Tag: کورونا کی تشخیص

  • بائیڈن کورونا میں مبتلا، انتخابات سے دستبردار ہونے کا عندیہ

    بائیڈن کورونا میں مبتلا، انتخابات سے دستبردار ہونے کا عندیہ

    لاس ویگاس : امریکا کے صدر جوبائیڈن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، انتخابی سرگرمیاں روک دی گئیں، انہوں نے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، صدربائیڈن نے ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے سول رائٹس تنظیم کی منتظم کو فون پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

    امریکی صدربائیڈن کا لاس ویگاس میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب شیڈول تھا، منتظمین نے بائیڈن کے کورونا کے باعث کانفرنس میں عدم شرکت کا اعلان کیا۔

    اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹر  نے مشورہ دیا تو صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے پر غور کروں گا۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ری بپلکن پارٹی کے رہنما ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن ذہنی اور جسمانی طور پر اس قابل نہیں ہیں کہ انتخابی سرگرمیاں یا حکومتی امور سنبھال سکیں۔

    دوسری جانب اے آر وائی سے گفتگو میں ڈیمو کریٹ رہنما ڈاکٹر آصف قدیر نے کہا کہ اس وقت صدارتی انتخابات کیلئے بائیڈن سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہے وہ جلد صحت یاب ہوکر واپس آئیں گے۔

    بائیڈن سے انتخابات سے دستبرداری کا مطالبہ

    علاوہ ازیں صدر بائیڈن کے صدارتی الیکشن لڑنے کی مخالفت میں پارٹی کے اندر سے آوازیں بلند ہونے لگیں، ڈیمو کریٹ پارٹی کے اہم رکن کانگریس ایڈم شف نے بائیڈن سے دستبرداری کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایڈم شف کا کہنا ہے کہ بائیڈن کی ٹرمپ کو الیکشن میں شکست دینے کی صلاحیت پر شدید خدشات ہیں، ٹرمپ کا دوسری بارصدر بننا ہماری جمہوریت کی بنیاد کو کمزور کردے گا۔

    کانگریس کے رکن کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ جوبائیڈن یہ ذمہ داری کسی اور کے سپرد کریں، ٹرمپ کی شکست کیلئے بائیڈن دستبردار ہوکر قائدانہ میراث کو محفوظ بنائیں۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے میں بھی  کورونا کی تشخیص

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے میں بھی کورونا کی تشخیص

    واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بیرن میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے میں بھی کورونا کی تشخیص ہوگئی ، ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، خوش قسمتی سے وہ صحت مند نوجوان ہیں ، اس لیے بیرن میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

    میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابتدا میں بیرن ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ‘بہت شکر ادا’ کیا تاہم بعد میں ان میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی اور ایک طرح سے اچھا تھا کہ ہم تینوں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔

    امریکی خاتون اول نے بتایا کہ انھیں جسم درد، کھانسی اور تھکاوٹ سمیتکورونا کی ‘تمام علامات’ برداشت کرنا پڑی تاہم میں نے کورونا سے صحت یابی کے لیے صحت مند خوراک اور مخلتف وٹامنز کا استعمال کیا۔

    یاد رہے دو ہفتے قبل خاتون اول اور صدر ڈونلڈٹرمپ میں کوروناکی تشخیص ہوئی تھی ،کوروناکی تشخیص کےبعدٹرمپ چنددن اسپتال میں بھی زیرعلاج رہے تاہم علاج مکمل ہونے سے قبل ہی وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے تھے تاہم صدرٹرمپ اوراہلیہ کوروناوائرس سے صحت یاب ہوچکےہیں۔

    واضح رہے دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث کورونا متاثرین اور اموات میں اضافہ جاری ہے، امریکا میں اب تک ریکارڈ 78 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دو لاکھ 16 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

  • کورونا کی تشخیص، امریکا میں آئندہ ہفتے سے اینٹی باڈی ٹیسٹ شروع ہونے کی تصدیق

    کورونا کی تشخیص، امریکا میں آئندہ ہفتے سے اینٹی باڈی ٹیسٹ شروع ہونے کی تصدیق

    واشنگٹن : کورونا پر وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹرانتھونی فاوچی نے آئندہ ہفتےسے اینٹی باڈی ٹیسٹ شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد بڑے پیمانے پر ٹیسٹ شروع کر دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں کوروناکی تشخیص کیلئے اینٹی باڈی ٹیسٹ کی منظوری دے دی گئی، کورونا پر وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹرانتھونی فاؤچی نے آئندہ ہفتے سے اینٹی باڈی ٹیسٹ شروع کرنے کی تصدیق کردی۔

    امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویومیں ڈاکٹر فاؤچی نے بتایا بہت جلد بڑے پیمانے پر ٹیسٹ شروع کر دیے جائیں گے۔

    کوروناوائرس ٹاسک فورس کےمطابق بیس لاکھ افراد کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے، ابھی بھی بہت سے ایسے افراد جن کا ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جن میں ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں، اس صورت حال میں ایک زیادہ قابل بھروسہ ٹیسٹ کی اہمیت زیادہ ہوگئی ہے اور یہ اینٹی باڈی ٹیسٹ ہے۔

    ڈاکٹرفاوچی کاکہناہےیہ ٹیسٹ لگ بھگ ایک ہفتہ میں ملناشروع ہوجائے گا، دنیا بھر کی حکومتی ہیلتھ ایجنسسز اس ٹیسٹ کے حصول کیلئے کوشاں ہیں کیوںکہ ان ٹیسٹ کی مدد سےلوگ دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف آسکتےہیں۔

    خیال رہے اینٹی باڈ ی ٹیسٹ زیادہ واضع ٹیسٹ ہے، چندہی وجوہات ہوتی ہیں جن کے باعث کسی کےخون میں اینٹی باڈیزپائی جاتی ہیں یا تو کسی دوسرے انسان کی اینٹی باڈیز آپ کےجسم میں داخل کی گئی ہیں یاآپ کو ویکسین دی گئی ہے یا آپ وائرس کا شکارہوچکےہیں، اس صورت میں اینٹی باڈی ٹیسٹ انتہائی اہم ثابت ہوتاہے۔

    اینٹی باڈی ٹیسٹ کیلئے خون کا نمونہ درکار ہوتا ہے، فیصلہ کن ہونےکےعلاوہ اینٹی باڈی ٹیسٹ نگرانی کیلئے بھی بہترطرح سےاستعمال ہوسکتا ہے، میامی اورکیلی فورنیا میں اس ٹیسٹ کا استعمال شروع بھی ہوچکا ہے۔

    سی ڈی سی کاکہناہےکہ اس ٹیسٹ کو مائلڈ انفیکشن کا شکار ہونے والے افراد کی تشخیص اور وائرس کے شکار افراد کو الگ کرنے میں استعمال کیا گیا،  اس ٹیسٹ کو جلد مارکیٹ میں لانے کیلئے ایف ڈی اے نے ریگیولیٹری اسٹینڈرز ک وکم کیا، جس کی وجہ سےمارکیٹ میں ایسےٹیسٹ آئے جن کاریزلٹ قابل بھروسہ نہیں تھے۔

    خیال رہے  امریکاکوروناوائرس کےشکنجےمیں 23ہزار644 افراد انتقال کرگئے جبکہ متاثرین کی تعداد5لاکھ 87 ہزارہوگئی اور 36ہزار افراد صحتیاب ہوئے، صرف نیویارک میں کوروناوائرس سے 10 ہزار سےزائدافردانتقال کرچکےہیں۔