Tag: کورونا کیسز میں اضافہ

  • کورونا کیسز میں اضافہ،  پاکستان کے بڑے شہر میں 2 ہفتے  کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافہ، پاکستان کے بڑے شہر میں 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کے پیش ںظر دوہفتے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے چار علاقوں میں دوہفتے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا کے 81 مریض ہونے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ، علاقوں میں زکریا پارک، حمید پارک، کرسچین کالونی اور رحیم گارڈن شامل ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ چاروں آبادیوں میں 24 فروری تک پابندیوں پرعملدرآمد ہوگا، زکریا پارک میں کورونا کے سب سے زیادہ 55کیسز رپورٹ ہوئے۔

    یاد رہے ملک میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید انتالیس مریض انتقال کرگئے، این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں اٹھاون ہزار ستتر کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید تین ہزار چار سو اٹھانوے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ایک دن میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چھ اعشاریہ صفر دو فیصد رہی جبکہ کورونا کے سولہ سو تریسٹھ مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

  • کورونا  کیسز میں اضافہ، سعودی عرب نے ایک بار پھر پابندیاں عائد کردیں

    کورونا کیسز میں اضافہ، سعودی عرب نے ایک بار پھر پابندیاں عائد کردیں

    مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر حرمین شریفین میں ایک بارپھر پابندیاں عائد کرتے ہوئے طواف کے لئے پہلی منزل مختص کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس کے پیش نظر حرمین شریفین میں ایک بار پھر پابندیاں عائد کردی گئیں۔

    سعودی حکام کی جانب سے کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر زائرین کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

    وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ طواف کےلئےپہلی منزل مختص کردی گئی ہے جبکہ دوسرے عمرے کی ادائیگی کے درمیان 10دن کا وقفہ ضروری ہے۔

    سعودی حکام نے کہا ہے کہ عمرہ اورنمازکے اجازت نامے مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی اور وزٹ ویزاہولڈر کو بھی جاری کیے جارہےہیں، ایپ کےذریعے جاری کسی بھی اجازت نامے پر کوئی فیس نہیں ہے۔

    خیال رہے سعودی عرب میں اگست دو ہزار اکیس کے بعد یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور کورونا کیسز پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    سعودی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سات سوچھیالیس نئے کیسز اور تشویشناک کیسز کی تعداد نوے تک پہنچ گئی ہے۔

  • پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ،  نئے احکامات جاری

    پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ، نئے احکامات جاری

    لاہور : پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ویکسینیشن اہداف حاصل کے لیے حکمت عملی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ نے نئے احکامات جاری کر دئیے۔

    اس سلسلے میں سیکرٹری صحت پنجاب نے ویکسینیشن کے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 ستمبر کو خصوصی طور پر شادی ہالز اور مارکیز کی خصوصی چیکنگ عمل میں لائی جائے گی۔

    عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ شادی ہال انتظامیہ اپنے طور پر مندرجہ ذیل انتظامات کی پابند ہوگی، داخلی راستوں اور نمایاں جگہوں پر ویکسی عوامی آگاہی کے لیے معلومات آویزاں کرے گی اور نمایاں جگہوں پر ہال کے اندر سٹینڈی فلیکس پر معلومات فراہم کرے گی۔

    سیکرٹری صحت پنجاب نے مزید کہا کہ کسی بھی نان ویکسی نیٹڈ شخص کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی، تمام عملہ ویکسی نیٹڈ ہونے کا بیج لگائیں گے جبکہ داخلی راستوں پر معقول آئی ٹی نظام کی مدد سے آنے والے مہمانوں کاویکسی نیشن سٹیٹس 1166 کے ذریعے چیک کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کارڈ کا QR کوڈ سکین کر کے چیک کیا جائے گا ، جس کے بعد ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کا نمبر nims.nadra.gov.pk پر بھیج کر تصدیق کیا جائے گی۔

    سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق ویکسینیشن اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام محکموں اور سیکٹرز کو مختلف تاریخیں تفویض کی گئی ہیں ، ہال میں ویکسی نیشن کی آگاہی سے متعلق پیغامات چلائے جائیں گے، ہال کے باہر اور دعوت نامہ پر صرف ویکسی نیٹڈ مہمانوں کو ہی آنے کی تلقین کی جائے گی۔

    عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو دکھانے کے لیے تمام مہمانوں کی ویکسی نیشن کا ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا اور تمام سیکٹرز اپنی تفویض کردہ تاریخوں کے مطابق مکمل ویکسینیشن یقینی بنائیں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مقرر کردہ آخری تاریخ کے بعد تمام سیکٹرز میں بغیر ویکسینیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی، محکمہ تعلیم سے منسلک افراد( اساتذہ، انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ سٹاف) 30 ستمبر تک مکمل ویکسینشن یقینی بنائیں گے۔

    سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ کاروباری مراکز میں داخلے اور ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسز میں بوکنگ ، انڈور ڈائننگ، شادیوں اور ریسٹورنٹس کے لیے 30 ستمبر تک مکمل ویکسی نیشن لازم ہے جبکہ تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد کے لئے 15 اکتوبر تک ویکسینیشن کروانا لازم ہو گا۔

    عمران سکندر بلوچ کے مطابق ٹرین اور موٹروے پر سفر کے لئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانے کی شرط عائد کی گئی ہے اور قومی شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ، ( بین الصوبائی، شہروں کے اندر اور مابین چلنے والی گاڑیوں) میٹرو، بی آرٹی ، اورینج ٹرین میں سفر کے لئے 31 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں اور ٹرمینلز پر کام کرنے والے افراد کے لئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانا لازم ہو گا جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے15 نومبرتک ویکسینیشن مکمل کروانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

    سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے والے افراد اورہوٹلز ،ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے 30 ستمبرتک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ، بیرون ملک سےآنے والے تمام افراد جو 30 ستمبر سے پہلے آئے ہوں، 31 اکتوبر تک ویکسین مکمل کروائیں۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ

    ٹریفک ، موٹروے، ہائی وے پولیس اور ضلعی انتظامیہ ان قوانین پر عملدرآمد اور چیکنگ کی ذمہ دار ہو گی اور مقررہ تاریخ کے بعد ویکسینیشن کے بغیر کسی بھی سیکٹر میں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

  • پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ، لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں تبدیلیاں

    پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ، لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں تبدیلیاں

    لاہور : پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کےاوقات کار میں تبدیلیاں کردی گئیں ہیں، صوبے بھرمیں صرف اتوار کا دن چھٹی کا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر پھرسےلاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا اور نئےلاک ڈاؤن کےاوقات کار میں تبدیلیاں کردی گئیں ہیں۔

    سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ ،بازاروں کےاوقات کاررات10بجے تک ہوں گے، 23 ستمبرسےصوبےمیں ان آرڈرز کا یکساں نفاذ ہوگا اور صوبےبھرمیں صرف اتوارکادن چھٹی کا ہوگا۔

    عمران سکندر بلوچ کے مطابق انڈورڈائننگ50فیصدویکسی نیٹڈ افراد کیساتھ رات 11:59 جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی رات 11:59بجے تک جاری رہ سکےگی۔

    انھوں نے کہا انڈورشادیوں کی تقریبات میں صرف ویکسی نیٹڈ 200 افراد اور آؤٹ ڈورشادیوں کی تقریبات میں400افراد ہوگی جبکہ صوبے بھر کےتمام مزارات  کھل سکیں گے، صرف ویکسی نیٹڈ30 سال سےزائد عمر کے افراد مزارات میں جا سکیں گے۔

    سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سینما گھروں ، تمام قسم کےاسپورٹس فیسٹیولز ،سوشل ایونٹس پرمکمل پابندی ہوگی اور جم صرف ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے ہوگا۔

    عمران سکندر بلوچ نے مزید بتایا کہ انڈوراجتماعات میں 200 ویکسی نیٹڈ،آؤٹ ڈورمیں400افرادکی اجازت ہو گی ، نجی وسرکاری دفاتر میں 100فیصد حاضری ،نارمل ورکنگ اوقات کاراپناسکتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ50فیصدسواروں کی گنجائش کیساتھ چل سکتی ہے ، دوران سفر اسنیکس پیش کرنےپرپابندی ہو گی جبکہ ریلویز 70 فیصدسواروں کے ساتھ چل سکےگی۔

    سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق تفریحی مقامات، واٹرا سپورٹس وغیرہ بھی50فیصدگنجائش کیساتھ کھل سکیں گے ، توسیعی لاک ڈاؤنز جاری رہیں گے، تمام افراد ماسک پہننے کی پابندی کریں گے، 14ستمبرکےآرڈرز 11:59بجے22 ستمبرکےبعدنافذ العمل نہیں رہیں گے۔

  • پنجاب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ،  مثبت  کیسز کی شرح  5.8 تک پہنچ گئی

    پنجاب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ، مثبت  کیسز کی شرح  5.8 تک پہنچ گئی

    لاہور :  پنجاب میں کورونا کے مثبت  کیسز کی شرح  5.8 تک پہنچ گئی  جبکہ لاہور میں 7.5 ریکارڑ کی گئی ، ایک دن میں صوبہ بھر سے 1,173 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کی شرح اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پنجاب میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 4.8 سے 5.8 تک پہنچ گئی۔

    سیکرٹری سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 7.5 ریکارڑ کی گئی جبکہ راولپنڈی میں 23.9، فیصل آباد میں 4.3 اور سیالکوٹ میں 5.5 مثبت شرح رہی۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,173 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 360,494 ہو گئی جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 15 ہزار 069 ہو گئی۔

    سارہ اسلم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے اور صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے 18 اموات ہوئیں ، جس کے بعد صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 11ہزار 120 ہو گئی۔ ؤ

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،096 ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 6,255,308 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں537، راولپنڈی میں 240 اور فیصل آباد میں 64 ، سیالکوٹ میں 58, ملتان میں 42 اور رحیم یار خان میں 39 ، گجرانوالہ میں 20، بہاولپور میں 17 اور ڈیرہ غازی خان میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح شیخوپورہ اور وہاڑی میں میں 12 بارہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سارہگجرات، اوکاڑہ اور راجن پور میں 11 گیارہ ، ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میں 10 دس جبکہ بھکر اور مظفرگڑھ میں 7 سات ، حافظ آباد اور میانوالی میں 6 چھے جبکہ چینوٹ میں 5 کیسز سامنے آئے۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ ، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کی سفارش

    کورونا کیسز میں اضافہ ، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کی سفارش

    اسلام آباد : ڈی ایچ او اسلام آباد نے کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر کے پیش نظر مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ڈی ایچ او اسلام آباد کی مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی۔

    اس سلسلے میں ڈی ایچ او اسلام آباد نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نفاذ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا، جس میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے بعض علاقوں کی کورونا سرویلنس جاری ہے، بعض علاقوں میں کوروناکیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔

    ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت روکی جائے اور ضلعی انتظامیہ آمدورفت محدود کرنے کیلئے سخت اقدامات کرے۔

    خیال رہے ملک بھر میں کرونا کی چوتھی لہر خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے ، ایک دن میں مزید 76 افراد اس وبا سے انتقال کرگئے جبکہ 4497 کیسز سامنے آئے، اس دوران ثبت کیسز کی شرح 7.5 فیصد رہی۔

    دوسری جانب کراچی میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جس کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کا امکان ہے۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں سخت پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوگا

    کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں سخت پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوگا

    کراچی: کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ بھر میں وبا خطرناک شکل اختیار کرنے لگی ، سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد پابندیاں پھرسخت ہونے لگیں۔

    سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوجائے گا ، صوبے بھر کے ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ آج رات سے بند کردی جائے گی تاہم صرف آوٹ ڈوراورڈیلیوری ہو سکے گی۔

    سندھ بھر میں کل سے مڈل تک اسکول بند کردیے جائیں گے تاہم نویں سے لے کر جامعات تک امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    شہریوں کیلئے آج رات سے سینما، جم، انڈور گیمز کے دروازے بھی بند کردیئے جائیں گے اور کل سے پارک، واٹر پارک،سی ویو، ،کینجھرجھیل جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

    این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مثبت کیسزکی شرح آٹھ فیصد تک پہنچ گئی اور صرف کراچی میں سترہ فیصدتک ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    اس وقت سندھ بھرمیں دنیاکےخطرناک ترین بھارتی قسم کورونا کے چھیاسٹھ کیسز کےعلاوہ برطانوی، ساؤتھ افریقن اور برازیلین ساختہ کوروناکیسز موجود ہیں۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ ، سندھ حکومت کا ایک اور حکمنامہ جاری

    کورونا کیسز میں اضافہ ، سندھ حکومت کا ایک اور حکمنامہ جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد کردی ، 30اپریل سے مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے انٹرسٹی اور انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سےمتعلق حکمنامہ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ 30اپریل سے شہروں کےدرمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی جائےگی۔

    اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کی جاسکےگی جبکہ کراچی میں چلنے والی مسافر بسوں اور کوچز میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کل سندھ سے 5.62 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے، دیکھا جائے تو پاکستان میں پوزیٹو کیسز میں سندھ سب سے کم ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاترمیں 20فیصد سےزائد عملہ نہ بلایا جائے ، سرکاری دفاترکےاوقات صبح9 بجے سے 2 بجے تک کردیئےگئے ، ملازمین کی چھٹی نہیں ہے دفتری اوقات میں فون پر ساتھ رہناہے، ملازمین کو کام دےدیاجائےگا وہ گھروں سے کام کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ سندھ میں اسکولز،کالجز،یونیورسٹیز مکمل طورپر بند کررہےہیں ، ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ پابندی کے باوجود جاری تھی تاہم اب ریسٹورنٹس میں ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کھلی رہےگی اور ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈورڈائننگ پرپابندی رہے گی۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ ، بلوچستان میں یکم مئی تک لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافہ ، بلوچستان میں یکم مئی تک لاک ڈاؤن نافذ

    کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، اس دوران ہر قسم کی تقریبات پرپابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیاگیاہے،صوبےمیں یکم مئی تک ہرقسم کی تقریبات پرپابندی ہوگی۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروری کےعلاوہ تمام دکانیں بندرہیں گی ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرہفتہ اتوارکے لیے پہلے سے پابندی لگی ہوئی ہے تاہم شہر سے شہر کے درمیان ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافرسفرکرسکیں گے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، بلوچستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں، لوگوں نے تیسری لہر کو سنجیدہ نہیں لیا، تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطر ناک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے کیسز کم ہوئے، گزشتہ روز کیسز میں 9 فیصد اضافہ ہوا، فاطمہ جناح اسپتال میں تمام وارڈ بھر چکے ہیں۔

    لیاقت شاہوانی نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے 15 روز کیلئےاسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاہے اور اپیل ہے کہ علما کورونا کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کہہ رہےہیں ماسک پہننےسےکیسز کم ہورہےہیں، ہماری پہلی ترجیح عوام کی زندگی ہے، حالات مزید خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈاؤن کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پردکانداروں کوجرمانےکےساتھ سزابھی دینگے،مجس تعلیمی ادارے میں زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں اسے بند کررہے ہیں، اگر صورتحال گھمبیر ہوئی تو سخت فیصلے کریں گے ، حکومت اپنے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرائے گی۔

  • وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری

    وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی، ایک دن میں 709 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں ریکارڈا ضافہ جاری ہے، ڈی ایچ اواسلام آباد ڈاکٹرزعیم ضیا نے کہا گزشتہ24گھنٹےمیں709کوروناکیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح10 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

    ڈاکٹرزعیم ضیا کا کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹےمیں مثبت کیسزکی شرح10.7فیصدرہی، مجموعی کیسز کی تعداد 55 ہزار 056 اور 557 اموات ہوچکی ہیں۔

    ڈی ایچ او نے بتایا 24گھنٹےمیں کوروناکے2مریض انتقال کرگئے اور کورونا کیلئے مختص 62 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ صوبے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئےسخت اقدامات کریں اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہے ، کورونا مثبت آنے کی شرح 10.09 ریکارڈ کی گئی، چوبیس گھنٹوں میں مزید چارہزار 468 کیس رپورٹ اور 67 مریضوں کاانتقال ہوا۔