Tag: کورونا کیسز

  • پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجوں میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

    پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجوں میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

    پشاور/ لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجوں میں کوروناکیسز بڑھنےلگے ، متاثرہ طلبا ، طالبات ، ٹیچرز اور اسٹاف ممبران کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کے مزید 9کیس سامنے آگئے ، جس کے بعد میڈیکل کالج کے کورونا مریضوں کی تعداد 17ہو گئی ، متاثرہ مریضوں میں دو ٹیچر،دوسٹاف ممبر اور 13طالب علم شامل ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے چھ طلبااور دوطالبات کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئی تھیں ، جس کے بعد 370طالب علموں اور اسٹاف ممبران کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے دو ٹیچراور دو اسٹاف ممبران سمیت مذید نو کیسز سامنے آئے۔

    کالج انتظامیہ کے مطابق متاثرہ طلبا ،طالبات ،ٹیچرز اور سٹاف ممبران کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل کالجز میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد طلبا نے آن لائن امتحان ،انٹرنل اور گزشتہ امتحان کی بنیاد پر پروموٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    طلبا کا کہنا ہے کہ خیبر میڈیکل کالج کے 5طلبہ متاثر اور ایک طالبعلم جاں بحق ہوا ، کوہاٹ انسٹی ٹیوٹ میں 4،بنوں میڈیکل کالج میں 3کیسز ، ویمن میڈیکل کالج میں 15 ، ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں 2 اور دیگر4میڈیکل کالجزمیں 4کیسزرپورٹ ہوئے۔

    خیال رہے کورونا کی دوسری لہرنے ملک بھرمیں خطرناک صورت اختیار کرلی، ایک دن میں 33 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 ہزار 50 نئے کیسز سامنے آئے۔

    جس کے بعد ملک میں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 7ہزار193ہوگئی جبکہ پاکستان میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد29ہزار55 اور مجموعی کیسز 3 لاکھ 61 ہزار 82 تک جا پہنچی۔

  • کورونا کیسز میں  4 گنا اضافہ: وزیراعظم  نے جلسے جلوسوں‌ پر پابندی عائد کردی

    کورونا کیسز میں 4 گنا اضافہ: وزیراعظم نے جلسے جلوسوں‌ پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں جلسے اور جلوس پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا شادی ہالز کے بجائے کھلے مقامات پر تقریبات منعقد ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا سےمتعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ این سی سی اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا گیا، پوری دنیا میں کورونا کی دوسری لہر آچکی ہے ، امریکا،انگلینڈ اور دیگر ممالک میں کوروناکیسزتیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

    ایس اوپیز پر احتیاط نہ کیا تو ڈر ہے حالات بگڑیں گے

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ کورونا سے زیادہ اموات، معیشت کو بھی بچایا ، پچھلے 10 دن میں ہمارے یہاں 4 گنا کیسز بڑھ چکے ہیں، اسپتالوں میں کورونامریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ایس اوپیز پر احتیاط نہ کیا تو ڈر ہے حالات بگڑیں گے۔

    قوم سے کہتا ہوں یہ وقت احتیاط کرنے کا ہے

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی نسبت ایران اور بھارت میں حالات زیادہ خراب ہیں ، قوم سے کہتاہوں یہ وقت احتیاط کرنے کا ہے، احتیاط نہ کی تو دوبارہ اسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات پر ماسک پہنیں تو کیسز کی تعداد کم بڑھتی ہے ، بتایاجارہاہے کہ کورونا وائرس نے خود کو تبدیل کیا اور تیزی سے پھیل رہا ہے، یہ وقت ہے کہ ایس اوپیز سے متعلق فیصلوں پر عمل کریں۔

    عوام مجمع لگانے سے گریز کریں

    وزیراعظم نے کہا کہ پہلی لہر سے اس لئے بچ گئے تھے کہ عوام نے ہمارا ساتھ دیاتھا، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، جہاں لوگ جمع ہوتے ہیں وہاں کورونا تیزی سے پھیلتا ہے، عوام مجمع لگانے سے گریز کریں۔

    وقت آگیا ہے رمضان کی طرح ایک بار پھر ایس اوپیز پر عمل کریں

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سوائے پاکستان پوری دنیا نے رمضان میں مساجدیں بند کیں ، پاکستان میں مساجد کھلی تھیں مگر کوروناکیسز نہیں بڑھے، ہمارے علما نے ایس اوپیز پر عمل کرایا، جس سے کیسز میں اضافہ نہیں ہوا ، وقت آگیا ہے رمضان کی طرح ایک بار پھر ایس اوپیز پر عمل کریں۔

    فیصلہ کیا ہے ملک بھر میں جلسے نہیں ہوں گے

    انھوں نے مزید کہا کہ کاروبار بند نہیں کرنا مگر فیکٹریز ،دکانوں میں ایس اوپیز پر عمل کریں، فیصلہ کیا ہے ملک بھر میں جلسے نہیں ہوں گے، رشکئی میں اس ہفتے کو ہمارا جلسہ تھا جو منسوخ کردیا ہے۔

    کسی بھی تقریب میں 300 سے زیادہ لوگ نہیں آسکتے

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جی بی میں انتخابی مہم کے بعد کورونا کیسز تیزی سے بڑھ گئے ہیں ، شادی ہالز کے بجائے کھلے مقامات پر تقریبات منعقد ہوں گی ، کسی بھی تقریب میں 300 سے زیادہ لوگ نہیں آسکتے اور تقریب میں موجود تمام لوگوں کوماسک لازمی پہنناہوگا۔

    تعلیمی اداروں، اسکولز سےمتعلق آئندہ ہفتے جائزہ لیکر فیصلہ کریں گے

    اسکولوں کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں، اسکولز سےمتعلق آئندہ ہفتے جائزہ لیکر فیصلہ کریں گے، کورونا کیسز بڑھے توصورتحال دیکھ کر تعلیمی اداروں میں گرمیوں میں چھٹیاں کم کرکے سردیوں کی بڑھا دیں گے۔

    کورونا سے بچنے کا طریقہ صرف ماسک کا استعمال ہے

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کا طریقہ صرف ماسک کا استعمال ہے ، بھارت میں اچانک لاک ڈاؤن سے حالات خراب ہوئے ، ملک بھر میں جلسے اور جلوس پر پابندی ہوگی، ہمارے لئے اورساری دنیا کیلئے امتحان ہے۔

  • پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات بڑھنے لگیں، ایک دن میں 17 اموات

    پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات بڑھنے لگیں، ایک دن میں 17 اموات

    لاہور :پاکستان میں کوروناوائرس کی دوسری لہر کی شدت بڑھنے لگی ، پنجاب میں ایک دن میں 17 اموات اور 600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، صوبے پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 601 نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 108822 ہوگئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 245 ،راولپنڈی میں 102، بھکر میں23 ، ملتان مین 47،ڈی جی خان 12،خانیوال13، فیصل آباد میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا سے مزید 17مریض انتقال کر گئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد2455ہوگئی جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ہزار 692 تک جاپہنچی۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے م نئے کیسز اور اموات کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے ، چار ماہ بعد ایک ہی دن میں سینتیس افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 23 سو 4 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

  • پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ ، ایڈوائزری بورڈ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ ، ایڈوائزری بورڈ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    لاہور : ایڈوائزری بورڈ نے پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا کوروناایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ کے ساتھ ہی ایڈوائزری بورڈ نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ذرائع کا کہنا ہے ایڈوائزری بورڈ نے پنجاب حکومت کوآگاہ کردیا ہے کہ رینڈم ٹیسٹس کےنتائج حوصلہ افزانہیں ، کوروناایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

    پنجاب حکومت نے صوبے میں اجتماعات پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے، دفعہ 144 کےنفاذ پرحتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کرے گی۔

    وزیراعلی پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے ، اجلاس میں اسکولوں کی صورتحال بارے بھی مشاورت کی جائے گی اور شادی ہالز میں دوبارہ پابندی کا معاملہ زیر بحث آئے گا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پراسکولوں میں کاروائیوں اور دیگر معاملات پر غورہوگا۔

    یاد رہے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا تھا پنجاب میں چند روز سے کورونا کے نئے متاثرین اور اموات کی شرح میں اضافہ نظر آ رہا ہے، وجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور گجرات کورونا کے لحاظ سے ہائی رسک اضلاع ہیں، لوگوں نے احتیاط نہ کی تو ہائی رسک اضلاع اور علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ لگانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

    راجا بشارت کا کہنا تھا کہ حالیہ اجتماعات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی نظر نہیں آرہی ، شادی ہالز میں ایس او پیز پر معاہدے کے مطابق عملدرآمد نظر نہیں آ رہا، شادی ہالز، تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر ایس او پیز کی پابندی میں غفلت نہ کی جائے۔

  • تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

    تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

    لاہور : پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 51 طلبہ، 3 اساتذہ اور ایک اسٹاف ممبر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف اداروں کے 9 کلاس رومز کو سیل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 51 طلبہ، 3 اساتذہ، ایک سٹاف ممبر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف اداروں کے 9 کلاس رومز کو سیل کر دیا گیا۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 ہزار 887 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، سیکنڈری اسکولوں میں 6168 بچوں کے کورونا ٹیسٹ منفی اور 41 کے پازیٹو آئے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ہائر سیکنڈری اداروں میں 20 ہزار 178 کے منفی اور 12 کے نتائج مثبت آئے جبکہ یونیورسٹیوں میں اب تک 1770 کے کورونا ٹیسٹ منفی اور ایک کا مثبت آیا، اسی طرح مدرسوں میں کیے جانے والے سب ہی 154 کے ٹیسٹ نتائج منفی آئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 327 اداروں سے 6538، گجرات میں 39 اداروں کے 1980، فیصل آباد میں 8 اداروں ، ننکانہ صاحب میں 11 اداروں سے 685، بھکرمیں 5 اداروں سے 323، لودھراں میں 18 اداروں سے 688، گوجرانوالہ میں21 اداروں سے 787 اور بہالپور میں 14اداروں سے 958 سیمپلز لئے گئے۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ لاہور میں 2، گجرات میں 6، بھکر میں 1، لودھراں 1 گوجرانوالہ اور بہالپور میں 2 اسکولوں کے ایک ایک کلاس رومز کو سیل کیا گیا۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کے لیے ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں، تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے مسلسل عمل درآمد یقینی بنانا لازم ہے۔

  • پاکستان میں 415 نئے کورونا  کیسز رپورٹ ، 9 اموات

    پاکستان میں 415 نئے کورونا کیسز رپورٹ ، 9 اموات

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید9 افراد کی جان لے لی اور 415نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار283 اور کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95ہزار53 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز اور اموات میں بتدریج کمی آرہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعداو شمار جاری کردیئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے ملک میں24گھنٹےمیں کوروناوائرس کے9 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس اموات کی تعداد 6ہزار283 ہوگئی۔

    24گھنٹےمیں ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 415 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسزکی تعداد8833ہے جبکہ 2 لاکھ 95ہزار53 مصدقہ کورونا کیس سامنے آچکے ہیں۔

    این سی او سی نے کہا ملک میں اب تک کورونا کے 25 لاکھ 35 ہزار778 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 79ہزار 937مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف 55  کورونا کیسز رپورٹ

    پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف 55 کورونا کیسز رپورٹ

    لاہور : پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 55نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کوئی اموات نہیں ہوئی، صوبے میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 91161ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے 55نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 96،233 ہو گئی۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہورمیں 17،شیخوپورہ3،راولپنڈی9، گوجرانوالہ میں 3کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی اموات نہیں ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد2188ہے جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 91161ہو گئی۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 9 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 244 ہوچکی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز اوراموات میں بتدریج کمی، 903 نئے کیسز رپورٹ،27 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کیسز اوراموات میں بتدریج کمی، 903 نئے کیسز رپورٹ،27 افراد جاں بحق

    اسلام آباد : پاکستان میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کوروناکیسز اور اموات میں بتدریج کمی ہورہی ہے ، 24 گھنٹوں میں 903 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ 27 افراد جان سے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کیسز اوراموات میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔

    جس کے مطابق چوبیس گھنٹے میں ملک میں 903 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 27 مریض دم توڑ گئے، مہلک وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں کی کل تعاداد 5951 ہوگئی جبکہ ملک بھرمیں فعال کیسزکی تعداددولاکھ اکاون ہزارستتر تک جا پہنچی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک دولاکھ سینتالیس ہزارایک سواکہترمریض موذی وبا کوشکست دے کرصحتیاب ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20 ہزار 507 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 52، پنجاب میں 92 ہزار 655 ، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 845 ، بلوچستان 11 ہزار 708 ، اسلام آباد 14 ہزار987، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 65، گلگت بلتستان دو ہزار 90 ہیں۔

  • پاکستان میں گذشتہ 3 ماہ کے دوران آج سب سے کم کورونا کیسز رپورٹ

    پاکستان میں گذشتہ 3 ماہ کے دوران آج سب سے کم کورونا کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں گذشتہ 3 ماہ کے دوران آج سب سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، 24گھنٹے میں ملک میں 936 کیسز رپورٹ ہوئے، جو 86 فیصد کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 14جون کو ملک بھرمیں ریکارڈ6825 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، 24گھنٹے میں ملک میں936کیسزرپورٹ ہوئے، جو86فیصدکم ہیں، آخری بار3ماہ پہلے اتنی کم تعداد میں کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔

    گذشتہ روز ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ الحمدللہ آج پاکستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کوویڈ۔19 سے سب سے کم اموات ریکارڈ ہوئیں ، کورونا سے اموات میں 87 فیصد کمی آئی ہے لیکن اب بھی کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    یاد رہے کورونا وائرس کے خلاف موثر حکومتی اقدامات سے کورونا کیسز اور شرح اموات میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ، چوبیس گھنٹے کے دوران موذی وائرس سے تیئس افراد لقمہ اجل بنے، جس کے بعد ملک بھرمیں اموات کی کل تعداد پانچ ہزارآٹھ سوپینسٹھ ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران نوسوچھتیس نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی جبکہ کورونا سے متاثر 2 لاکھ 42 ہزار436 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کرونا کا دباؤ بہت کم ہوچکا ہے،3 دن میں پاکستان میں کرونا سے کم اموات ہوئیں،پاکستان ان چندممالک میں سے ہے جہاں وبا پر قابو پایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے خبردار کیا تھا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام میں احتیاط نہ کی گئی تو بڑا نقصان ہوگا، کامیابی سے عید اور محرم گزرگئے تو پھر ہم نے ریسٹورنٹس کھولنے ہیں، صورتحال بہتر رہی تو اسکول وکالجز بھی ایس او پیز کے تحت کھولیں گے۔

  • پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات، 24 گھنٹوں میں صرف 5 اموات

    پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات، 24 گھنٹوں میں صرف 5 اموات

    لاہور : پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ، 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے 313 نئے کیسز اور صرف 5 اموات سامنے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی کا سلسلہ بدستورجاری ہے، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے313نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں کنفرم مریضوں کی تعداد91،129 ہو گئی۔

    ترجمان کے مطابق رپورٹ ہونے والے کیسز میں لاہور کے 101، ننکانہ 1، قصور 2، شیخوپورہ 5،راولپنڈی 17، جہلم 1، اٹک 6 اور گوجرانوالہ کے 21 کیسز شامل ہیں۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں 8، گجرات 17، حافظ آباد 3، منڈی بہاؤالدین 5، ملتان 14،خانیوال 1، وہاڑی 5، فیصل آباد23، چنیوٹ 2، ٹوبہ 7، جھنگ4 اور رحیم یار خان میں 2 کیسز سامنے آئے جبکہ سرگودھا میں 6، میانوالی1، خوشاب 9، بہاولپور 3، لودھراں 8، ڈی جی خان میں 4، مظفرگڑھ میں 5، راجن پور میں 1، ساہیوال میں 8 ، اوکاڑہ میں 2، راجن پور میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے 5 مزید اموات ہوئی ، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 2،100 ہو چکی ہیں جبکہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 66،802 ہو چکی ہے

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں مجموعی طور پر اب تک670، 624 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔