Tag: کورونا کی تصدیق

  • سعودی عرب سے آنے والے مزید 4 مسافر  کورونا مثبت نکلے

    سعودی عرب سے آنے والے مزید 4 مسافر کورونا مثبت نکلے

    کراچی : سعودی عرب سے آنے والے مزید 4 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، مسافر نجی پرواز سسے کراچی ایئر پورٹ پہنچے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 4 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، مسافروں میں کورونا کی موجودگی ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے ہوئے۔

    کورونا مسافر سعودی ائر کی پرواز نمبر ایس وی 700 کے ذریعے جدہ سے کراچی ائر پورٹ پہنچے تھے۔

    جنوری میں بھی بیرون ملک سے آنے والے 18 مسافوں میں کورونا موجودگی کی نشاندہی ہوئی تھی، قرنطینہ سینٹرزکے خاتمے کے باعث کورونا مثبت مسافروں کو گھر پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

    مسافروں کے گھروں پر قرنطینہ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے مانیٹرنگ سیٹ اپ موجود نہیں۔

  • بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 21  مسافروں میں کورونا کی تصدیق

    بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 21 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

    کراچی: بیرون ملک سے کراچی آنیوالے 21 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے ، 18مسافر سعودی عرب اور 3 مسافر برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کی تشخیص کا سلسلہ جاری ہے، کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 21 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کے دوران کورونا وائرس مثبت آیا، جس میں سے 18مسافر سعودی عرب اور 3مسافر برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے۔

    ذرائع کے مطابق کورونا مثبت پر10 مسافروں کو کورنگی قرنطینہ سینٹر اور 10 مسافر گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی میں قرنطینہ بھجوا دیا گیا جبکہ ایک مسافر کو نجی ہوٹل میں قرنطینہ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور وزیرصحت سندھ کی ایئرپورٹ پر مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں شدت آگئی ہے اور کراچی میں کورونا کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، ایک دن میں ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • ابوظہبی سے آنیوالے 100سے زائد مسافروں میں کورونا کی تصدیق

    ابوظہبی سے آنیوالے 100سے زائد مسافروں میں کورونا کی تصدیق

    اسلام آباد : بیرون ملک سےآنے والے مسافر کورونا وائرس ساتھ لے آئے، ابوظہبی سے آنیوالی پرواز کے100 سے زائد مسافروں میں  کورونا کی تصدیق ہوگئی، تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے آنیوالی پرواز کے100 سے زائد مسافروں میں کوروناٹیسٹ مثبت آگیا ، 200سے زائد مسافر28اپریل کو پرواز ای وائے 321 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ، جہاں ایئرپورٹ پرتمام مسافروں کی خودکاراسکینرکے ذریعے اسکریننگ کی گئی تھی۔

    اسکریننگ کے بعد ایس او پی کے تحت محکمہ صحت کی ٹیم نے تمام مسافروں کو قرنطینہ منتقل کیاتھا،قرنطینہ کےدوران مسافروں کے سواب ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوائے گئے تھے۔

    خیال رہے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے خصوصی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

    یاد رہے کرونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے 18 سے 30 اپریل تک مسافروں کے لئے نئی ہیلتھ پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ فارم دینا لازمی ہو گا، فارم میں نزلہ، زکام، کھانسی اورگلے کی خراش سے متعلق معلومات درج کی جائیں گی۔

    سی اے اے کے مطابق ائیرپورٹ آمد اورروانگی کے وقت درج تمام ایس اوپیزپرعملدرآمد لازمی ہوگا، مسافرقرنطینہ کی مدت میں توسیع اور قرنطینہ کے دوران حکام کے مطابق ضرورت پر خوراک کی قیمت ادا کرنے کا پابند ہوگا جبکہ حکومت مسافروں کی ترجیحات کے مطابق رہائش دینے کی پابند ہوگی اور مسافرغلط معلومات دینے پر سزا کا مرتکب ہوگا۔

  • چیف جسٹس آف پاکستان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

    چیف جسٹس آف پاکستان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد اور اہل خانہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا جبکہ سپریم کورٹ کے نائب قاصد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کےمتعدد جج صاحبان کےکوروناٹیسٹ کرالیےگئے، جبکہ سپریم کورٹ کے تمام ججوں کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمبر کےملازم احسان کی بدھ سے طبیعت خراب ہے،چھٹی پر بھیجا گیا تھا ، احسان کا ٹیسٹ پہلے منفی آیا دوبارہ ٹیسٹ میں مثبت آیا۔

    ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قرنطینہ میں نہیں جارہے ،سوشل میڈیا پرچیف جسٹس کی قرنطینہ جانےسےمتعلق خبریں جھوٹی ہیں،چیف جسٹس کل معمول کے مطابق عدالت میں بیٹھیں گے، انھوں نے صرف آج کے لیے مقدمات کی سماعت ملتوی کی تھی۔

    بعد ازاں کوروناوائرس کی تشخیص کے معاملے پر سپریم کورٹ کی طرف سےاعلامیہ جاری کیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کےایک نائب قاصدمیں کورونا کی علامات پائی گئیں، نائب قاصدکوشک کی بنیادقرنطینہ کردیاگیا تھا۔

    اعلامیے میں کہا گیا نائب قاصدکےکوروناوائرس کےپہلےٹیسٹ کانتیجہ مشکوک آیا، دوسرے ٹیسٹ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد سپریم کورٹ کےنائب قاصدکوپولی کلینک میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد،ان کےاہل خانہ اورسیکرٹری کا بھی کورونا ٹیسٹ کیاگیا، تمام افراد کا کوروناٹیسٹ منفی آیا۔