Tag: کورونا کی چوتھی لہر

  • کورونا کی چوتھی لہر،  وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    کورونا کی چوتھی لہر، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کورونا ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر صوبےبھرمیں کوروناایس اوپیزپرسختی سےعمل کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں،دیگرمقامات کی چیکنگ کریں اور حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پرقانون کےتحت کارروائی کی جائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا آئندہ بھی اٹھائیں گے، ایس اوپیزپرعمل نہ کرنےکےباعث کیسزمیں اضافہ ہورہاہے اور بےا حتیاطی کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعدادبڑھ رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سےاپیل ہےکہ وہ حکومتی ہدایات پرعمل کریں ، چوتھی لہرکی روک تھام کےلئےشہریو ں کاتعاون ضروری ہے۔

    گذشتہ روز پنجاب حکومت نے کرونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے “کانٹی جنسی” پلان تیار کرنےکا فیصلہ کیا تھا اور حکام کو ہدایت دی گئی کہ بیڈز،ادویات،آکسیجن سلنڈرز،وینٹی لیٹرزکی کمی نہ ہونے پائے۔

    زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عندیہ دیا تھا کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہوا تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے، حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے، ایس او پیز پر عمل سےشہری خود کو اور دوسروں کو محفوظ بناسکتےہیں۔

  • کورونا کی چوتھی لہر، پاکستان میں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی

    کورونا کی چوتھی لہر، پاکستان میں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : کورونا کی چوتھی لہر میں شدت کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہونے لگے ، ایک دن میں 15 ہ۔یلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا کے نشانے پر آگئے ،ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 15 ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس میں 10 ڈاکٹر، 1 نرس، 4 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں‌۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 17 ہزار 010 ہو گئی، جس میں سے 10187ڈاکٹرز، 2410 نرسز، 4413 ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک میں تاحال 166 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 425ہیلتھ ورکرز گھر، 30 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور16 ہزار 389 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ، جاں بحق بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے، اب تک سندھ میں 5979 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 58 جاں بحق ہوئے ہیں۔

    پنجاب میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3489 ، کے پی میں 4015، گلگت بلتستان میں 297 ، بلوچستان میں 858، اسلام آباد میں 1560 اور آزادکشمیر میں 812 ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اموات کے حوالے سے پنجاب میں اب تک 29 ہیلتھ ورکرز ، کے پی میں 44 ، اسلام آباد میں 14 ، گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں بھی 9 ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہوئے ہیں۔

  • پاکستان میں بڑی عید سے قبل ہی کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی، 37 اموات ،2100 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں بڑی عید سے قبل ہی کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی، 37 اموات ،2100 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے بڑی عید سے پہلے ہی زور پکڑلیا، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی جبکہ کورونا سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بڑی عید سے پہلے ہی کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی آنے لگی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونامیں مبتلامزید37افرادانتقال کرگئے، جس کے بعد کوروناوائرس سےمجموعی اموات 22ہزار848ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں کوروناکے 40ہزار805 ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 2ہزار 145 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.25 فیصد رہی جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی ہے۔

    کورونا کے پھیلاؤکی سب سے زیادہ شرح گلگلت بلتستان میں سولہ فیصد سےزائد رہی، آزاد کشمیر میں 12.54 اور سندھ میں 10.57 فیصد رپورٹ ہوئی جبکہ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 6.76، بلوچستان میں 6، پنجاب میں2 فیصد سے زائد اور خیبرپختونخوا میں تقریبا 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 929، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار618 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار818 اور بلوچستان میں 29 ہزار110 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 84 ہزار 722، بلوچستان میں 29 ہزار110، آزاد کشمیر میں22 ہزار116 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار414 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

  • کورونا کی چوتھی لہر ،پاکستان کے 3 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی

    کورونا کی چوتھی لہر ،پاکستان کے 3 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد : کورونا کی چوتھی لہر میں پاکستان کے 3 اضلاع میں کوروناکیسز کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی ، کیسز کی بلند ترین شرح 23.17 فیصد گلگت میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے 3 اضلاع میں کوروناکیسز کی شرح 20 فیصدسےزیادہ ہے۔

    ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ ملک کے 22اضلاع کوروناکےحوالے سے اہم ہیں جبکہ کورونا کیسز کی بلند ترین شرح 23.17 فیصد گلگت میں اور مظفرآبادمیں کوروناکیسزکی شرح 21.3فیصد ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں کوروناکیسز کی شرح 19.29،حیدرآبادمیں 5فیصد ہوگئی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسزکی یومیہ شرح 6 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاورمیں مثبت کوروناکیسز کی یومیہ شرح 9.42فیصد ، نوشہرہ میں 4.31فیصد، مردان میں 2.25 فیصد ، صوابی میں 2.16، سوات میں 1.53 ، ایبٹ آبادمیں 1.80،چارسدہ میں0.15فیصدہے۔

    اسی طرح ملتان میں کورونا کیسز کی شرح 0.84، بہاولپورمیں 1.21فیصد ، راولپنڈی میں 11.97، لاہور میں3.85فیصد ، جہلم میں 9.09، فیصل آباد میں 2.36فیصد ، فیصل آبادمیں 2.36 ، گجرات میں0.45 فیصد ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق میرپورآزاد کشمیرمیں مثبت کوروناکیسزکی شرح 1.52فیصد ہوگئی جبکہ اسکردومیں کوروناکیسزکی شرح 21.26 اور دیامرمیں 2.20 فیصد ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر،  مثبت کیسز کی شرح بڑھنے لگی

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، مثبت کیسز کی شرح بڑھنے لگی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے آغاز کے ساتھ ہی مثبت کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ، ایک دن میں مزید 24 مریض جاں بحق اور تقریباََ 2000 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے47 ہزار472ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار 980 مثبت نکلے اور کوروناکےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح4.17فیصد رہی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونامیں مبتلا مزید24 افرادانتقال کرگئے، جس کے بعد ملک
    میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642ہوگئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار 509، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 509، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 5 سو 53 اور بلوچستان میں 28 ہزار ہے جبکہ اسلام آباد میں 83 ہزار 8 سو 31، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 2 سو 56 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار نو سو 72 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ روز سندھ میں کوروناکی بھارتی قسم کے35 کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے لیاری کےایک خاندان کے5افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر نکلے تھے۔

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے ابتدائی آثار نظر آنا شروع، اسد عمر نے وارننگ دے دی

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے ابتدائی آثار نظر آنا شروع، اسد عمر نے وارننگ دے دی

    اسلام آباد :پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے  ابتدائی آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ،  جس کے بعد این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے شادی ہال اور  ریسٹورنٹس مالکان کو وارننگ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا مصنوعی ذہانت کے ماڈل چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، اب کورونا کی چوتھی لہرکےآغازکےواضح ابتدائی آثار نظر آرہے ہیں، ایس او پیزکی ناقص تعمیل ، مختلف اقسام کا پھیلاؤ،خصوصا بھارتی اقسام کا وائرس کوروناکی چوتھی لہرکی اہم وجہ ہے.

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ انڈورشادیوں، ریسٹورنٹس اور جم میں ویکسی نیشن شرط کونظراندازکیاجارہاہے، اگر مالکان نےذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا توان سہولتوں کو بند کرنا پڑے گا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرونا چوتھی لہر کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال خراب ہونے کی صورت میں پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا تھا۔

    کورونا صورت حال سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ کرونا وبا کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، اس وقت ڈیلٹا وائرس (بھارتی ویرینٹ ) پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے بہت بڑاخطرہ بنا ہوا ہے، بنگلادیش میں کرونا کی نئی قسم پھیلنے کے بعد حالات بہت خوفناک صورت اختیار کرگئے‘۔

  • اسد عمر نے جولائی کے مہینے میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسد عمر نے جولائی کے مہینے میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسلام آباد : وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جولائی کے مہینے میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کسی بڑےلاک ڈاؤن کی گنجائش نہیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین نے کہہ دیا ہے کوروناکی چوتھی لہرکاخدشہ ہے، اس حوالےسےکل بھی این سی اوسی میں خصوصی اجلاس ہواتھا،آج ہم اس حوالےسےوزیراعظم عمران خان کوبریف کریں گے .

    اسد عمر نے مکمل لاک ڈاؤن کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوسکتے ہیں مگر کسی بڑے لاک ڈاؤن کی گنجائش نہیں ، آگے عید بھی آرہی ہے، اس لئے احتیاط کریں، ماسک ضرور پہنیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل این سی اوسی سےآزادکشمیرالیکشن کمیشن کوخط گیاہے، خط میں لکھاہےوہاں پرایس اوپیزکی خلاف ورزی ہورہی ہے، ہم نے تجویز دی تھی الیکشن کو 2 ماہ تک مؤخرکر دیا جائے، یہ آزاد کشمیر کی اسمبلی کا فیصلہ تھا اس لئے وہ الیکشن کرا رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز این سی اوسی کی جانب سے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا اور تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت ویکسینیشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    این سی اوسی نے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کئے تھے۔

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، بھارت جیسے کورونا وائرس کا خطرہ

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، بھارت جیسے کورونا وائرس کا خطرہ

    کراچی : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹر ی جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز میں  بھارت جیسے کورونا وائرس کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹر ی جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں، شہریوں نے ایس او پیز پر عمل چھوڑ دیا ہے، احتیاط نہ کی گئی تو جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، انڈیا جیسے کورونا وائرس کا خطرہ ہے۔

    دوسری جانب ترجمان وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوروناصورتحال پرگہری نظرہے،وائرس کی مختلف اقسام مانیٹر کررہا ہے، مئی اورجون میں مختلف اقسام کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں ڈیلٹا، بیٹا، الفا ساختہ کورونا وائرس سامنے آچکےہیں ، وائرس کا تعلق بھارت ، برطانیہ، جنوبی افریقہ سے ہے۔

    ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کی غیر ملکی اقسام سےاین آئی ایچ کے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ، این آئی ایچ غیرملکی کورونا کیسز سے متعلق پروٹوکولز پر عمل کر رہا ہے۔

    یاد رہے سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ملک میں کرونا کی چوتھی لہر کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جولائی میں کرونا کی چوتھی لہر نمودار ہوسکتی ہے۔

  • کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ، وزیرصحت سندھ نے خبردار کردیا

    کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ، وزیرصحت سندھ نے خبردار کردیا

    کراچی : وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو نے کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ڈیلٹا ویریئنٹ کے پیش نظرجلد ویکسین کادائرہ بڑھایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذراپیچوہو کی صدارت انسدادپولیومہم،کوروناویکسین صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں عذراپیچوہو نے کہا ٹارگٹڈ پولیو کوریج کو ہر صورت ممکن بنایاجائے، اس سلسلے میں تمام اضلاع کورونا ویکسین کے عمل کوتیزکریں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

    وزیرصحت سندھ نے خبردار کیا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے، ڈیلٹا ویریئنٹ کے پیش نظرجلد ویکسین کادائرہ بڑھایا جائے۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی ہورہی ہے تاہم سندھ کورونا کے حوالے سے دباؤ کا شکار ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 57 مریضوں کا انتقال ہوا۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 75 ہزار 581 ہوچکی ہے۔