Tag: کورونا کی بگڑتی صورتحال

  • کورونا کی بگڑتی صورتحال ، این سی او سی  کا ایک اور اہم فیصلہ

    کورونا کی بگڑتی صورتحال ، این سی او سی کا ایک اور اہم فیصلہ

    اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری کورونا پروٹوکولز کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں جاری کورونا کے پھیلاؤ، پابندیوں پرعملدرآمد اور ویکسی نیشن پر غور کیا گیا۔

    این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں کےلیےضروری کورونا پروٹوکولز کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اور عبادتگاہوں میں مکمل ویکسین شدہ افرادکوہی آنے کی اجازت ہوگی۔

    این سی او سی نے مساجد اورعبادت گاہوں سے قالین، دریاں ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے نمازیوں کے درمیان 6فٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم قرار دیا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپرپشن سینٹر نے کہا کہ بزرگ اور بیمار افراد ترجیحاً گھر پر نماز پڑھیں اور نمازی وضو گھر پر کرکے مساجد جائیں، نمازی ہاتھوں کو بار باردھوئیں اورسینی ٹائزکریں۔

    این سی او سی کے مطابق کھلی جگہوں پر نماز پڑھنے کا اہتمام کیا جائے ، وینٹی لیشن کے لیے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں جبکہ جمعےکی نماز کا خطبہ مختصر رکھا جائے۔

  • کورونا کی بگڑتی صورتحال،  تعلیمی ادارے  11 ستمبر تک  بند

    کورونا کی بگڑتی صورتحال، تعلیمی ادارے 11 ستمبر تک بند

    لاہور/ پشاور : پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی ادارے آج سے11 ستمبر تک بند رہیں گے تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج سےپنجاب میں تعلیمی ادارے 11 ستمبر تک بندکر دئیے گئے، اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کوروناکی بگڑتی صورتحال کےباعث کیا، ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

    دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے 8 اضلاع میں آج سے11 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، کوروناکیسزمیں اضافےپر8اضلاع میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جن اضلاع میں اسکول بندرہیں گے ، ان میں پشاور،سوات،صوابی،ڈی آئی خان سمیت دیگراضلاع شامل ہیں۔

    یاد رہے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی 6سے11 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ، ذرائع وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

  • کورونا کی بگڑتی صورتحال، تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اہم اعلان ہوگیا

    کورونا کی بگڑتی صورتحال، تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اہم اعلان ہوگیا

    لاہور/ اسلام آباد : پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبے میں اسکولوں کی بندش کے حوالے اہم پیغام میں کہا کہ پنجاب میں تمام اسکولز 6 سے 11 ستمبر تک بند کررہےہیں، اسکولزکی بندش کافیصلہ کوروناکی بگڑتی صورتحال کےپیش نظرکیاگیا، ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

    دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی 6سے11 ستمبر تک بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارےبندرہیں گے تاہم اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سےمتعلق حتمی اعلان کچھ دیرمیں متوقع ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، وینٹی لیٹر بھارت منتقل،   ‘دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی’

    مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، وینٹی لیٹر بھارت منتقل، ‘دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی’

    اسلام آباد : حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باوجود وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے ، دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کورونا صورتحال بگڑتی جارہی ہے، وادی میں دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 2500سے زائدکشمیری کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکےہیں۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کوروناکے4ہزار سے زائد کیس آج رپورٹ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کل 250 وینٹی لیٹر موجود تھے، بھارتی حکومت نے وہ بھی مقبوضہ کشمیر سے بھارت منتقل کر دیے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کوتہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے، تہاڑ جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے، جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت نہیں دی جارہی۔

    مشعال ملک نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔

  • پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، ماہرین صحت کا ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

    پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، ماہرین صحت کا ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : سیکریٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹرقیصرسجاد نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں جوصورتحال ہےہم اسی طرف جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹرقیصرسجاد نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان میں کوروناکی صورت حال خراب ہوتی جارہی ہے، بھارت میں جوصورتحال ہےہم اسی طرف جارہے ہیں۔

    ڈاکٹرقیصرسجاد نے مطالبہ کیا کہ خطرناک صورتحال سےبچنےکیلئےملک میں ایمرجنسی نافذکی جائے اور کہا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرایاجاتا تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔

    خیال رہے نئے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا نے پاکستان میں تشویش ناک تیزی اختیار کر لی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا کی زد میں آ کر 157 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 17 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 52 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 5 ہزار 908 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11.27 فی صد رہی۔

  • کورونا کی تشویشناک صورتحال، وزیراعظم نے کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کیلئے فوج طلب کرلی

    کورونا کی تشویشناک صورتحال، وزیراعظم نے کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کیلئے فوج طلب کرلی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر شہروں میں فوج طلب کرلی، فوج طلب کرنے کا مقصد ہے کہ ایس او پیزپرمکمل عملدرآمدکرایاجا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر دکھایاجارہاہے کہ بھارت میں صورت حال تشویشناک ہے، کورونا کی صورتحال میں بھارت میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہوسکتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال پہلےاسپتالوں کی استعداد بڑھائی تھی، اسپتالوں کی استعداد نہ بڑھاتے تو بھارت جیسی صورتحال ہوتی، عام سے کہتاہوں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں ، اگرعوام تعاون اوراحتیاط کریں تولاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ماسک پہننے سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتاہے، گھرسےباہرجاتےہوئےماسک کااستعمال لازمی کریں ، کورونا کو روکنے کیلئے شہر بند کرنا پڑے گا، مجھے آج لوگ کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کردیں، لاک ڈاؤن سے کتنی دیر بچ سکتے ہیں یہ آپ پر انحصار کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی لہر تو پاکستان واحد ملک تھا جہاں مساجد کھلی تھیں، مجھے افسوس ہے کہ آج کوئی ایس اوپیز پرعمل نہیں کررہا ، بہت تھوڑے  سے لوگ ایس اوپیز پر عمل کررہےہیں، لاک ڈاؤن لگا تو سب سے زیادہ نقصان غریبوں کو پہنچے گا، احتیاط نہ کی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج بھی سڑکوں پر نکلےگی، پاک فوج پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی، قوم ملکر مقابلہ نہیں کرےگی ہم اس وبا سے نہیں جیت سکتے۔

    بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس بات کی تصدیق کی کہ کوروناکی بگڑتی صورتحال پروزیراعظم نےشہروں میں فوج طلب کرلی، فوج طلب کرنے کامقصد ہے کہ ایس او پیزپرمکمل عملدرآمدکرایاجا سکے، عمومی معمولات متاثر ہوں گے، ہم آکسیجن کے استعمال کی 90 فیصد صلاحیت پر پہنچ گئے ہیں ،لاہور بدترین متاثر ہےاحتیاط کریں اورکوئی چارہ نہیں۔

  • کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، پنجاب میں 12 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، پنجاب میں 12 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر یکم اپریل سے 12 فیصد سے زائد مثبت کیسز والے اضلاع میں مؤثرلاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ، لاک ڈاؤن11 اپریل تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثان بزدار کی زیرصدارت کورونا کے تدارک کیلئے اجلاس ہوا، جس میں کورونا روک تھام کیلئے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات پر غور کیا گیا۔

    پنجاب میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش صوبائی کابینہ نے اہم فیصلے کرلئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے شادی بیاہ تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کرلیا ، شادیوں کی تقریبات پرپابندی یکم اپریل سے ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب میں بازار، مارکیٹس، شاپنگ مالزشام 6 بجے بند کرنے سمیت پارکس اور ریسٹورینٹس کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اورمعاون خصوصی فردوس عاشق نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہم کوروناکی تیسری لہرکامقابلہ کررہےہیں جوزیادہ خطرناک ہے، کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 14 فیصد ہوچکا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہورمیں 24گھنٹےمیں کیسزکی شرح 21فیصد رہی، جوتشویشناک ہے، احتیاط کی ضرورت ہے، کاروبار بند کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

    انھوں نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے کورونا میں چند فیصلے کیے گئے تاہم معاشی اور صنعتی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں لگا رہے، جن اضلاع میں کورونا کی شرح زیادہ ہے وہاں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ بند کرنے سمیت میٹرو اوراسپیڈوٹرانسپورٹ اور اورنج لائن ٹرین سروس پرپابندی کا فیصلہ کیاگیا ہے ، تاہم ریسٹورینٹس پر صرف ٹیک اوے کی سہولت میسر ہوگی۔

    عثمان بزدار نے کہا یکم اپریل سے 12 فیصد زائد مثبت کیسز والے اضلاع میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا لیکن مؤثرلاک ڈاؤن کامطلب یہ نہیں کہ ہم سب کچھ بندکررہےہیں، دکانیں شام 6بجےتک کھلی رہیں گی اور ہفتے میں دودن بندرہیں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں لوگوں کوکم سےکم تکلیف ہو، لوگوں کی زندگیوں کامسئلہ ہے،پسنداورناپسندشامل نہیں، ہمیں ماسک کے استعمال کو  یقینی بنانا ہوگا، ماسک کا استعمال نہ کرنے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی کل تعداد 6،244 ہو گئی۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 2309 نئے کیسز سامنے آگئے، صرف لاہور میں 1478 کیسز رپورٹ ہوئے۔