Tag: کورونا کی شرح

  • پاکستان کے متعدد شہروں میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے نیچے آگئی

    پاکستان کے متعدد شہروں میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے نیچے آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے لگی ، متعدد شہروں میں کورونا کی شرح 5فیصد سے نیچے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ،ملک کے حساس 25اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 5 فیصد سے کم ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک کے 8اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح صفر ریکارڈ کی گئی ، جن میں مظفرآباد، میرپور، دیامر، اسکردو، صوابی،جہلم، گوجرانوالہ،گجرات شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ کورونا کی بلند ترین 4.28 فیصد یومیہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی اور حیدرآبادمیں کوروناکی یومیہ شرح 1.74فیصد رہی۔

    اسلام آباد میں کوروناکیسزشرح 0.78فیصد ، راولپنڈی میں 0.60،لاہور میں 1.63فیصد ، بہاولپورمیں شرح 0.65، ملتان میں 1.16فیصد اور فیصل آبادمیں شرح0.19 رہی۔

    اسی طرح ، کوئٹہ میں 3.19فیصد ، پشاورمیں 1.03، بنوں2.84فیصد ، ایبٹ آبادمیں 3.37 فیصد ، مردان میں 0.61،نوشہرہ میں 0.81 فیصدریکارڈ کی گئی۔

  • پاکستان میں  کورونا کی بلند ترین  شرح سندھ میں ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کی بلند ترین شرح سندھ میں ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی بلند ترین 2.85فیصد شرح سندھ میں ریکارڈ کی گئی جبکہ قومی شرح 1.37فیصد پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں کورونا کی شرح کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی قومی شرح 1.37فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں کوروناکی بلند ترین2.85فیصدشرح سندھ میں ریکارڈ کی گئی جبکہ خیبرپختونخوامیں کوروناکی شرح1.38فیصد ، پنجاب مین 0.59 اور بلوچستان میں
    شرح1.85 فیصد رہی۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 1.10 فیصد، گلگت بلتستان میں 1.04فیصد اور آزادکشمیر میں شرح 1.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    خیال رہے ملک میں چوبیس گھنٹے میں کورونا سے متاثر مزید چار افرادانتقال کرگئے، این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹےمیں 34 ہزار 400 ایک کوروناٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 473 نتاج مثبت آئے۔

  • تشویشناک صورتحال ، کراچی میں  کورونا کی شرح 28 فیصد سے تجاوز کرگئی

    تشویشناک صورتحال ، کراچی میں کورونا کی شرح 28 فیصد سے تجاوز کرگئی

    کراچی : شہر قائد میں کورونا کی شرح 28 فیصد سے تجاوز کرگئی تاہم صوبائی حکام نے شہر میں لاک ڈاؤن کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے، تین کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں چوبیس گھنٹے میں 7 ہزار 226 ٹیسٹ کیے گئے۔ جس میں 2 ہزار 81 مثبت نکلے ، جس کے بعد کورونا کی شرح 28.80 فیصد تک پہنچ گئی۔

    سندھ حکومت کراچی میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال اسپتالوں میں مریض کی تعداد ابھی کم ہے اس لیے پابندیاں نہیں لگائی جارہیں ۔ اور ملکی معیشت بھی اس قابل نہیں ہے کہ پابندیاں لگائی جائیں۔

    یاد رہے وفاقی کابینہ نے کورونا کیسز میں اچانک اضافے کے باوجود ملک میں لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حال ہی میں کورونا کیسز میں دو گنا اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم کابینہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے خلاف ہے۔

  • پاکستان میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتائج ، بڑے شہروں میں کورونا کی شرح میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتائج ، بڑے شہروں میں کورونا کی شرح میں مسلسل اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں مختلف شہروں میں یومیہ کورونا شرح میں اضافہ ہونے لگا اور کورونا کی شرح 20 سے زائد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ پرایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتائج سامنے آنے لگے، 24 بڑے شہروں میں کورونا کی یومیہ شرح میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں 2 شہروں میں یومیہ کورونا شرح 20 سے زائد اور 3شہروں میں کوروناشرح10 اور8شہروں میں5فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

    24گھنٹے میں کراچی میں یومیہ کوروناشرح23.51فیصد ، پشاورمیں یومیہ کوروناشرح13.96، لاہورمیں6.49فیصد ، کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 2.28 فیصد رہی۔

    کورونا کی یومیہ بلند ترین36.47فیصدشرح اسکردومیں ریکارڈ کی گئی جبکہ گلگت میں کوروناکی یومیہ شرح 8.43، دیامرمیں1.98فیصد ، مظفرآباد میں 13.45 اور میرپورمیں 6.74فیصد ہے۔

    24گھنٹےمیں حیدرآباد میں یومیہ کورونا شرح 14.52 فیصد، وفاقی دارالحکومت میں 9.85فیصد ، مردان میں 5.75، ایبٹ آباد میں8.19 ، نوشہرہ میں 5.36، صوابی 3.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح 24گھنٹے میں راولپنڈی میں کورونا کی یومیہ شرح 8.85 فیصد رہی جبکہ ملتان میں یومیہ شرح 2.48فیصد،گجرات 2.61، فیصل آباد 1.83فیصد ریکارڈ
    ہوئی۔

  • سندھ میں کورونا کی شرح میں مسلسل اضافہ،  ’10 سے15 دن کیلئے سخت فیصلے کرنے  کی ضرورت’

    سندھ میں کورونا کی شرح میں مسلسل اضافہ، ’10 سے15 دن کیلئے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت’

    کراچی: پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کی شرح میں اضافے کے پیش ںظر 10سے15دن کیلئےسخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہر میں آبادی زیادہ ہے، اس لئے سخت فیصلے کرنے چاہئیں۔

    قاسم سومرو کا کہنا تھا کہ 10سے15دن کیلئےسخت فیصلے کرنےکی ضرورت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرزسے میٹنگ کریں گے جبکہ سرٹیفکیٹ بنواکرویکسین نہ لگانےسےمتعلق شکایات آئی ہیں۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا جبکہ طبی ماہرین ،محکمہ صحت سندھ نے15دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں سخت لاک ڈاؤن کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز اور بیڈز تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    خیال رہے کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کوویڈمریضوں کے لیے 398 وینٹی لیٹر ، 906 وینٹی لیٹرایچ ڈی یو بیڈز پراور 293 لو آکسیجن بیڈز دستیاب ہیں، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 4 اگست تک مزید 32 وینٹی لیٹر بڑھائے جائیں گے جبکہ مزید 110 ایچ ڈی یو بیڈز اور 40 لوفلو بیڈز بنائے جائیں گے۔

  • پنجاب کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے میں کورونا کی شرح سب سے زیادہ

    پنجاب کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے میں کورونا کی شرح سب سے زیادہ

    لاہور : پنجاب کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے میں کوروناکی شرح سب سے زیادہ ہے ،  اب تک 12 ڈاکٹراور 2 نرسیں کورونا سے شہید ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پنجاب کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے میں کوروناکی شرح سب سے زیادہ ہے ، 20 فیصد ڈاکٹر اور ہیلتھ پروفیشنلزکورونا سے متاثر ہوئے۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں طبی عملےکے 2940 ٹیسٹ کرائے گئے، طبی عملے کے562افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر الفریدظفر کاکوروناٹیسٹ مثبت آیا۔

    محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اب تک 12 ڈاکٹراور 2 نرسیں کورونا سےشہیدہوئیں، ایم ایس جنرل اسپتال صلاح الدین، ڈاکٹرسلمان حسیب،ڈاکٹرعاطف چوہدری، ڈاکٹرخضرحیات بھی کورونا کا شکار ہوئے جبکہ ڈاکٹرمعروف وینس اور ینگ ڈاکٹرزمیں بھی کوروناسے متاثر ہوئے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق کوروناکےباعث اسپتالوں میں ہرقسم کی سرجری اورآپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ سیکرٹری صحت سپیشلا ئزد ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز و دیگر عملے کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا ہے کہ کرونا وارڈز میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز ودیگر عملے کو حفاظتی لباس و ماسک فراہم کیے جارہے جبکہ چئیرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی تمام تر مشکلات کے باوجود دن رات مریضوں کی خدمت کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

    ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کروناوائرس میں مریضوں کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹرز و دیگر عملے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔