Tag: کورونا ہیروز وال

  • ”کورونا ہیروز وال ” کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کریں گے’

    ”کورونا ہیروز وال ” کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کریں گے’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں ”کورونا ہیروزوال ” کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کریں گے، وال پر ان سب افراد کے نام لکھیں، جو کورونا کے دوران اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پہلی آن لائن بین الااقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجابی ‘سندھی ‘بلوچی اور پختون سمیت سب اپنے کلچر پر فخر کرتے ہیں اور ہم نے بھی ہمیشہ پنجاب کے کلچر کے فروغ کے لیے کام کیا ہے، ہم گورنر ہائوس میں پنجابی کلچر میلہ میں کروانا چاہتے ہیں جو کوورنا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پنجابی زبان کے فروغ کے لیے جو کام کر رہی ہے وہ مبارکباد کی مستحق ہے اور صوبے کی دیگر یونیورسٹیز میں بھی پنجابی زبان کے فروغ کے لیے اقدامات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران بھی تمام یونیورسٹیز نے بھر پور کام کیا ہے اور ہم گور نر ہائوس میں کورونا ہیروز وال بنا رہے ہیں، جن پر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ‘مخیر حضرات سمیت ان سب افراد کے نام لکھیں جو کورونا کے دوران اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

    پنجابی کانفرنس میں وائس چانسلر بشری مرزا، شعبہ پنجابی کی سربراہ مجاہدہ بٹ سمیت بھارت، کینیڈا اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے پنجابی زبان کے فروغ کے لیے کام کرنیوالی شخصیات بھی شریک ہوئیں

    اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں سولر وال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ احتجاج کی آواز کو دبانا درست نہیں، وہ پی ٹی آئی کے دھرنوں کے دنوں میں بھی کہتے تھے کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔

  • گورنر پنجاب نے ’’کورونا ہیروز وال‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    گورنر پنجاب نے ’’کورونا ہیروز وال‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ’’کورونا ہیروز وال‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا، کورونا ہیروز وال گورنر ہاؤس کے اندر الحمرا گیٹ کے ساتھ تعمیر کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ’’کورونا ہیروز وال‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، کورونا کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں’’ہیروز وال‘‘ تعمیر کی جائے گی، کورونا ہیروز وال گورنر ہاؤس کے اندر الحمرا گیٹ کے ساتھ تعمیرکی جارہی ہے۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کےدوران مخیرحضرات نے کردار ادا کیا، حکومت نےجس طرح کوروناکامقابلہ کیاوہ تاریخ کاحصہ ہوگا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہم پراللہ مہربان ہوا ہے ،کوروناپھیلاؤکوروک دیا، تمام اداروں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے، آپ کی سروسز کو یادرکھنے کیلئے وال آف ہیروزبنارہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی لیڈرشپ کااس وقت پتہ چلتاہےجب کرائسزآتے ہیں۔