Tag: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح

  • پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک جاپہنچی

    پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک جاپہنچی

    لاہور : پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک جاپہنچی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ایک ہزار 295 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 7.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ لاہور میں مثبت شرح 11 فیصد، راولپنڈی میں 7 فیصد اور فیصل آباد میں 11 فیصد ، ملتان میں 7 فیصد اور گوجرانوالہ میں 5 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔

    عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,295 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کرونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 418,197 ہو گئی۔

    سیکرٹری صحت کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 14 اموات اور صوبہ بھر میں کورونا 28 اموات رپورٹ ہوئیں ، جس کے بعد صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 12,317 ہو گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18,399 ٹیسٹ کئے گئے، صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7,126,783 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 676 اور راولپنڈی میں 95 کیسز، فیصل آباد میں 87، ملتان میں 68، رحیم یار خان میں 57 اور شیخوپورہ میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • ملک بھر میں کراچی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں سب سے آگے

    ملک بھر میں کراچی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں سب سے آگے

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسزکی بلند ترین شرح کراچی میں13.18 فیصد ہے جبکہ کم ترین شرح گلگت بلتستان میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 4.68 فیصد پر آگئی جبکہ کورونا کے 2147مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ مثبت کوروناکیسزکی بلند ترین شرح کراچی میں13.18 فیصد ، سندھ میں 7.97فیصد اور حیدرآباد میں مثبت کوروناکیسز کی شرح 3.89فیصد ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ اسلام آباد میں مثبت کوروناکیسزکی شرح1.8فیصد ہے جبکہ پنجاب میں شرح 3.85فیصد، راولپنڈی میں شرح2.44، لاہور میں5.46فیصد ، فیصل آبادمیں مثبت کوروناکیسزکی شرح3.83،ملتان میں1.49 فیصد ، گوجرانوالہ میں شرح1.79، بہاولپورمیں5.34فیصد ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق خیبرپختونخوامیں مثبت کوروناکیسزکی شرح3.38فیصد، پشاورمیں شرح7.32فیصد ، سوات میں شرح2.11، ایبٹ آبادمیں1.67فیصد ہے جبکہ بلوچستان میں مثبت کوروناکیسزکی شرح3.99فیصد، کوئٹہ میں مثبت کوروناکیسزکی شرح0.85فیصد رہی۔

    این سی او سی نے بتایا کہ ملک میں مثبت کیسزکی کم ترین0.94 فیصدشرح گلگت بلتستان میں ہے جبکہ آزادکشمیر میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 13.78 فیصد، مظفرآبادمیں میں 2.22 اور میرپورمیں11.11فیصد ہے۔

    وینٹی لیٹرپر مریضوں کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں کورونا کے277مریض وینٹی لیٹرپرزیرعلاج ہیں ، جن میں لاہور میں 84، ملتان میں 23، راولپنڈی میں7 ، کراچی میں 88، پشاور میں 35، اسلام آباد میں32 کورونامریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔