فیصد پر آگئی

    پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، یومیہ شرح ایک فیصد پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی یومیہ شرح 1 فیصد پر  آگئی، ایک روز میں 600سے زائد کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 7 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 298 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 39 ہزار 540 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 723 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.82 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 707 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 17 ہزار 512 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 71 ہزار 268 ، پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 426 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار857 اور بلوچستان میں 35 ہزار 427 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار767 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 608 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 159 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان کے متعدد شہروں میں کورونا کی  شرح 10فیصد سے نیچے آگئی

    پاکستان کے متعدد شہروں میں کورونا کی شرح 10فیصد سے نیچے آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا مثبت کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے ، متعدد شہروں میں کورونا کی شرح 10فیصد سے نیچے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ملک کے حساس 25 اضلاع میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے نیچے آگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کی بلند ترین 9.09 فیصدیومیہ شرح بنوں میں ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 4.09 اور حیدر آبادمیں6.87 فیصد رہی۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کی شرح 1.65فیصد ، راولپنڈی میں 2.05فیصد اور لاہور میں شرح 2.96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح کوئٹہ میں کوروناکیسزکی یومیہ شرح 2.67فیصد اور پشاور میں کورونا کی یومیہ شرح 4.58 فیصد رہی۔

    ذرائع کے مطابق گلگت میں کوروناکی یومیہ شرح 7.84،اسکردو میں6.52 ، مظفرآباد میں 6.78، میرپور میں6.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔