Tag: کورونا کے بڑھتے کیسز

  • کورونا کے بڑھتے کیسز : کراچی والوں کیلئے پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری

    کورونا کے بڑھتے کیسز : کراچی والوں کیلئے پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئے ایس او پیز جاری کردیئے ، جس میں شادی تقریبات، جم، سینما اور مزارات جانے کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نئے ایس او پیز جاری کردیں ، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

    ایس اوپیز میں شادی تقریبات، جم، سینما اور مزارات جانے کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکول میں 12 سال سے زائد کے بچوں کو ویکسین لازمی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ،ریلوے میں ویکسین شدہ افراد کو سفر کی اجازت ہوگی اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔.

    گذشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے ایس او پیز کے حوالے سےحکم نامہ جاری کیا تھا، جس میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا۔

    حکم نامے میں کہا کہ وقفے وقفے سے صابن اور پانی یا سینیٹائزر سے ہاتھ دھویں ، آنکھوں، ناک اور منہ کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں جبکہ دو افراد کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ بڑے اجتماعات سے گزیر کریں ، ہاتھ ملانے یا گلے ملنے کی عادت کو ترک کر دیں اور جن لوگوں کو ویکسین نہیں لگائی گئی ہے ،۔ وہ ویکسین کی دوسری خوراک کے چار ہفتوں کے بعد لگوائیں۔

    حکم نامے میں کہا ہے کہ جن لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے اور انہیں بوسٹر ویکسین نہیں ملی ہے وہ دوسری خوراک کے بعد ضرور لگائیں، کھانسی اور چھینک کو چھپانے کے لیے ہاتھ کی بجائے کہنی کا استعمال کریں، ناک کو صاف کرنے کے لیے مناسب ٹشو کا استعمال کریں جبکہ کمروں، گھروں کی مناسب وینٹیلیشن کو یقینی بنائیں۔

  • کورونا کے بڑھتے کیسز ، وزیراعظم شہباز شریف  نے  قوم سے اپیل کردی

    کورونا کے بڑھتے کیسز ، وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کردی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر قوم سے کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کورونا کیسز کی پھر سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے متعلقہ ہدایات اور ایس اوپیز پر عمل کریں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کیلئےبہت قربانیاں دی ہیں، ہمیں کورونا کے خلاف ان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا۔

    اس سے قبل وزیر صحت قادر پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کورونا ٹیسٹنگ کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا اور چاروں صوبوں کو اٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایات کردی ہیں۔

    وزیرصحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے، کورونا کم ہوا ہے مکمل ختم نہیں ہوا، سماجی فاصلہ، فیس ماسک، ہینڈسینٹائزرکا استعمال ضروری ہے۔

  • کورونا کے بڑھتے کیسز : این سی او سی  نے بڑا فیصلہ کرلیا

    کورونا کے بڑھتے کیسز : این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سخت اقدام اٹھاتے ہوئے دوران سفر ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دوران سفر فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔

    این سی او سی نے کہا ہے کہ اندرون ملک پروازوں، ٹرین اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کیلئے ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا کیسز میں اضافہ، ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک لازمی قرار

    اس سے قبل سی اے اے نے ملک کے اندر پروازوں میں فیس ماسک ایک بار پھر لازمی قرار دیا تھا ، جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیس ماسک سے متعلق سول ایوی ایشن کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، نیز کرونا سے متعلق دیگر گائیڈ لائنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں تمام ایئر لائنز کو نئے حکم نامے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی تھی۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے ، کراچی میں کورونا کےمثبت کیسزکی شرح بائیس فیصدسے زائدہوگئی جبکہ مظفرآباد 6، نوشہرہ 5، ایبٹ آباد چار، پشاور تین، اسلام آباد میں شرح دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    چوبیس گھنٹے میں مزید کورونا کے دو مریض انتقال کرگئے جبکہ تین سو بیاسی نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

  • کورونا کے بڑھتے کیسز : سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج متوقع

    کورونا کے بڑھتے کیسز : سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج متوقع

    کراچی : تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وزیر تعلیم سعیدغنی نے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلالیا ، جس میں اسکولوں کے حوالے سے اہم فیصلے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، اس صورتحال کے پیش نظر وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

    محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں سمیت تعلیمی بورڈز کےسربراہان شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا اور تعلیمی اداروں میں کوروناکیسزرپورٹ ہونےپر بریفنگ دی جائے گی۔

    یاد رہے  کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب ، خیبر پختونخوااورآزاد کشمیر کے مخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے گیارہ اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پنجاب کےبعض اضلاع خصوصاً لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہے اور خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کا پھیلاؤ ہے، تعلیمی ادارے اساتذہ کو اس دوران کام کیلئے اسکول بلاسکتے ہیں، تعلیمی ادارے بند ہونےسے بچوں کا نقصان ہوتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو اختیار ہے کہ وہ متعلقہ اضلاع میں اسکول بند کرسکیں۔

  • ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی، مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، وزیراعظم

    ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی، مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی، ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    کابینہ ارکان نے وزیر خزانہ کا اضافی چارج ملنے پرحماداظہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امیدہےحماد اظہر بہترین طریقے سے ملکی معیشت سنبھالیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت سے چینی اور کاٹن کی درآمد پر بات چیت سمیت بریفنگ دی گئی تاہم وفاقی کابینہ نے بھارت سے کاٹن درآمد کرنے کی تجویز منظورنہیں کی۔

    اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر پر بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم اورکابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کیا ، عمران خان نے ایس اوپیز پرہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ماسک کے حوالے سے ملک گیر مہم چلائی جائے، ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی، ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

  • سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بڑا فیصلہ

    سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بڑا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے تمام محکموں میں احتیاطی تدابیرکی گائیڈلائنز کے حکمنامے پرعمل کی ہدایت کردی، جس کے بعد اسٹاف کوہفتہ وارروٹیشن کے تحت دفاتر بلانے کے احکامات جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کوروناکےبڑھتےکیسزکےباعث بڑافیصلہ کرتے ہوئے تمام محکموں میں احتیاطی تدابیرکی گائیڈلائنز کے حکمنامے پرعمل کی ہدایت کردی۔

    سندھ کے تمام محکموں میں دفاترمیں 50فیصداسٹاف کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آدھااسٹاف گھر پر رکھ کر روٹیشن کے تحت بلایا جائے۔

    چیف سیکریٹری سندھ کامحکموں میں کوروناکےاحکامات پرفوری عملدرآمدکاحکم دیتے اسٹاف کوہفتہ وارروٹیشن کےتحت دفاتربلانےکےاحکامات جاری کئے اور دفاتر آنے والے ملازمین کو ماسک لازمی طورپرپہننے کا حکم دیا۔

    دوسری جانب کروناوائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کے ایم سی کےدفاتر میں 50فیصد اسٹاف کم کردیا گیا، عملے کو ایک ایک دن کے وقفے سے بلایاجائےگا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی ملازمین ایک روز چھٹی اور ایک روز ڈیوٹی کریں گے،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے محکمہ داخلہ کی سفارش پر کے ایم سی افسران، ملازمین کوگھروں سے آن لائن کام کے احکامات جاری کئے۔

  • این سی او سی کا کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار،  مزید سخت اقدمات کا عندیہ

    این سی او سی کا کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار، مزید سخت اقدمات کا عندیہ

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام صوبوں کو اسپتالوں میں طبی سہولتیں بڑھانے کی ہدایت کردی اور کورونا بڑھنے کی صورت میں مزید سخت اقدمات کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں این سی او سی نے کورونا کے بڑھتےہوئےرجحان پر تشویش کا اظہار کیا اور صوبوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

    این سی او سی نے کہا کہ صوبے اسپتالوں میں طبی سہولتوں کی دستیابی یقینی بنائیں اور اسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات کا فوری جائزہ لیتے ہوئے اسپتالوں کی طبی صلاحیت میں اضافے کےہنگامی اقدامات کریں۔

    این سی او سی نے ہدایت کی کہ صوبے جاری کوروناایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنائیں، کورونا بڑھنے کی صورت میں مزید سخت اقدمات کیےجا سکتے ہیں، صوبےممکنہ سخت اقدامات کے لیے انتظامی تیاریاں مکمل رکھیں۔

    این سی او سی نے ایک روز قبل کرونا کی تیزی سے بگڑتی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کیا جس میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیے ماسک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    این سی او سی نے شادی ہال، مارکیٹس اور مال رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے۔

  • لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز، پیر سے 2ہفتے کے لاک ڈاؤن پر غور

    لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز، پیر سے 2ہفتے کے لاک ڈاؤن پر غور

    لاہور :  کوروناکے بڑھتے کیسز روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے پیرسے2ہفتےکےلاک ڈاؤن پرغور شروع کردیا ہے اور ایس اوپیز مزید سخت کرنے کیلئے وفاق کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں کورونا صورتحال کاجائزہ لیا گیا ، اجلاس میں لاہورمیں کورونا کے بڑھتے کیسز روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پیر سے2ہفتے کے لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا ہے،لاک ڈاؤن میں ضروری میڈیسن، گروسری دکانیں کھلی رہیں گی۔

    اجلاس میں 2ہفتے کیلئےایس اوپیزمزیدسخت کرنےکیلئے وفاق کوسفارشات بھیجنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا وفاقی حکومت کی حتمی منظوری کے بعد لاہور کیلئے علیحدہ حکمت عملی پرعملدرآمدہوگا۔

    دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے بعد صورتحال تشویشناک ہے، پنجاب میں نصف سے زائدکیسز لاہور میں ہیں، بازاروں،مارکیٹوں میں ایس اوپیزخلاف ورزیاں دیکھی جارہی ہیں اور ماسک،سماجی فاصلہ،دیگراحتیاطی تدابیراختیار نہ کرنے سے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں کورونا مریضوں کیلئے درکار انجکشن کی کمی نہیں ہونی چاہیے، ایک ہفتےمیں پنجاب میں تقریباً 700انجکشن اسپتالوں کو دیئے جائیں گے، انجکشن کی تقسیم مریضوں کی تعداد کے تناسب سے کی جائے گی۔

    گذشتہ روز پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا کے پھیلاﺅ پراظہار تشویش کرتے ہوئے لاہور میں پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے علیحدہ حکمت عملی اور ماہرین پر مشتمل گروپ سے تجاویز طلب کر لی تھیں۔

    وزیراعلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ماسک کی پابندی اور ایس او پیز پر من و عن عملدرامد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ حکومت عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی جبکہ سیلاب کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر محکمہ آبپاشی اور متعلقہ ادارے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صورتحال مشکل ضرورہے لیکن ہم سب کا عزم اس سے بلند ہے، باہمی تعاون اورعوام کی حمایت سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے، عوام کی زندگیاں محفوظ کرنے کیلئے مزید اقدامات جاری رکھیں گے۔

  • کورونا کے بڑھتے کیسز، وفاقی حکومت کا لاک ڈاؤن میں سختی کے آپشن  پر غور شروع

    کورونا کے بڑھتے کیسز، وفاقی حکومت کا لاک ڈاؤن میں سختی کے آپشن پر غور شروع

    اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن سخت کرنے کے آپشن پر غور شروع کردیا اور فیصلہ کیا گیا عوام کوکورونا سے بچاؤکے ضابطہ اخلاق پرعمل کی تلقین کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے، اس صورتحال میں وفاقی حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی پر غور شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کے آپشن پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ پہلے عوام کوکورونا سے بچاؤکےضابطہ اخلاق پرعمل کی تلقین کی جائےگی۔

    اجلاس میں کہا گیا سیاسی قیادت کے ذریعےعوام کو ایس اوپیزپرعملدرآمد کی تلقین کی جائےگی ، چاروں صوبوں،آزاد کشمیر ،جی بی کی سیاسی قیادت ایس او پیزپرعمل کی تلقین کرے گی۔

    اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس او پیزپرعمل نہ کیاگیا تولاک ڈاؤن سخت کیاجائے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ہفتے میں دو روز لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اجلاس کے فیصلوں اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں ہمارے حالات مختلف ہیں،پاکستان میں کئی ایسے لوگ ہیں جو 2 وقت کا صحیح کھانا نہیں کھاسکتے،پیسے والے شور مچا رہے تھے لاک ڈاؤن کرو، دوسری طرف غریب تھے جو روزانہ کما کر کھاتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے،لاک ڈاؤن سےصرف کرونا کیسز میں اضافے کو روکنا تھا،لاک ڈاؤن سے کرونا کا پھیلاؤ سست ہوجاتا ہے، کوشش یہی تھی کرونا کیسز کو کم تعداد پر روکاجائے،لاک ڈاؤن کا مقصدتھا اسپتالوں پر دباؤ نہ آئے۔

    واضح رہے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4,131 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 80,463 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,688 تک جا پہنچی ہے۔