Tag: کورونا کے فعال کیسز

  • پاکستان میں کورونا کے  فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی

    پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی، جس میں سے 8 ہزار 161 مریض قرنطینہ میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے زیرعلاج اور قرنطینہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 343 ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 8 ہزار 161 مریض قرنطینہ میں ہیں، جس میں سندھ کے 5 ہزار 723، کے پی کے 283 ، پنجاب میں کورونا کے 1 ہزار 680 اور بلوچستان کے 57مریض قرنطینہ ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے 383مریض ، آزادکشمیرمیں کوروناکے23 اور گلگت بلتستان 12مریض قرنطینہ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 182 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ، پنجاب میں کورونا کے 34 ، کےپی17 ،سندھ میں کورونا کے 112 اور اسلام آباد میں 16 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    آزاد کشمیر میں 3، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی کورونا مریض زیر علاج نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 8 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سندھ میں 5، اسلام آباد 2،پنجاب میں ایک مریض وینٹیلیٹر پرہے جبکہ ملک بھر میں 94 مریض ہائی فلو اور 60 لوفلوآکسیجن پر زیرعلاج ہیں۔

  • بلوچستان میں کورونا کے  فعال کیسز کم ہوکر ایک  فیصد رہ گئے

    بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز کم ہوکر ایک فیصد رہ گئے

    کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسزکم ہوکر ایک فیصد رہ گئے ، 24گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسزکی شرح5.01رہی اور 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں  کوروناوائرس کے کیسزمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے صوبے میں فعال کیسزکم ہوکر ایک فیصد رہ گئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مزید 34 مریض صحت یاب اور فعال کیسز کی تعداد 273 ہوگئی جبکہ اسپتالوں میں6مریض زیرعلاج ہیں۔

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق 24گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسزکی شرح5.01رہی، بلوچستان میں کوروناسے اموات کی تعداد 193 ہے، صوبے میں کورونا کے مصدقہ  کیسز کی تعداد 18 ہزار 750 ہوگئی۔

    دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے607نئےکیسز سامنے آگئے،ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوروناکے کنفرم مریضوں کی تعداد 15 ہزار 017 ہوگئی۔

    ترجمان کے مطابق کورونا سے پنجاب میں مزید7اموات ہوئی اور اموات کی تعداد4568ہوگئی جبکہ اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 138894 ہوچکی ہے۔

  • بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز صرف ایک فیصد رہ گئے

    بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز صرف ایک فیصد رہ گئے

    کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز صرف ایک فیصد رہ گئے، صوبے میں فعال کیسز تعداد 217 ہے جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15480 اور مصدقہ اموات کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز صرف ایک فیصد رہ گئے ، محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 29 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 2 روز میں41 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان  کے تعلیمی اداروں سے587 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد 15480ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسز تعداد 217 ہے۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا بلوچستان میں کوروناسے مصدقہ اموات کی تعداد 146 ہے اور کورونا میں مبتلا15117مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے ملک بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید آٹھ مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہزارپانچ سوباون ہوگئی جبکہ 24 گھنٹے میں چھ سواکسٹھ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد آٹھ ہزارتین سو پینتیس ہوگئی۔