Tag: کورونا کے نئے ویرینٹ

  • بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

    بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

    کراچی : بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا جے این ون ویرینٹ کی تصدیق ہوگئی، اب تک بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 15 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 2 مزید مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ  مثبت آگیا، ترجمان نے بتایا کہ 28سالہ فیصل آباد کا رہائشی اور 25 سالہ مالاکنڈ کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچے ہیں۔

    گزشتہ روز رہ جانے والے 4 پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج بھی محکمہ صحت کو موصول ہوگئے ہیں ، چاروں مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سےکراچی پہنچنے والے 17مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے جبکہ ریپڈ اینٹیجن کے 17 کیسوں میں سے 15 مسافروں کے پی سی آر بھی مثبت آچکے ہیں، 15مثبت پی سی آر کیسز میں سے 2 مسافروں کے جے این ون ویرینٹ مثبت ہیں۔

    ترجمان کے مطابق تمام متاثرہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج سےآگاہ کرکے سختی سے گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوروناجےاین ون ویرینٹ کے مجموعی طور پر15کیسزرپورٹ ہوئے، وزارت صحت نئے ویرینٹ کی خصوصی طور پرنگرانی کر رہی ہے۔

    ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ یہ ویرینٹ ابھی تک دنیا میں 60 سےزائد ممالک میں رپورٹ ہوا، ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس ویرینٹ کے پھیلاؤ کا رسک بہت کم ہے۔

  • دنیا بھر میں تیزی سے پھلینے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کی علامات سامنے آگئیں

    دنیا بھر میں تیزی سے پھلینے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کی علامات سامنے آگئیں

    اسلام آباد: کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کی علامات سامنے آگئیں، کھانسی، گلہ خرابی، ناک بہنا ، سینے کی جکڑن، جسم، سردرد، سونگنے کی حس متاثرہونا جے این ون ویرینٹ کی علامات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے سب کورونا ویرینٹ ‘جے این ون’ پر ایڈوائزری جاری کردی، جس میں کہا ہے کہ جے این ون اومی کرون کورونا وائرس کا سب ویرینٹ ہے، جے این ون ویرینٹ کاپہلاکیس اگست2023میں رپورٹ ہوا تھا۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ جے این ون ویرینٹ کیسزمختلف ممالک میں رپورٹ ہورہےہیں اور عالمی سطح پرجے این ون کوروناویرینٹ کیسز میں اضافہ ہو رہاہے، کیسزامریکا،ویسٹرن پیسیفک، یورپین ریجن میں رپورٹ ہوئے۔

    قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ جے این ون ویرینٹ کیسز پر متعلقہ صحت حکام خبرداررہیں، متعلقہ ادارےجےاین ون ویرینٹ پرپیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

    ایڈوائزری نے کہا کہ جے این ون دیگر کورونا ویرینٹس پر تیزی سے حاوی ہو رہا ہے، جے این ون ویرینٹ ماضی کی طرح وبائی صورتحال پیدا نہیں کرسکتا، حالیہ اعداد و شمار کے مطابق جے این ون ویرینٹ جان لیوا نہیں۔

    قومی ادارہ صحت نے نئے ویرینٹ کی علامات سے متعلق بتایا کہ جے این ون کی علامات دیگر کورونا ویرینٹس سے ملتی ہیں، کھانسی، گلہ خرابی، ناک بہنا ، سینے کی جکڑن، جسم، سردرد، سونگنے کی حس متاثرہونا جے این ون ویرینٹ کی علامات ہیں۔

    کورونا کی ٹریٹمنٹ اور ویکسین جےاین ون کے خلاف مؤثر ہے، شہری جے این ون ویرینٹ کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں، بیمار شہری جے این ون ویرینٹ سے بچاؤ کیلئے گھروں پر رہیں۔

  • چین میں تباہی مچانے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کی کراچی میں موجودگی کی تصدیق

    کراچی : چین میں تباہی مچانے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف سامنے آیا، محکمہ صحت نے نئے ویرینٹ کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ (BF7) کی موجودگی کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آیا ہے، جس کی تصدیق سیکوینسنگ کے بعد کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے اس نئے ویرینٹ بی ایف 7 نے چین میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئے چینی ویرینٹ کا پاکستان پہچنے والا یہ پہلا کیس ہے۔

  • کراچی میں کورونا کے نئے ویرینٹ ‘ایکس بی بی’  کی تصدیق

    کراچی میں کورونا کے نئے ویرینٹ ‘ایکس بی بی’ کی تصدیق

    کراچی: شہر قائد میں کورونا کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی کی تصدیق ہوگئی ہے محکمہ صحت کے مطابق شہر میں اب تک 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ ایکس بی بی کے کیسسز سامنے آگئے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کے حکام نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے 6 کیس سامنے آئے ہیں، کیسز ڈیفنس میں 3 ، شادمان ہومز اور طارق روڈ پر ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ایک کیس ضلع شرقی میں سامنے آیا ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ نئے کیسز اومیکرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ ایکس بی بی کے ہیں ، جن کی تصدیق نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال نے کی ہے۔

    حکام نے کہا ہے کہ کیسز کی تصدیق کے بعد اب ان لوگوں کے رابطہ میں آنے والوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جن کو کورونا کی علامات ہیں وہ اپنے آپ کو آئیسولیٹ کریں ، ویکسین کی بوسٹر ڈوز شہری فوری لگوائیں اور بڑے اجتماعات سے پرہیز کیا جائے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ قسم بیت زیادہ خطرناک نہیں اس لئے عوام الناس کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہےتاہم اس سلسلے میں محکمہ صحت نے عوامی مقامات پر ماسک پہنے پر زور دیا ہے۔

  • قومی ادارہ صحت کی پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کیس سامنے آنے کی خبروں کی تردید

    اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کیس سامنے آنے کی خبروں کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویرینٹ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    این آئی ایچ نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی قسم کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، نئے کورونا ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔

    قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ رپورٹ شدہ ایکس بی بی کیسز اومی کرون کا پرانا ویرینٹ ہے، ملک میں اومی کرون ایکس بی بی کے29کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں تاہم رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز بی ایف سیون نہیں ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ ‘ اومی کرون’ کے پھیلاؤ کا خطرہ، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ ‘ اومی کرون’ کے پھیلاؤ کا خطرہ، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے آنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیاویرینٹ انتہائی تیزی سےپھیلتا ہے ، میری آپ سب سے گزارش ہے ویکسین لگوائیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کئی ہفتوں سے کورونا میں کمی آتی جارہی ہے آج تقریبا5کروڑ پاکستانی مکمل طورپر ویکسینیڈ ہوچکے ہیں جبکہ تین کروڑ پاکستانی ایسے ہیں جنہیں ایک ڈوز لگی ہے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ این سی اوسی آنیوالے کل کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے، ہائی رسک ایریاز میں ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافے کافیصلہ کیا ہے، کنٹیکٹ ٹریسنگ کا نظام مؤثر ہے جسے دوبارہ مؤثر اور تیز کیا جارہا ہے۔

    سربراہ این سی او سی نے کہا کہ کوروناکی نئی لہرسے متاثر ممالک سےآنیوالوں پرسفری پابندیاں لگادی ہیں اور کورونا کے نئے ویرینٹ پر کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہےہیں، نئے ویرینٹ کو روکنے کیلئے ہم سب کو کرداراداکرناہے ، سب سے ضروری یہ ہے کہ ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو۔

    انھوں نے خبر دار کیا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے دفاع صرف ویکسین سے مؤثر ہے، صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہیں، بوسٹر ویکسین کےپروگرام کیلئے کل تک مشاورت مکمل ہوجائے گی ، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرزکیلئے بوسٹر ویکسین کااعلان بھی کل مکمل ہوجائے گا۔

    اسدعمر نے کورونا کے نئے ویرینٹ کے آنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کوروناکی نئی قسم تیزی سےدنیامیں پھیل رہی ہے، ہمارےپاس صرف چند ہفتے ہیں، جس نے ویکسین نہیں لگوائی یا ایک ڈوزلگوایاہے، وہ آج ہی لگوائیں اور احتیاط ضرور کریں۔

    این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کےاندر 12دن 10گنا زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ، اگر نیا ویرینٹ پاکستان آیا تو ہمیں مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

    دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے مؤثر نتائج سامنے آرہےہیں، یہ وائرس انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے،عوام احتیاط کریں۔