Tag: کورونا کے مریض

  • پاکستان میں مزید  46 کورونا کے مریض جاں بحق، 1600 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں مزید 46 کورونا کے مریض جاں بحق، 1600 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں مزید 46 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے اور 1600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 560 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی جانب سے کوروناکیسزکےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں مزید 46 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد مجموعی اموات 11ہزار560 ہوگئیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2ہزار133 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

    ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 43ہزار381 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار644 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس سے کوروناوائرس کےفعال کیسزکی تعداد 32ہزار726 اور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 5 لاکھ41 ہزار 31 تک جا پہنچی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 3.78 فیصد ہوگئی جبکہ کورونا کے 4لاکھ 96ہزار745مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ44 ہزار 340 ، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 404، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 451، بلوچستان میں 18 ہزار 798 ، اسلام آباد میں 41 ہزار 176، ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 953 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد میں کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

  • کراچی کے مختلف اسپتالوں میں 51 کورونا کے مریض وینٹی لیٹر پر

    کراچی کے مختلف اسپتالوں میں 51 کورونا کے مریض وینٹی لیٹر پر

    کراچی : شہر قائد کے مختلف اسپتالوں میں51مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ 1011 ایچ ڈی یو بیڈز میں سے 398 پرمریض زیر علاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت حکومت سندھ نے آج کراچی کے مختلف نجی و سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج مریضوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے 31سرکاری و نجی اسپتالوں میں آ ئی سی یو بیڈ وینٹی لیٹر کیساتھ 452 ہے اور کراچی کے مختلف اسپتالوں میں51مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    سول اسپتال میں 2اور شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں 2مریض وینٹ پر ہیں، جناح اسپتال اور لیاری جنرل اسپتال میں5،5مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں جبکہ انفیکشن ڈیزیز اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر گلشن اقبال میں9مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    اسی طرح ایس آئی یو ٹی میں5، او ایم آئی میں2،لیاقت نیشنل 4،پٹیل اسپتال میں1،انڈس اسپتال میں3مریض ، ضیاء الدین کلفٹن میں 3،آغا خان میں9، ٹبا میڈیکل سینٹر میں 1 مریض وینٹی لٹر پر زیر علاج ہے۔

    این آئی سی وی ڈی،عباسی شہید ،سروسز اسپتال ،التمش اسپتال،ضیاء الدین نارتھ ناظم آباد اورکیماڑی، سوشل سیکیورٹی کڈنی سینٹر لانڈھی، ایکسپو سینٹر،قطیانہ میمن اسپتال، حسینی اسپتال، ساوتھ سٹی اسپتال بے ویواسپتال،پی این ایس شفاء،کلثوم بائی ولیکا چورنگی سائٹ، سوشل سیکیورٹی اسپتال لانڈھی میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

  • لاہور میں  6 لاکھ سے زائد کورونا کے مریض ہوسکتے ہیں، سمری میں انکشاف

    لاہور میں 6 لاکھ سے زائد کورونا کے مریض ہوسکتے ہیں، سمری میں انکشاف

    لاہور : صوبہ پنجاب کے دالحکومت لاہور میں 6لاکھ سے زائد کورونا کے مریض ہونے کا انکشاف سامنے آیا، سمری میں کہا گیا کہ لاہور کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جس میں کورونا کا مریض نہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہورمیں 6 لاکھ سے زائد کورونا کے مریض ہوسکتے ہیں ، کورونا مریضوں کی سمری اسمارٹ سیمپلنگ ،رینڈم سیمپلنگ کے نتائج کی بنیاد بنائی گئی۔

    سمری میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے چند علاقوں میں کورونا مریضوں کی شرح 6 فیصد رہی، چندایک علاقوں میں مثبت ٹیسٹ کی شرح 14.7فیصد ہے، لاہور کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جس میں کوروناکامریض نہ ہو۔

    سمری کیساتھ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی سفارشات بھی بھجوائی گئی ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب میں کورونا کے 1184 نئے کیس سامنے آئے ، جس کے بعد پنجاب میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 26240 ہو گئی جبکہ کورونا سے  مزید 22 افراد جاں بحق ہوئے اور اموات کی تعداد497ہو گئی۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے 727نئے کیس سامنے آئے جبکہ ننکانہ صاحب میں 8، قصور 11، شیخوپورہ 7، راولپنڈی میں 77، گوجرانوالہ میں74 اور سیالکوٹ میں 47نئے کیس سامنے آئے۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب میں ابتک 239173 ٹیسٹ کئےجا چکے ہیں جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد6124ہوگئی ہے۔

  • پلازمہ تھراپی ، کورونا کے مریضوں کیلئے  حوصلہ افزا خبر

    پلازمہ تھراپی ، کورونا کے مریضوں کیلئے حوصلہ افزا خبر

    کراچی : بلڈ ڈیزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریض کو پلازمہ مفت فراہم کیا جائے گا، لوگ کورونا متاثرین کے بچاؤ کیلئے آگے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلڈ ڈیزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شروع میں دستیاب کٹس کی کوالٹی پرسوالات تھے تاہم ہمیں لاک ڈاؤن نرمی سے پہلے یہ جاننا ہوگا کہ کتنے اینٹی باڈیز ہیں۔

    ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریض کو پلازمہ مفت فراہم کیاجائےگا، سرکاری ہو یانجی اسپتال پلازمہ ڈونیٹ مفت کیاجائے گا، لوگ کورونا متاثرین کے بچاؤ کیلئے آگے آئیں۔

    یاد رہےڈاکٹر طاہر شمسی نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک اہم ٹیسٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی مدد سے کرونا سے  صحت یاب افراد کی پہچان ہو سکتی ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت چاہے تو ایس او پیز کے تحت معیشت کا پہیا چل سکتا ہے، وفاق کا محکمہ صحت مہربانی کرے، اینٹی باڈی کا ٹیسٹ دستیاب ہونا ضروری ہے، شہری اپنے اپنے ٹیسٹ کروا کے اپنے اپنے کاموں پر جا سکتے ہیں۔

    ماہر امراض خون کا کہنا تھا کہ اینٹی باڈیز ٹیسٹ ان تمام لوگوں کی نشان دہی کرے گا جو کرونا سے بغیر علامات کے متاثر ہوئے ہیں،  این ڈی ایم اے اور وفاقی صحت کے اداروں سے اپیل کرتا ہوں  کہ اس معاملے پر بھی توجہ دی جائے۔

    واضح رہے کہ جناح اسپتال میں کرونا کے مریضوں کے لیے پلازما تھراپی کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں   این آئی بی ڈی اور جناح اسپتال میں پلازما امونائزیشن کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو ئے تھے[،  ملک میں پہلی مرتبہ کو وِڈ نائنٹین میں پلازما امونائزیشن استعمال کیا جا رہا ہے۔

  • کورونا وائرس: وبا کے دنوں‌ میں‌ "خریداری” کی تصاویر دیکھیے

    کورونا وائرس: وبا کے دنوں‌ میں‌ "خریداری” کی تصاویر دیکھیے

    کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں‌ جہاں‌ ہر قسم کے ہنگامے اور رونقیں ماند پڑ گئی ہیں‌، وہیں خوف اور افراتفری کا ماحول ہے۔ ہر شخص اس وبا کی وجہ سے خدشات اور اندیشوں‌ کا شکار نظر آتا ہے۔

    مختلف ممالک میں‌ تقاریب اور اجتماعات پر پابندی کے علاوہ چھوٹے بڑے بازار اور تجارتی مراکز کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تو گویا شہری مزید پریشان ہو گئے۔ لوگوں‌ نے اشیائے خور و نوش کے ساتھ دیگر ضروری سامان ذخیرہ کرنے کے لیے بازاروں‌ کا رُخ کیا اور………

    افراتفری، خدشات اور اندیشوں‌ میں‌ گھری ہوئی "خریداری” کی یہ تصاویر دیکھیے۔

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

    حکومت اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری طبی ماہرین کی ہدایات پر عمل کریں‌، بیمار ہونے کی صورت میں صرف مستند اور ماہر معالج سے رجوع کریں‌ اور کورونا سے متعلق جعلی اور من گھڑت خبروں‌ یا باتوں‌ پر دھیان نہ دیں۔