Tag: کورونا کی صورتحال

  • کراچی  میں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے لگی

    کراچی میں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے لگی

    کراچی : شہرقائد میں کورونا کی صورت حال بہتر ہورہی ہے ، یومیہ کیسز کی شرح 11.15فیصد پر آگئی، ایک روز میں 863 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کراچی میں کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں کورونا کی مثبت شرح 11.15فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت نے بتایا چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 863 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے486کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 699 اومی کرون کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے ، 403مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، جس مئں سے 360کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 37وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

  • کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد  سے تجاوز

    کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز

    اسلام اباد : کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی اور مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز کرگئی ، ایک دن میں 2902 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں روزانہ کوویڈ 19 کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، وفاقی وزارت صحت حکام نے بتایا کہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد ہوگئی۔

    صحت حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ روز 7232 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2902 کورونا کیسز سامنے آئے۔

    ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین یومیہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 13.98 فیصد رہی۔

    ذرائع نے بتایا کہ گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح 5.26، دیامر 3.23 فیصد ، مظفرآباد میں شرح 21.43،میرپورآزادکشمیرمیں 4.91 فیصد ، اسلام آباد میں میں شرح 11.80 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    گذشتہ 24 گھنٹے میں راولپنڈی میں 10.26 ،لاہور میں کورونا کی شرح 15.15 فیصد ، گجرات میں کورونا کی یومیہ شرح 0.95،ملتان 1.32 فیصد ، بہاولپور میں کوروناکی شرح 1.47، فیصل آباد میں 1.70فیصد رہی۔

    اسی طرح کوئٹہ میں کورونا کیسزکی شرح 2.71 فیصد ، پشاور میں کورونا کی شرح 10.68، مردان میں2.49فیصد ، نوشہرہ میں کوروناکی یومیہ شرح 2.60، ایبٹ آباد میں 2.44فیصد رہی جبکہ بنوں اور اسکردو میں یومیہ کورونا کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

  • سندھ میں کورونا کی صورتحال ،  ‘اسکولز کھولنے کا فیصلہ جمعے کو ہوگا’

    سندھ میں کورونا کی صورتحال ، ‘اسکولز کھولنے کا فیصلہ جمعے کو ہوگا’

    کراچی : وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ جمعے کو کوروناکی صورتحال دیکھ کر اسکول کھولنے کا فیصلہ ہوگا، 30اگست سے 100فیصد ویکسینیشن کی بنیاد پر تعلیم ادارے کھلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جمعہ کو محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوگی ، جس میں کوروناکی صورتحال دیکھ کر اسکول کھولنے کافیصلہ ہوگا ، محکمہ صحت کی ایڈوائزری تھی کہ 7دن مزید اسکول بند رکھنے پڑیں گے۔

    سردار شاہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کھولنے سے پہلے مستقل حل ویکسینیشن ہے ، اسکولوں میں ویکسینیشن کےاعدادوشمار کم تھے تاہم اسکولوں سے متعلق آج رپورٹ ملی کہ 80فیصد سےزائد ویکسینیشن ہوچکی۔

    فیصلہ کیا تھا کہ 100فیصد ویکسینیشن کرانیوالے اسکولز کھول دینگے، 30اگست سے 100فیصد ویکسینیشن کی بنیاد پر تعلیمی ادارے کھلیں گے،جس اسکول عملےکی100فیصدویکسینیشن نہ ہوا سے کھولنےکی اجازت نہیں دے سکتے۔

    بچوں کے والدین کےبھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ضروری ہیں، 40لاکھ سےزائدبچےسرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہیں، 100فیصدویکسینیشن کےبعد اسکول کھلے تو 50فیصدحاضری کیساتھ کھلیں گے۔

    حکومتی رٹ جو بھی چیلنج کرے گا قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، حکومت سےمنظورشدہ اسکولزایسوسی ایشنز کےنمائندے ساتھ موجود ہیں،جوفیصلےہوتےہیں وہ وزیراعلیٰ سندھ کی مشاورت سے ہوتے ہیں، ایک ہفتے میں ویکسی نیشن کی شرح بڑھی ہے۔

  • کورونا کی سنگین صورتحال،  سندھ حکومت کا دفاتر اور تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ

    کورونا کی سنگین صورتحال، سندھ حکومت کا دفاتر اور تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سرکاری دفاتر اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت کورونا ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت ، وزیر تعلیم ، وزیر اطلاعات سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں 664 آئی سی یو بستروینٹ کے ساتھ ہیں اور کورونا وائرس کے 47 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں جبکہ سندھ میں 453 بستروینٹ کے ساتھ خالی ہیں اور ڈاؤ اسپتال اوجھا،ٹراما سینٹر اور گمبٹ اسپتال کے اپنے آکسیجن پلانٹ ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کورونا کی صورتحال کےپیش نظر سندھ میں سرکاری دفاتر، اسکول اور کالجز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تمام آفس اسٹاف گھروں سے کام کرینگے، سیکریٹریز اپنے ضروری اسٹاف کو بلائیں گے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا پھیلاؤ کے باعث تمام اسکول ، کالج،جامعات بند رہیں گی اور سندھ میں29اپریل سےانٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بندکردی جائےگی۔

  • پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے لگی ، ایک دن میں 42 اموات

    پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے لگی ، ایک دن میں 42 اموات

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کا خوف ہر گزرتے دن خطرہ بڑھ رہا ہے، چوبیس گھنٹے کےدوران کورونا سے مزید42 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2800 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر ملک بھرمیں خطرناک صورت اختیار کرنے لگی، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 7ہزار603 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے 24گھنٹےمیں 42ہزار752 ٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے 2ہزار843 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 6.64 فیصدہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد 34ہزار974 اور مجموعی کیسز 3لاکھ71ہزار508 تک جا پہنچی جبکہ کوروناوائرس کےایک ہزار613مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

    این سی اوسی نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹےمیں ایک ہزار389مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 931 ہوگئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 61 ہزار 028 ، پنجاب ایک لاکھ 13 ہزار457 ، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، بلوچستان میں 16 ہزار 699 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار506 اور آزاد کشمیرمیں 5 ہزار911 کیسز سامنے آئے۔

  • ‘ قوم کورونا کی صورتحال میں بہتری پر شکرانے کے نفل ادا کرے’

    ‘ قوم کورونا کی صورتحال میں بہتری پر شکرانے کے نفل ادا کرے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، اللہ کاخاص کرم ہےکہ کورونا سے اموات کاتناسب کم ہے، قوم کورونا کی صورتحال میں بہتری پر شکرانے کے نفل ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرورخان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا وبا میں مسلسل کمی ہورہی ہے ، اللہ تعالی نے اس بیماری سے ہمارے ملک کومحفوظ رکھا ہے، این سی او سی روزانہ ہوتی ہے اوراسکی سفارشات ہوتی ہیں،غ فیصلے این سی اوسی میں ہوتےہیں۔

    غلام سرورخان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے مقابلے میں بقر عید آزادی سے زیادہ بہتر گزاری، دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں کورونا کے زیادہ پھیلنے کا خدشہ تھا، بروقت موثر حکومتی اقدامات سے کورونا سے کا پھیلاؤ زیادہ نہیں ہوا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے ، این سی او سی، این سی سی میں کورونا بارے بروقت مؤثر فیصلے کیے گئے، این سی اوسی میں کورونا پر مشاورت میں صوبے، اسٹیک ہولڈرز شامل تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج بھی امریکامیں کوروناسےاموات کی تعدادہزاروں میں ہیں، بھارت میں بھی سیکڑوں کے حساب سے اموات ہورہی ہیں، اللہ کاخاص کرم ہےکہ کورونا سے اموات کاتناسب کم ہے۔

    غلام سرورخان نے مزید کہا کہ کورونا کے کم پھیلاؤأ کا کریڈٹ ہیلتھ ورکرز سمیت حکومت کو جاتا ہے، ہیلتھ ورکرز نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر مریضوں کا علاج کیا، قوم کورونا کی صورتحال میں بہتری پر شکرانے کے نفل ادا کرے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اندرون ملک ڈومیسٹک فلائٹس کا ازسر نو آغاز کر دیا ہے اور پی آئی اے کے کرایوں میں 14 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اندرون ملک پی آئی اے مسافروں کو وزن پر نمایاں چھوٹ دی گئی ہے جبکہ کینیڈا کیلئے پاکستان سے فلائٹس جا رہی ہیں۔

  • سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 600 سے تجاوز ، 388 کی حالت تشویشناک

    سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 600 سے تجاوز ، 388 کی حالت تشویشناک

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 24 گھنٹوں میں 1475 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور 19 مریضوں کے اموات کی تصدیق کردی، جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا 24 گھنٹے میں 7030ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 1475 نئے مریض سامنے آئے ، اب تک مجموعی 333890ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ میں 36364 کورونا کے مریض ہیں، 24 گھنٹے میں 19 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 634 ہوگئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 58 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں اور 17 ہزار 465 مریض زیر علاج ہیں۔

    صوبے میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں 554 مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب مریضوں کی تعداد 18265 ہوگئی جبکہ آج رپورٹ ہونے والے 1475 نئے کیسز میں سے کراچی سے 990نئے کیسز آئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے سروسز اسپتال کراچی میں کورونا اسپتال یونٹ قائم کرنے اور واٹر بورڈ کو اسپتال کو مزید ایک کنکشن دینے کی ہدایت کردی۔

    مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے کورونا تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 60 اموات، مجموعی تعداد 1500 سے تجاوز، کیسز72 ہزار تک جا پہنچے

    پاکستان میں کورونا سے مزید 60 اموات، مجموعی تعداد 1500 سے تجاوز، کیسز72 ہزار تک جا پہنچے

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،چوبیس گھنٹے میں مزید 60افراد جان کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی تعدادچ 1543 تک جا پہنچی جبکہ کوروناکےمجموعی کیسزکی تعداد72ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ملک بھرمیں کورونا بے قابو ہونے لگا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال سے متعلق نئے اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 60افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1543 ہوگئی۔

    این سی اوسی کے مطابق ملک میں24گھنٹے کے دوران 2964نئے کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد کوروناکے مجموعی کیسزکی تعداد72ہزار460 تک جا پہنچی جبکہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 26ہزار83 ہوگئی۔

    اعداو شمار کے مطابق سندھ میں کوروناسےمتاثرہ لوگوں کی تعداد 28 ہزار 245 ، پنجاب میں 26 ہزار 240، خیبرپختون خوا میں 10 ہزار 27، بلوچستان میں 4,393، اسلام آباد میں 2,589، گلگت بلتستان میں 711 اور آزاد کشمیر میں 255 ہے۔

    کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 481، خیبر پختونخوا میں 473، اسلام آباد میں 28، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ 61 ہزار 136 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • ‘پاکستان میں کورونا کی صورتحال دنیا کے کئی ممالک سے بہتر ہے’

    ‘پاکستان میں کورونا کی صورتحال دنیا کے کئی ممالک سے بہتر ہے’

    واشنگٹن : امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکےکئی ممالک سےبہترہے، پاکستان نے وبا سے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے ٹیلی مباحثےمیں شرکت کی، اس موقع پرپاک امریکاتعلقات،افغانستان میں قیام امن کے حوالے اور کوروناکی روک تھام کیلئے پاکستان کےاقدامات پر گفتگو کی گئی۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکامیں پھنسےپاکستانیوں کی واپسی کیلئےہمہ وقت کام کررہےہیں، پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکےکئی ممالک سےبہترہے، پاکستان نے وبا سے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا۔

    اسد مجید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نےترقی پذیرممالک کیلئےگلوبل ڈیٹ ریلیف کاآئیڈیاپیش کیا ، پاک امریکاتعلقات میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں مثبت پیش رفت ہوئی ، امریکانےپاکستان کو10ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے اور پاکستان کیلئے15ملین ڈالرزکی فنڈنگ کابھی اعلان کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے سنجیدگی،اخلاص سےافغان امن کے قیام کیلئےکوششیں کی، اس مقصد کے حصول کیلئے پاکستان اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

  • سندھ میں 24گھنٹوں میں 18 اموات ، وزیراعلیٰ سندھ  نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبردار کردیا

    سندھ میں 24گھنٹوں میں 18 اموات ، وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبردار کردیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ایسا طریقہ نہ اپنایا جائے کہ حکومت کودوبارہ سختی کرنا پڑے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں 24گھنٹےکےدوران 18 اموات ہوئی اور کورونا کے 593 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد سندھ میں کورونا کےکیسز کی تعداد12610 اور کورونا کے باعث 218 اموات ہوچکی ہیں۔

    سندھ میں کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹےمیں کل 4064 ٹیسٹ کئے گئے، سندھ بھر میں ابتک کورونا کے 99117 ٹیسٹ کئے گئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اسوقت 10163مریض زیرعلاج ہیں، 8668 مریض گھروں، 915 آئسولیشن مراکز ،580 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور27 وینٹی لیٹرز پرہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 412 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع جنوبی 124، ضلع شرقی92 ،ضلع وسطی میں 63 ، کورنگی 51، ضلع غربی 45 ،ملیر میں37 مزید کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ جیکب آباد 41، حیدرآباد 24،گھوٹکی 22 ،سکھرمیں9 ، ٹنڈوالہیار4، لاڑکانہ 3، ٹنڈو محمدخان،خیرپورمیں مزید2،2 کیسز سامنے آئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کل لاک ڈاؤن کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا، ایسا طریقہ نہ اپنایا جائے کہ حکومت کودوبارہ سختی کرنا پڑے ۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ آج نرسز کا عالمی دن ہے، تمام نرسز،ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل عملےکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں.