Tag: کورونا کیسز

  • سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزارسے زائد کورونا کیسز اور  2019 اموات

    سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزارسے زائد کورونا کیسز اور 2019 اموات

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں ایک لاکھ 13ہزار553 کورونا کیسز اور 2000 سے زائد اموات کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان کرتے ہوئے کہا گزشتہ 24 گھنٹےمیں 7069 ٹیسٹ کیے گئے اور اس دوران 546 نئے کیس سامنےآئے، اب تک 6 لاکھ 49ہزار917 ٹیسٹ کیے گئے ہیں تاحال ایک لاکھ 13ہزار553 کیس سامنے آچکے ہیں۔

    اموات کے حوالے سے  وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کوروناکے باعث 2019مریض انتقال کرچکےہیں۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ تاحال 18600 مریض زیر علاج ہیں، 17824 مریض گھروں اور 64 قرنطینہ مراکز میں ہیں جبکہ 712 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جس میں سے  535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور اس وقت 75 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 24گھنٹے میں 897 مریض صحتیاب ہوچکےہیں ، تاحال 9ہزار934مریض صحت یاب ہوچکےہیں جبکہ کراچی میں 179 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز ،1243 اموات

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز ،1243 اموات

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1949 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور مزید 38 اموات کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد 78 سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات 1243 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹے کےدوران کورونا کے 1949 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 78267 تک جا پہنچی۔

    وزیراعلیٰ سندھ اموات کے حوالے سے کہا سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض انتقال کرگئے، اب تک صوبے بھر میں 1243 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    کورونا ٹیسٹ سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران 11901 ٹیسٹ کئےگئے، سندھ میں مجموعی طور پر ابتک 426149 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایک دن میں مزید 1452 مریض صحتیاب ہوئے ، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 43 ہزار 444 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے بھر میں آج33580مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 32127 گھروں،78 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1375 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں جبکہ 696مریضوں کی حالت تشویشناک اور 116وینٹی لینٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 24گھنٹے میں 1139 نئے کیسز آئے ہیں اور اپیل کی کہ احتیاطی تدابیروں کو ہاتھوں سے جانے نہ دیں، ایس او پی پر عمل کرنا ہم سب پر لازم ہے۔

  • 30 جون تک ملک میں کورونا کیسز کی تعداد کتنی ہوگی ؟

    30 جون تک ملک میں کورونا کیسز کی تعداد کتنی ہوگی ؟

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کا کہنا ہے تیس جون تک ملک میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ کے بجائے سوا دو لاکھ تک ہوگی، ایک ہفتے میں بتائیں گے اقدامات کو برقرار رکھا جائے گا یا مزید بہتری لائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ماہرین کی رائے کا جائزہ لیا ہے، 14جون کو حقائق قوم کے سامنے رکھے تھے 30جون تک اندازے کے مطابق3لاکھ تک کورونا کیسزہوسکتےتھے تاہم جو کیسز3لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ تھا وہ سوا دولاکھ تک پہنچ رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ رش والی جگہ پر ماسک پہننا لازمی قرار اور سماجی فاصلے کا بھی کہا گیا، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائے تو وبا تیزی سے پھیلتی ہے، 20بڑے شہروں میں نشاندہی کی گئی جہاں وباکاپھیلاؤزیادہ ہے، جہاں وبا کا پھیلاؤزیادہ ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔

    سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ احتیاطی تدابیرپرعمل کیا گیا جس سےوباکےپھیلاؤمیں کمی نظر آئی، اگر احتیاطی تدابیرپرعمل نہ کیا گیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، ایک ہفتے کے اندر بتائیں گے ، اقدامات کوبرقراررکھا جائے گا یا مزید بہتری لائی جائے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بڑےشہروں میں بڑےاسپتالوں پر دباؤزیادہ بڑھ گیا تھا، اسمارٹ لاک ڈاؤن مئی سے شروع ہوگیا ہے، اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ خطرہ ٹل چکا ہے لیکن احتیاطی تدابیرپر عمل کرنا کوئی بہت مشکل کام نہیں، جب پبلک میں جائیں توماسک پہنیں اورایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں، احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے سے کاروبارزندگی چلتا رہے گا۔

  • کورونا کیسز ،  پنجاب میں مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

    کورونا کیسز ، پنجاب میں مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : کورونا کمیٹی نے پنجاب میں مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب پنجاب عثمان بزدار نے کہا علاقےسیل کرنے سے متعلق جلدحتمی پلان پیش کیا جائے اور عیدالاضحیٰ پرشہری حدود میں بکرمنڈیاں نہیں لگیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کمیٹی نے پنجاب میں مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا شہروں میں مویشی منڈیوں کی اجازت نہیں ہو گی.

    وزیراعلیٰ پنجاب پنجاب عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں روزانہ کورونا ٹیسٹ کی استعداد 12 ہزارہو گئی، کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 68308 ہے 19580مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 روز میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے، لاہورکے اسپتالوں میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس کی تعداد 671 سے بڑھا کر 1228کردی جبکہ پنڈی کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کی تعداد 227سے بڑھا کر607 کی جا رہی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ نشتراسپتال ملتان میں کورونا مریضوں کیلئے مزید 58 بیڈزکااضافہ کیاگیا اور بیڈزکی تعداد 144 سے بڑھا کر 202 کی گئی ہے جبکہ کورونا ڈیوٹی کے دوران جاں بحق افسران کے لواحقین کو امداد دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکٹمراانجکشن،دیگردواؤں کےذخیرہ کرنے پرکریک ڈاؤن کاحکم دیتے ہوئے کہا انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بلاامتیاز کارروائی کرکے رپورٹ پیش کریں اور اوورچارجنگ کرنے والےنجی اسپتالوں کےخلاف ایکشن لیاجائے۔

    عثمان بزدار کی نجی اسپتالوں کے معاملات دیکھنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی دی، اور کہا عیدالاضحیٰ پرشہری حدود میں بکرمنڈیاں نہیں لگیں گی، لاہورکے بعض علاقےسیل کرنےسےمتعلق جلدحتمی پلان پیش کیا جائے۔

  • سندھ میں آج سب سے زیادہ 320 کیسز رپورٹ ، تعداد 3373 ہوگئی

    سندھ میں آج سب سے زیادہ 320 کیسز رپورٹ ، تعداد 3373 ہوگئی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج سب سےزیادہ  کورونا کیسزسامنےآئےہیں ، 320نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد3ہزار373ہوگئی جبکہ اموات کی کل تعداد69ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ میں آج سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں زیادہ تعداد کراچی کی ہے، پریشانی کی بات ہے ،لاک ڈائون کی چھتری کوہر صورت سنبھالنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج 320 نئے کیسز آئے ہیں، ملک میں 10ہزار کیسز ہو گئے، آج کل مریضوں کی تعداد 3373 ہوگئی ہے،320 کیسز میں 12 کیسز تبلیغی جماعت کے ہیں، باقی 308 کیس مقامی منتقلی کے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ مقامی منتقلی کاتناسب 15.2 فیصد ہوگیاہے ، ہم سب کو اپنی آنکھیں کھولنی ہوگی، آج مزید 3 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے ، جس کے بعد جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی جنوبی میں 79 کیسز کے اضافے سےتعداد 578 ہوگئی، کراچی شرقی میں 468 کیسز ہیں، جس میں 20 تبلیغی جماعت کےہیں، جبکہ شرقی میں نئے 42 کیس سامنے آئے اور جس کے بعد مقامی منتقلی کے448 کیس ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی غربی میں 259 کیس ہیں ، جس میں سے ایک تبلیغی جماعت کا ہے، غربی میں آج 48 کیسزآنے کے بعد مقامی منتقلی کے258 کیسز ہوگئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورنگی میں آج 16 نئےکیسزآنےکےبعدمریضوں کی تعداد 179 ہوگئی جبکہ ملیر میں155 کیسز میں سے8 تبلیغی جماعت کے ہیں ،آج ملیر میں 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد147 ہوگئی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ حیدرآباد میں 229 کیسز میں 158 تبلیغی جماعت کے ہیں، آج 19 نئےکیس آنے کےبعد حیدرآباد میں مقامی منتقلی کے 71 کیسز ہوگئے جبکہ ، لاڑکانہ میں 65 کیسز میں 42 زائرین ہیں اور مقامی منتقلی کے 23 کیسز ہوئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اسی طرح سکھر میں 347 کیسز میں زائرین کی تعداد237 ہے اور تبلیغی جماعت کے 76 کیس ہیں، سکھرمیں بھی مقامی منتقلی کے کیس 7ہوچکے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی گنجان آبادیوں میں مقامی منتقلی کے کیس بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کی صورت میں بھی عوام کو چھتری اٹھائے رکھنی ہوگی ، چھتری کے بغیر بارش میں باہر نکلنے سے طرح بھیگ جاتے ہیں ، اسی طرح گھروں میں رہتے ہوئے کورونا سے بچ سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا عوام سےالتجاکروں گا کہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں، احتیاط میں ہماری اپنی، ہمارے پیاروں اور شہریوں کی زندگی ہے، عوام کی احتیاط ملک کو اس مرض سے نجات دلائے گا۔

  • سندھ میں 66 نئے کورونا کیسز رپورٹ ، اموات کی تعداد 35 ہوگئی

    سندھ میں 66 نئے کورونا کیسز رپورٹ ، اموات کی تعداد 35 ہوگئی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 66 نئے کیسزسامنے آئےہیں جبکہ مزیدچارلوگ جاں بحق ہونےکےبعد کُل تعداد35 ہوگئی ، سندھ میں اموات کی شرح بڑھ کر دواعشاریہ تین فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کوروناوائرس کےحوالےسےپیغام میں کہا کہ آج66نئےکیسزآئے، 4لوگ زندگی کی بازی ہارگئے، جس کے بعد کوروناکےباعث جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد35ہوگئی، افسوس کی بات ہےاموات کی شرح2.3ہوگئی ہے۔

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موبائل ٹیم کےذریعےکچی آبادیوں میں1700ٹیسٹ کئے، ان نئےٹیسٹ کارزلٹ کل تک آجائےگا، اس وقت 671 مریض گھروں میں ، 58 مریض آئیسولیشن مراکز، 227 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید8افرادصحتیاب ہوکرگھروں کوچلےگئے، سکھرمیں280زائرین کےکیسزآئےتھے، اب سکھرمیں سوائے6افرادکےباقی اپنےگھرجاچکےہیں، 6 لوگ بھی جلداپنےگھروں کوچلےجائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جومتاثرعلاقےہیں ہم نےان کوسیل کیاہے، سیل علاقوں میں ٹیسٹ کرنےکی تعدادبڑھارہےہیں ، تبلیغی جماعت کےبھائی جن کے ٹیسٹ مثبت آئےانکاعلاج جاری ہے، جوآئیسولیشن میں ہیں ان کاجلدٹیسٹ کیاجائےگا،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

    سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کافیصلہ وفاقی حکومت کرےگی جس کااعلان ہوجائےگا، پیغام ہےحکومت جوبھی ایس اوپی بنائےاس پرعمل کیاجائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے درخواست کی کہ اپنےبزرگوں کوکسی صورت باہرنہیں نکالیں، جب آپ گھرواپس جائیں تواپنےبزرگوں سےدوررہیں، جوبزرگ وائرس کاشکارہوئےانکی اموات کی شرح زیادہ ہے، آپ اپناخیال رکھیں،ملک کوآپ کی ضرورت ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں ، کیسز کی مجموعی تعداد  2708 تک جا پہنچی

    پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں ، کیسز کی مجموعی تعداد 2708 تک جا پہنچی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2700 تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 40ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے ،جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 24گھنٹےکےدوران مزید258کوروناکیسزکی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد مجموعی کورونا کیسز کی تعداد2708 ہوگئی۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں 24گھنٹےکےدوران مزید4افرادکوروناوائرس سےجاں بحق ہوئے اور کورونا وائرس سےاموات کی تعداد40 تک پہنچ گئی، کوروناوائرس سے سندھ میں14،پنجاب اورکے پی میں11، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک اموات ہوئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کےسب سےزیادہ 1072 کیسز ہیں اور سندھ میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد839 ہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں343 ، گلگت بلتستان میں193،بلوچستان میں 193 ،اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں11 کیسز ہیں۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے130مریض صحت یاب ہوچکےہیں، کورونا کے62 فیصد کیسز دیگرممالک سے پاکستان منتقل ہوئے جبکہ 38 فیصد کورونا کیسز لوکل ٹرانسمیشن کےہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں3428 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک میں کورونا کے مجموعی طور پر 32930 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ ملک کے449اسپتالوں میں7295بیڈزکی سہولت ہے، جہاں 1158کورونامریض زیر علاج ہیں ، جن میں 13کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک میں318قرنطینہ سینٹرزمیں9905افرادموجودہیں۔

    خیال رہے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر ےمختلف ہے۔

    یاد رہے این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    بعد ازاں پاکستان میں کورونا وائرس سے صتحیاب ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا تھا۔