Tag: کورونا کی روک تھام

  • کورونا  کی روک تھام کے لئے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی کارکردگی مثالی قرار

    کورونا کی روک تھام کے لئے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی کارکردگی مثالی قرار

    کراچی : این سی او سی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی کارکردگی مثالی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موثر اقدامات کر نے پر این سی او سی نے رپورٹ جاری کردی جبکہ کورونا وبا کے خلاف قو می خدمات انجام دینے پر ائیرپورٹ مینجرکے لئے خصوصی اسناد جاری کی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ مینجر عمران خان نے کرونا وائرس کے دوران ائیرپورٹ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    این سی او سی نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران ائیرپورٹ پر وبا کی روک تھام کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

    اس سے قبل این سی او سی نے کورونا وبا کے خلاف قومی خدمات انجام دینے والے چار ائیرپورٹس مینجرز کے لئے خصوصی اسناد جاری کی تھیں۔

    مینجرز میں لاہور ائیرپورٹ مینجر چوہدری نذیر، کراچی ائیرپورٹ مینجر عمران خان، اسلام آباد ائیرپورٹ مینجر عدنان خان، پشاور ائیر پورٹ مینجر عبیدالرحمن شامل تھے۔

    خیال رہے این سی اوسی کی ہدایت پر ملک بھر کے ائیر پورٹس کی طرح کراچی ائیرپورٹ پر خصو صی اقدامات اٹھائے گئے تھے۔

  • کورونا کی روک تھام،جاپانی سفیر کی پاکستان کے اقدامات اور کوششوں کی تعریف

    کورونا کی روک تھام،جاپانی سفیر کی پاکستان کے اقدامات اور کوششوں کی تعریف

    اسلام آباد : جاپانی حکومت کے امداد کے اعلان کے بعد جاپانی سفیر  نے ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات میں کہا کہ  کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزاسے جاپانی سفیر  کونینوری متسودا نے ملاقات کی ، جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے بچا‌ؤ کے موثر او رضروری اقدامات کیے ہیں،وزیراعظم عمران خان صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

    جاپانی سفیر نے کہاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے جاپان نے پاکستان کوفنڈز دیئے ہیں،کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے پاکستان کے اقدامات اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔

    گذشتہ روز جاپان کی حکومت نے کرونا وائرس سے نبردآزما پاکستان کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

    وفاقی دارالحکومت میں قائم جاپانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جاپان کی جانب سے پاکستان کو 2.16 ملین ڈالر کی امداد دی جائے گی، پاکستان کو امداد اقوام متحدہ، آئی او ایم کے ذریعےفراہم کی جائے گی جس کا مقصد کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

    جاپانی سفارت خانے نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ رقم سے پاکستان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہواگا اور مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں آلات اور دیگر سامان فراہم بھی کیا جائے گا۔

    جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف پاکستان کی کاوشیں اور اقدامات قابلِ تعریف ہیں، جاپان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، پولیوکےخاتمےکے حوالے سے بھی جاپان نے بھرپور تعاون کیا۔