Tag: کورونا کے خلاف جنگ

  • کورونا کے خلاف جنگ، چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

    کورونا کے خلاف جنگ، چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد : کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا جبکہ 31اگست تک مزیدطبی سامان بھی چین سے پاکستان پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ین کورو ناوائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل نے کہا کہ پاکستانی عوام،حکومت چین کےتعاون پر شکرگزارہیں، پاکستان، چین کی دوستی کے نئے معنی کاپتہ چلاہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کوروناوبا سے بچاؤکیلئے چین سے طبی سامان لےکر طیارہ پہنچا ہے، 31اگست تک مزید طبی سامان بھی چین سے پاکستان پہنچے گا، جب بھی سامان کی کمی کا سامنا ہوا توچین کے سفیرنے فوری تعاون کیا۔

    محمد افضل نے مزید کہا کہ کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، شہری احتیاطی تدابیر پرعمل جاری رکھیں، عالمی اداروں نے وبا کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

    اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کوسب سے پہلے کورونا جیسے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان پہلا ملک ہے جس نے چین کی مشکل حالات میں مدد کی، اور وزیراعظم عمران خان نے مشکل کی گھڑی میں معاونت کی۔

  • کورونا کے خلاف جنگ، ترکی نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا

    کورونا کے خلاف جنگ، ترکی نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا

    اسلام آباد : ترکی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان پاکستان بھجوادیا ، سامان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس، ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں ترکی بھی پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا، ترکی کی جانب سے امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا، خصوصی پرواز کے ذریعے 12ٹن حفاظتی سامان اسلام آباد پہنچا۔

    سامان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس، ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔

    ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ترکی نے پاکستان کےڈاکٹرز کے لئے حفاظتی اشیا کا عطیہ دیا ، ترکش ایئرلائن کاجہازآج صبح سامان لیکراسلام آباد پہنچا، ڈپٹی ہیڈمشن ترکش قونصلیٹ نےسامان ڈپٹی چیئرمین این ڈی ایم اے کے سپرد کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی کی جانب سے سامان میں 20ہزار این95 ماسک، 18ہزار 500حفاظتی گاؤن شامل ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل چین ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی سامان پاکستان بھجوایا گیا تھا، جس میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سازو سامان شامل تھا۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 209 ہو چکی ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی کورونا کیخلاف جنگ میں کامیابی پر چینی ڈاکٹروں کو مبارکباد

    وزیراعلیٰ سندھ کی کورونا کیخلاف جنگ میں کامیابی پر چینی ڈاکٹروں کو مبارکباد

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی پر چینی ڈاکٹروں  کو مبارکباد دی اور درخواست کی کہ ہمیں چین سےریپڈ ٹیسٹنگ مشینن اور کٹس چاہییں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چین کے شعبہ طب کے9 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین نے کورونا کے خلاف جنگ کر کےاس کو شکست دی ،میں چین کی کامیابی پر آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ چین میں کوروناسے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کوروناکےخلاف جنگ میں چین کی رہنمائی کی ضرورت ہے، ہم اپنی ٹیسٹنگ کی گنجائش بڑھا رہے ہیں، ہمیں چین سےریپڈ ٹیسٹنگ مشینن اور کٹس چاہییں۔

    ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل ہیں،صرف2040 ٹیسٹ یومیہ کر سکتے ہیں، ہمیں چین کی مکمل مدداور رہنمائی کی ضرورت ہے۔

    چینی وفد نے وزیراعلیٰ کو مشورہ دیا کہ لوگوں کوکہیں کھڑکیاں کھول کرتازہ ہوالیں، چین حکومت سندھ کی ہر ممکن مدد کرنا چاہتاہے۔

    چینی وفد نے کہا کہ بغیر علامت کےبھی کوروناوائرس کےمریض ظاہر ہوئے ، بغیرعلامات کے ظاہر کورونا کے مریضوں کی آئسولیشن ضروری ہے، راشن کی تقسیم میں بھی ہجوم نہیں ہونا چاہیے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چین سے کوروناختم کرنے میں وہاں کے ڈاکٹر مبارکباد کے مستحق ہیں۔