Tag: کورونا کیسز اور اموات

  • اسلام آباد میں کورونا کیسز اور  اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

    اسلام آباد میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی یومیہ مثبت شرح کم ترین سطح پر آگئی ، ایک دن میں صرف 24 کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی،ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسزکی شرح 0.66 فیصدریکارڈ کی گئی، اس دوران 3627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 24 کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد نے درخواست کی کہ شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور ویکسی نیشن کرائیں۔

    خیال رہے حکومتی اقدامات اور عوام کی جانب سے ویکسی نیشن کرانے میں تیزی کے باعث کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید تیس مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک بھر میں عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار سات ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 34ہزار754 کرونا ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 907نئےکیسز سامنےآئے، اس دوران کرونا کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح2.6فیصد رہی۔

    اس دوران 829 افراد نے کرونا کو شکست دی ، جس کے بعد کرونا سے صحت یاب ہونے مریضوں کی تعداد 893148 تک جا پہنچی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد34ہزار20ہوگئی ہے۔

  • پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ، ہائی رسک علاقوں میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا امکان

    پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ، ہائی رسک علاقوں میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا امکان

    لاہور : وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا پنجاب میں چند روز سے کورونا کے نئے متاثرین اور اموات کی شرح میں اضافہ نظر آ رہا ہے، لوگوں نے احتیاط نہ کی تو ہائی رسک اضلاع اور علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ لگانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے صوبہ میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

    جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں چند روز سے کورونا کے نئے متاثرین اوراموات کی شرح میں اضافہ نظر آرہا ہے،گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور گجرات کورونا کے لحاظ سے ہائی رسک اضلاع ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں سابقہ لہر سندھ اور کراچی کے بعد آئی تھی، اس لیے ہمیں اب زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔

    کابینہ کمیٹی کے مطابق سندھ میں اضافے کے بعد پنجاب میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ضرورت ہے، لوگوں نے احتیاط نہ کی تو ہائی رسک اضلاع اور علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ لگانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

    راجا بشارت کا کہنا تھا کہ حالیہ اجتماعات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی نظر نہیں آرہی ، اشادی ہالز میں ایس او پیز پر معاہدے کے مطابق عملدرآمد نظر نہیں آ رہا، شادی ہالز، تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر ایس او پیز کی پابندی میں غفلت نہ کی جائے۔

    کابینہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ لوگوں نے احتیاط نہ کی تو ہائی رسک اضلاع اور علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ لگانے پر غور کیا جا سکتا ہے، راجا بشارت کا کہنا تھا عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، محکمہ صحت اجتماعات کے نئے ایس اوپیز بنائے اور انتظامیہ ان پر مکمل عملدرآمد کرائے۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز  اور  اموات میں کمی، 7 اموات ،  498 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی، 7 اموات ، 498 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کے گراف میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے ، چوبیس گھنٹے میں سات مریض جاں جبکہ کوروناکے 498 نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا کی تازہ صورتحال کے اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں7مریض کوروناوائرس سے جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات 6 ہزار 335ہوگئیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 23ہزار 218 ٹیسٹ کیےگئے اور کورونا کے 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ97 ہزار512 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8ہزار 909 ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار41 ، پنجاب میں 97 ہزار 44 ، خیبرپختونخوا 36میں ہزار 414، بلوچستان میں 13 ہزار45، اسلام آباد میں 15 ہزار714 اور گلگت میں 2 ہزار948 ہیں۔

    این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 82ہزار 268 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، عوام سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔