Tag: کورونا کیسز میں کمی

  • پاکستان میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی ، این سی اوسی نے بڑا فیصلہ کرلیا

    پاکستان میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی ، این سی اوسی نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسزمیں کمی کے باعث لاہور، فیصل آباد،ملتان، سرگودھا،گجرات اور بنوں سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سربراہ اسدعمرکی زیرصدارت این سی اوسی کااجلاس ہوا ، جس میں کوروناکیسزمیں کمی کے باعث لاہور، فیصل آباد،ملتان سے پابندی ہٹانے سمیت سرگودھا،گجرات اور بنوں سے بھی اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    این سی اوسی نے کہا ملک بھرکیلئے عمومی کوروناپابندیاں 30ستمبرتک نافذرہیں گی، این پی آئیزکاجائزہ 28ستمبر2021کو این سی او سی میں ہوگا۔

    این سی اوسی میں روزانہ کورونا پھیلاؤ اور صحت کےنظام کی نگرانی کی جا رہی ہے، وباکنٹرول کرنے کی ضرورت پیش آنے پر مناسب فیصلے کئےجائیں گے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ملک میں سائینوفارم ویکسین کی وافرمقدارموجود ہے، عوام بلاتاخیرقریبی ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوائیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری آنے لگی ہے، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد ہوگئی ہے ، این سی او سی کے مطابق ملک میں ایک دن میں 81 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 1800 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

  • ‘ پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی بروقت اقدامات کا نتیجہ ہے’

    ‘ پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی بروقت اقدامات کا نتیجہ ہے’

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی بروقت اقدامات کانتیجہ ہے، قوم کو عید اور محرم پرذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہماری ذرا سی بے احتیاطی کورونا کے کیسز بڑھنے کی وجہ بن سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوروناکی بیماری کے پھیلاؤکو مزید کم کرنے کی ضرورت ہے، بہت سے ممالک میں کورونا ختم ہونے کے بعد دوبارہ آیا ہے تاہم پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی حکومت کے بروقت اقدامات کا نتیجہ ہے۔

    ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ کوروناکی وجہ سے پاکستان میں لوگوں نے نسبتاً احتیاط برتی ، مستقل روابط سےمتعلق لوگوں کےرویوں میں تبدیلی سے وبا کا پھیلاؤ کم ہوا، اب عیداورمحرم کے مواقع پر بھی قوم ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ لوگوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ عام عید نہیں بلکہ مختلف ہے ، تفصیلی ایس اوپیز جاری ہوچکے ہیں،عملدرآمد کرنا ہماری کمیونکیشن کا مقصد ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز میں 80فیصد کمی آئی ہے ، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے کورونا کیخلاف بروقت اقدامات کئے۔

    ڈاکٹرظفرمرزا نے مزید کہا کہ ہر ایک کو ماسک پہننا ہے اور سماجی فاصلہ رکھیں ، گھرمیں پہلے سے کوئی بیمار شخص ہے تو اس کا اور بزرگوں کاخیال رکھیں، بیماروں،بزرگوں اوربچوں کو گھر سے نہیں نکلنا چاہئیے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہماری ذرا سی بے احتیاطی کورونا کے کیسزبڑھنےکی وجہ بن سکتی ہے ، ہماری کوشش ہے کہ اپنی کمیونیکیشن کو مزید مؤثر بنائیں۔