Tag: کورونا کے وار

  • پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، 9 اموات اور 732 کیسز ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، 9 اموات اور 732 کیسز ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہے ، ایک دن میں مزید 9 اموات اور 732 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آنے لگی ، قومی ادارہ صحت نے کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے سات مریض انتقال کرگئے جبکہ اس دوران 22 ہزار پانچ سو اڑسٹھ ٹیسٹ کیے گئے، جس میں کورونا کے مزید سات سو بتیس کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں کورونا کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چارفیصد رہی جبکہ کورونا کے ایک سو اٹھاون مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہدایات پر عمل درآمد ناگزیر ہے، اور شہری عید الاضحیٰ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے بقر عید کے سلسلے میں گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہدایات پر عمل درآمد ناگزیر ہے، اور شہری عید الاضحیٰ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    گائیڈ لائنز میں خبردار کیا گیا تھا کہ نماز عید کے دوران رش سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے، اس لیے نماز عید کی ادائیگی کھلے مقامات پر کی جائے، اور اس دوران کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

  • کورونا کے وار میں تیزی،  ایک دن میں 34  ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار

    کورونا کے وار میں تیزی، ایک دن میں 34 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک دن میں 34 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ تاحال 164 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا پھر زور پکڑنے لگا، ملک میں 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 34 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16ہزار788ہوگئی۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں متاثرہ ہونے والوں میں 21 ڈاکٹر، 3 نرسز، 10اسپتال ملازمین شامل ہیں جبکہ ملک میں تاحال 164 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 367 ہیلتھ ورکرز گھر اور 22 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک میں16ہزار235ہیلتھ ورکرز کوروناسےصحت یاب ہو چکے ہیں۔

    وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا سے متاثرہ اور جاں بحق بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے،سندھ میں 5907 ہیلتھ ورکرز متاثر اور 57 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3489 ہیلتھ ورکرز متاثر 29 جاں بحق، کے پی میں 3982 ہیلتھ ورکرز متاثر ، 44 جانبحق اور بلوچستان میں 847 ہیلتھ ورکرز متاثر اور 9 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 1532 ہیلتھ ورکرز ، گلگت بلتستان میں266 ہیلتھ ورکرز اور آزادکشمیر میں 765 ہیلتھ ورکرز متاثر ہوئے۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرزوں میں 13 کا تعلق اسلام آباد سے ، 3 کا گلگت بلتستان سے اور 9 کا تعلق آزاد کشمیر سے ہیں۔

  • اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے

    اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے

    اسلام آباد : پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج کورونا کے وار کم ہونے لگے، چوبیس گھنٹے کے دوران 11 سو چودہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 32 افرادلقمہ اجل بنے ، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد2 لاکھ 77 ہزار 402 اور اموات 5924 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسزاور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 1114 کورونا کیسزسامنے آئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 25347 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک بھرمیں کورونا کے 32 مریض دم توڑ گئے ، کورونا وائرس سے تاحال 5924 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے 2 لاکھ 46 ہزار131مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے 21628 ٹیسٹ کیے گئے، تاحال 19 لاکھ 52 ہزار730 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد2 لاکھ 77 ہزار 402 ہے۔

    ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کورونا کے 1850 مریض زیرعلاج ہے ، جن کے لئے ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں ، کورونا کے 224 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

  • کورونا کے وار جاری، پاکستان میں 135 اموات ، کیسز کی تعداد 7000 سے تجاوز

    کورونا کے وار جاری، پاکستان میں 135 اموات ، کیسز کی تعداد 7000 سے تجاوز

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی جبکہ 24گھنٹےکےدوران11 نئی اموات رپورٹ ہوئی جس کے بعد تعداد 135 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کے 5ہزار125مریض زیرعلاج ہیں، 24گھنٹے کے دوران کورونا کے497کیس رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7ہزار25ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں 24گھنٹےکےدوران11 نئی اموات رپورٹ ہوئی اور کوروناسےاموات کی تعداد135 ہوگئی جبکہ پاکستان میں کورونا کے 1765مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز 3276 ،سندھ میں 2008 ،خیبرپختونخوامیں نوسوترانوے مریض سامنے آئے، بلوچستان میں 303 ،گلگلت بلتستان میں 245 ،اسلام آبادمیں 154 اور آزادکشمیرمیں 46 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹےکےدوران 6ہزار264کوروناٹیسٹ کیےگئے، ملک میں اب تک کورونا کے84 ہزار 704 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔