Tag: کورونا کیسز

  • مظفرآباد  میں کورونا کیسز کی بلند ترین شرح ریکارڈ

    مظفرآباد میں کورونا کیسز کی بلند ترین شرح ریکارڈ

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ جاری ہے، مثبت کیسز کی بلند ترین شرح مظفر آباد میں ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی شرح کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ، کوروناکی بلند ترین 34.33 فیصد یومیہ شرح مظفر آباد میں ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کراچی میں کورونا کی شرح 18.60 فیصد اور حیدرآباد میں شرح 21.59 فیصد رہی۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں یومیہ کورونا کی شرح 7.04 فیصد، راولپنڈی میں 8.72فیصد اور لاہور میں 10.99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    دیگر شہروں بہاولپور میں شرح 7.82، گجرات 3.03،ملتان7.34فیصد ، سرگودھامیں یومیہ کوروناشرح7.27،فیصل آباد 4.02 فیصد رپورٹ پوئی۔

    کوئٹہ میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 8.04 فیصد ، مردان میں 19.51، ایبٹ آباد میں 9.59فیصد ، صوابی میں شرح22.75،بنوں میں 6.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    گلگت میں 18.18، دیامر میں 2.78، اسکردو میں صفر اور میرپور آزادکشمیر میں کورونا شرح 14.05 فیصد رہی۔

  • پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز  ، مزید 4 اسکول اور ایک ہاسٹل  بند

    پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ، مزید 4 اسکول اور ایک ہاسٹل بند

    پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مزید چار اسکول اور ایک ہاسٹل کو بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاورمیں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرانتظامیہ نے مزید چار اسکول اور ایک ہاسٹل کو بند کردیا۔

    بند کئے جانے والے اسکولز میں گورنمٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول یونیورسٹی ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول وڈ پگہ، ورکنگ فاکس سکول حیات آباد، اقرا پبلک سکول ورسک روڈ اور بے نظیر گرلز ہاسٹل شامل ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسکولوں اور ہاسٹل کو ایک ہفتے کے لئے بند کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پشاور بند کیے گئے اسکولوں کی تعداد بیس سے زائد ہوگئی ہے۔

    یاد رہے خیبرپختونخوا میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہے ، پشاور میں کورونا کی شرح پینتیس فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ نوشہرہ میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چھیالیس فیصد سے زائد ہے۔

    واضح رہے ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز میں 21 اموات اور 7 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

  • کراچی  میں کورونا کیسز کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد پر آگئی

    کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد پر آگئی

    کراچی : شہر قائد میں کورونا کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد پر آگئی ، ایک روز میں 1652 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوروناکیسزکی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2469 کیسز رپورٹ ہوئے، رپورٹ ہونےوالے1652کیسزکاتعلق کراچی سے ہے۔

    حکام نے بتایا کہ اس دوران شہر میں مثبت کیسزکی شرح27.92فیصد رہی جبکہ صوبے میں20مریض انتقال کرگئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں 440مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، جس میں سے 391مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 26مریض وینٹیلیٹر پرزیرعلاج ہیں۔

    یاد رہے 26 فروری کو کراچی میں کورونا کیسز کی شرح40.91 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب دیگر شہروں اسلام آبادمیں یومیہ کورونا کی شرح 17.13 فیصد ، راولپنڈی میں 10.21فیصد ، لاہور میں 20.58 فیصد ، بہاولپور میں 8.26، گجرات میں 2.88، ملتان میں 8.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح سرگودھا میں شرح 4.17، فیصل آبادمیں 7.59فیصد ، کوئٹہ میں کوروناکیسزکی شرح 6.54فیصد اور پشاورمیں کوروناکی شرح 29.65 فیصد رہی۔

  • تشویشناک صورتحال ، پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی 5 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

    تشویشناک صورتحال ، پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی 5 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں دوسرے روز بھی کورونا مثبت کیسزکی شرح ساڑھے نو فیصد ریکارڈ کی گئی ، ایک دن میں مزید 5 ہزار472 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے ، نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 57 ہزار 669 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 5 ہزار 472 کیسزسامنے آئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 9.48 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 908 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 9 ہزار 308 ، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619 اور بلوچستان میں 33 ہزار 744 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • خطرناک صورتحال ،  کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 18 فیصد پر پہنچ گئی

    خطرناک صورتحال ، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 18 فیصد پر پہنچ گئی

    کراچی: شہرقائد میں کورونا مثبت آنے کی شرح 18 فیصد سے بھی بڑھ گئی ، ایک دن میں 800 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ، شہر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح اٹھارہ فیصد سے بڑھ گئی۔

    محکمہ صحت حکا م کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 4469 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 805 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 15.52 فیصد تھی۔

    حکام نے کہا ہے کہ کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ سامنے آرہا ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ پہلی او دوسری ڈوز کے حامل افراد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

    محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد جنھوں نے ایک بھی ڈوز نہیں لگائی ہے وہ فوری طور پر ویکسی نیشن کیلئے رجوع کریں۔

    حکام کے مطابق ایس او پی کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ویکسی نیشن کے عمل میں شرکت نہ کرنا کوویڈ کے پھیلاو کا سبب بن رہا ہے۔

  • کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ  نے اہم ہدایت جاری کردی

    کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم ہدایت جاری کردی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے اور ویکسی نیشن بڑھانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 3دسمبر 2021 کو سندھ میں 261 کوویڈ کیسزتھے اور 2 جنوری 2022 کو403 کیسزرپورٹ ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، دسمبر 2021 میں اومی کرون ٹیسٹ کےلیے351 ٹیسٹ کیے گئے، 315ٹیسٹ میں 175 اومی کرون کیسز ظاہر ہوئے ، ہمارے لوگوں کو مزید احتیاط کرنے ہوں گی۔

    اجلاس کو بتایا گیا گزشتہ 30 یوم میں 51 کوویڈ مریض انتقال کرگئے، 51میں سے 40 مریضوں کا اسپتال میں وینٹی لیٹرز پر انتقال ہوا جبکہ 6 انتقال کرنے والے مریض وینٹ پر نہیں تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے اور ویکسی نیشن بھی زیادہ کرنے کی ہدایت دے دی۔

    دوسری جانب ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں اومی کرون کے مزید 10کیسز رپورٹ ہوئے ، اس سےقبل کراچی میں 44کیس پہلے سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، ایک دن صرف 622 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، ایک دن صرف 622 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسزمیں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور مثبت کیسزکی شرح ڈیڑھ فیصد سے بھی کم سطح پر آگئی اور ایک دن صرف622 نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکےمزید 16 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد28ہزار328 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 622 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.4 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں 24 ہزار699 فعال کیسز ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد ر 12لاکھ 66 ہزار826 تک پہنچ گئی ہے۔

    صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 450 ، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 433 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 132 اور بلوچستان میں33 ہزار 149 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 374، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار 412 کیسز سامنے آچکے ہیں

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہرکا آغاز ، مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہرکا آغاز ، مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی نہ آسکی، ایک دن میں 1800 سوسے زائد کیسز سامنے آئے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.84 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار597 تک جاپہنچی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 47 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سےایک ہزار808 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.84 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہو گئی اورایکٹو کیسز کی تعداد 38ہزار622 ہے جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 47 ہزار 4 سو 78 ، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 309، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار 162 اور بلوچستان میں 27 ہزار 994ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 21 ہزار ایک سو 80 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 904 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا مصنوعی ذہانت کے ماڈل چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، اب کورونا کی چوتھی لہرکےآغازکےواضح ابتدائی آثار نظر آرہے ہیں، ایس او پیزکی ناقص تعمیل ، مختلف اقسام کا پھیلاؤ،خصوصا بھارتی اقسام کا وائرس کوروناکی چوتھی لہرکی اہم وجہ ہے.

  • پاکستان میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ، مثبت کیسز کی شرح 3.79 تک پہنچ گئی

    پاکستان میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ، مثبت کیسز کی شرح 3.79 تک پہنچ گئی

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، مثبت کیسز کی شرح3.79 فیصد تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کےاعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 35 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22ہزار 555 تک جاپہنچی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے48ہزار134 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سےایک ہزار828 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.79 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار370 ہو گئی اورایکٹو کیسز کی تعداد 36ہزار454 ہے جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 45ہزار269، پنجاب میں تین لاکھ 47ہزار793، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار 162 اور بلوچستان میں 27 ہزار 781ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 20 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار769 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا مصنوعی ذہانت کے ماڈل چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، اب کورونا کی چوتھی لہرکےآغازکےواضح ابتدائی آثار نظر آرہے ہیں، ایس او پیزکی ناقص تعمیل ، مختلف اقسام کا پھیلاؤ،خصوصا بھارتی اقسام کا وائرس کوروناکی چوتھی لہرکی اہم وجہ ہے.

  • کورونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، 83 مریض ہلاک

    کورونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، 83 مریض ہلاک

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسزکے ساتھ83افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر پاکستان میں تیز رفتاری سے پھیل رہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک ہزار 893نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 83 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 21 ہزار105 ہوگئی۔

    اب تک کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہوچکی ہے جبکہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 3ہزار 557 ہوگئی۔

    این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.58 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 56 ہزار 005ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد51ہزار478ہوگئی ہے، گزشتہ24گھنٹے میں52ہزار859کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں24گھنٹے میں3ہزار431کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 52 ہزار 859 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 34 لاکھ 20ہزار 779کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔