Tag: کورونا کیسز بڑھنے

  • کورونا کیسز بڑھنے پر اسکولز بند کرنے کا معاملہ ، اہم خبر آگئی

    کورونا کیسز بڑھنے پر اسکولز بند کرنے کا معاملہ ، اہم خبر آگئی

    لاہور: پنجاب حکومت نے اسکول نہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے اسکولوں میں مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے پر اسکولز بند کرنے کے معاملے پر محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الوقت اسکولز بند نہیں کر رہے ہیں ، اسکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے نتیجہ میں آنے والے مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    حکام نے بتایا محکمہ صحت پنجاب کی ٹیمیں اسکولوں میں جا کر کوویڈ ٹیسٹ کررہی ہیں۔

    گذشتہ روز این سی او سی نے کرونا وائرس کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا کے اثرات جاننے کے لیے اومیکرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    وبائی حکومتیں محکمہ صحت و تعلیم کے حکام کے ساتھ مشاورت سے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کریں گی، اور تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

  • حکومت  ماسک نہ پہننے والوں پر بھاری جرمانے کرے ، ماہرین صحت

    حکومت ماسک نہ پہننے والوں پر بھاری جرمانے کرے ، ماہرین صحت

    اسلام آباد : پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں  پر بھاری جرمانے کرے اور کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر اجتماعات منسوخ کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا کیسز بڑھنے پر اظہار تشویش کردیا ، صدر پیما اسلام آباد ڈاکٹر افتخار برنی نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ شدید ہے، موسمی حالات کے پیش نظر کورونا کے مزید پھیلنے کے امکانات ہیں۔

    پروفیسر اقبال خان نے حکومت کو تجویز دی کہ ماسک نہ پہننے والوں پر بھاری جرمانے کرے اور کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر اجتماعات منسوخ کر دیں، جلسے جلوس کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنیں گے۔

    خیال رہے پاکستان میں کوروناکی صورتحال تشویشناک ہونے لگی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید اٹھارہ افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد چھ ہزار آٹھ سو سڑسٹھ ہوگئی ہے۔

    چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار تین سو تیرہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں چودہ ہزار چھ سو چھیالیس مریض زیرعلاج ہیں۔

    یاد رہے این سی او سی نے کرونا کی تیزی سے بگڑتی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کیا جس میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیے ماسک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا

    این سی او سی نے شادی ہال، مارکیٹس اور مال رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے۔

  • محرم الحرام ، اسد عمر نے کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

    محرم الحرام ، اسد عمر نے کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے محرم ضابطہ اخلاق اور گائیڈلائنز پر عمل نہ کرنے پر کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے اور کہا گائیڈ لائنز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرانورالحق قادری،اعجازشاہ نے شرکت کی جبکہ آزادکشمیر،جی بی سمیت صوبائی حکام ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں محرم الحرام میں کوروناسےبچاؤکےحفاظتی اقدامات پرغور کیا گیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ محرم کے ضابطہ اخلاق، گائیڈ لائنز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، محرم ضابطہ اخلاق اور گائیڈلائنز پر عمل نہ کرنے پر کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ مختلف شعبہ جات سےمنسلک افرادکی ٹیسٹنگ وٹریکنگ کی ضرورت ہے۔

    گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاتھا کہ پاکستانی لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناختم ہوگیا ہے، احتیاط لازمی کریں، کورونا کے پھیلاؤ میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ مسجدوں میں نماز اور تراویح کی اجازت دی تھی جواچھاتجربہ رہا، بازاروں کےمقابلےمیں مساجدمیں زیادہ ایس اوپیزکاخیال رکھا گیا، اب محرم الحرام میں بھی ایس اوپیز بنائیں گے، عاشورہ کے بعد کورونا کے نمبرز دیکھے جائیں گے پھر کوئی فیصلہ ہوگا۔