Tag: کورونا کے حوالے

  • اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے کورونا کے حوالے سے اہم خبر

    اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے کورونا کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے کورونا کی نئی ایس او پیز جاری کردی ، جس میں کہا گیا طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے اندرون و بیرون پروازوں کیلئے کورونا کے نئی ایس او پیز جاری کردیئے ، نئی ایس او پیز 26 اگست 2020 سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔

    سی اےاے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نئی ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کیا، ایس اوپیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت پرائیوٹ طیاروں پر یکساں ہو گا۔

    نوٹیفکیشن میں لاہور سمیت تمام ایئر پورٹس منیجرز کو نئی ایس اوپیز پرعملدرآمد کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز، ایئر کرافٹ آپریٹرز، گراؤنڈہینڈلنگ ایجنٹس ایس او پیز یقینی بنائیں۔

    سی اےاے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رہے گی ، مسافروں کو صرف روانگی لاؤنج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا اور فضائی میزبان پی پی ای کٹس سرجیکل ماسک اور دستانوں کا لازمی استعمال کریں۔

    سی اےاے پرواز روانگی سے قبل مسافروں کی فہرست ایئر پورٹس منیجرز کوفراہم کرنا لازمی قرار دیا ہے اور کہا طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے ، انٹرنیشنل پرواز کے مسافروں کا ہیلتھ ڈیکلریشن فارم متعلقہ ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی۔

    طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑکر بٹھایا جائے ، دوران پرواز ماسوائے کھانے کے سرجیکل ماسک پہننا بھی لازم ہو گا۔

    سی اےاے نے پائلٹ، فرسٹ آفیسر،فضائی عملےپربھی دوران پرواز سرجیکل ماسک،دستانوں کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ
    واش روم استعمال کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن اسپرے لازمی کریں گے۔

  • ‘کورونا کے حوالے سے آئندہ 2ہفتے بہت اہم،عید پرایس او پیز پر کوتاہی تباہ کن ہوگی’

    ‘کورونا کے حوالے سے آئندہ 2ہفتے بہت اہم،عید پرایس او پیز پر کوتاہی تباہ کن ہوگی’

    لاہور :گورنر چوہدری محمدسرور کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے آئندہ 2ہفتے بہت اہم ہوچکے ہیں،عید اورمویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پرکوتاہی تباہ کن ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تحریک انصاف کےرہنما عمر ڈار اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ملک میں جمہوریت کےتسلسل اور شفافیت کے حامی ہیں ، سیاسی مخالفین جتنی مر ضی اے پی سیزکرلیں حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن کی حکومت مخالف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ، عوام نےتحر یک انصاف کو حکومت کے لیے 5 سال کا مینڈ یٹ دیا ہے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن نیب میں کوئی تر میم لانا چاہتی ہے تو پار لیمنٹ میں لائے ، حکومت اداروں کوسیاسی مداخلت سے پاک کر کے مضبوط بنا رہی ہے ، کرپشن کاخاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب ملک وقوم کی ضرورت ہے، اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے اندر باہر اپنا مثبت جمہوری کردار ادا کر نا چاہیے۔

    کورونا کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے آئندہ 2ہفتے بہت اہم ہوچکے ہیں ، عید اورمویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پرکوتاہی تباہ کن ہوگی ۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کورونا ایس او پیزپر عمل نہ کرناخود کورونا کو دعوت دینے کےمتراد ف ہے ، کوروناوبا کنٹرول کرنے میں قومی ہم آہنگی سے دورس اثرات مرتب ہوئے۔