Tag: کورونا کے مریضوں کا علاج

  • کورونا کے مریضوں کا علاج ، ڈاکٹرطاہرشمسی نے بڑی خوشخبری سنادی

    کورونا کے مریضوں کا علاج ، ڈاکٹرطاہرشمسی نے بڑی خوشخبری سنادی

    کراچی: این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کےلئےبڑی خوشخبری آگئی ، این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پلازمہ ٹیکنیک سےعلاج کی اجازت دے دی ہے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کا علاج چاروں صوبوں میں ہوگا۔

    ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا تھا کہ کورونامریضوں کےعلاج کیلئے تمام حکومتوں سے ملکر کام کریں گے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کو آئی سی یو، وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ علاج کیلئےکوروناوائرس سےصحت یاب افراد کا پلازمہ لیا جائے گا، پلازمہ ٹیکنیک کورونا کے علاج میں بڑی پیشرفت ہے، حکومت کے ساتھ  مل کراسی ہفتے لائحہ عمل طے کرلیں گے۔

    این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ کا کہنا تھا کہ کورونا صحتیاب مریض ہر2 ہفتے بعد پلازمہ عطیہ کرسکیں گے، مریض25 کلو سے کم وزن ہے تو ایک پلازمہ 2لوگوں کو لگایا جاسکے گا۔

    ڈاکٹرطاہرشمسی نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سےایک دو روز میں پلازمہ ٹیکنیک پرفیصلہ ہوجائے گا، بلوچستان،کے پی بھی اس حوالے سے اسی ہفتے فیصلہ کرلیں گے جبکہ سندھ اور پنجاب پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کیلئے آن بورڈ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  کورونا سے صحت یاب افراد پر ذمہ داری ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کریں، صحتیاب افرادپلازمہ دے کر ڈاکٹرز،پیرامیڈیک کی صف میں کھڑے ہوسکتےہیں، اب مریضوں کی جان بچانے کیلئے صحت یاب افراد بھی مسیحا بن سکتےہیں۔

    ڈاکٹرطاہرشمسی نے کہا کہ  کورونا سے صحت یاب افراد سے اپیل ہے پلازمہ دینے کیلئے آگے آئیں، صحت یاب افرادکے بھرپورتعاون سے کورونا کو شکست ہوگی۔

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ  پلازمہ ٹیکنیک شروع کرنےکے3اقدامات کرنا ہوں گے، سب سے پہلے معاملہ نیشنل بائیوٹکس کمیٹی کےپاس جائے گا، حکومتی اداروں کےساتھ لاجسٹکس طے کیے جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ  کوروناسے صحتیاب افراد کو پلازمہ عطیہ کرنےپرآمادہ کرناہے، پلازمہ عطیہ کرنے سے انسانی جسم پر کوئی اثر نہیں پڑتا، پوری قوم کوروناسےصحت یاب افرادکی طرف دیکھ رہی ہے۔

    این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ کا کہنا تھا  کہ صحت یاب افراد اپنے بھائی بہنوں کی جان بچانے کیلئے آگے آئیں، تمام معاملات طے ہوتے ہی ڈونیشن سینٹرز کا اعلان کریں گے، کوئی ڈونیشن سینٹر نہیں آنا چاہے تو رابطہ کرے، ہم گھر جاکر پلازمہ لیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز ڈاکٹرعطاالرحمان کاکہناتھاکہ کورونامتاثرین کاصحیح طورپرپتہ لگانے کیلئے زیادہ سےزیادہ ٹیسٹ کرنا ضروری ہے ، یومیہ50ہزار سے1 لاکھ تک ٹیسٹ ہونے چاہیئے تاکہ وائرس کی پاکٹس کا تعین کرکے وبا پر قابو پایا جاسکے۔

  • کورونا کے مریضوں کا علاج، برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر نے فرض کی خاطرجان قربان کردی

    کورونا کے مریضوں کا علاج، برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر نے فرض کی خاطرجان قربان کردی

    مانچسٹر : برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر نے فرض کی خاطرجان قربان کردی، ڈاکٹرحبیب برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پرلڑنےوالے پاکستانی جنرل فزیشن ڈاکٹر حبیب زیدی انتقال کر گئے ،76 سالہ ڈاکٹرحبیب برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔

    ڈاکٹر حبیب دو روزسےکورونا وائرس کے شبے میں اسپتال میں زیرعلاج تھے، ڈاکٹر حبیب کی بیٹی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ والد میں وائرس کی ابتدائی علامات تھیں، ان کے کورونا وائر س کے ٹیسٹ کی رپورٹس آنی ہیں۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرحوم ڈاکٹر حبیب زیدی کی بیوہ قرنطینہ میں چلی گئیں، حبیب زیدی نےایسکیس کےاسپتال میں47سال فرائض انجام دیے۔

    خیال رہے برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہو گئی جبکہ  وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 تک جا پہنچی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 113 ہلاکتیں ہوئیں۔

    این ایچ ایس اب تک 104,866 افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے ، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2129 نئے کیسز سامنے آئے ، طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں وائرس کا پھیلاؤ بڑے پیمانے پر بڑھے گا۔