Tag: کورونا

  • چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 105 کیسز

    چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 105 کیسز

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 105 کیسز سامنے آئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس انفیکشن سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 533 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.78 فی صد رہی۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 94 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 71 ہزار 196 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 599 ہو چکی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کے  فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی

    پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی، جس میں سے 8 ہزار 161 مریض قرنطینہ میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے زیرعلاج اور قرنطینہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 343 ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 8 ہزار 161 مریض قرنطینہ میں ہیں، جس میں سندھ کے 5 ہزار 723، کے پی کے 283 ، پنجاب میں کورونا کے 1 ہزار 680 اور بلوچستان کے 57مریض قرنطینہ ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے 383مریض ، آزادکشمیرمیں کوروناکے23 اور گلگت بلتستان 12مریض قرنطینہ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 182 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ، پنجاب میں کورونا کے 34 ، کےپی17 ،سندھ میں کورونا کے 112 اور اسلام آباد میں 16 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    آزاد کشمیر میں 3، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی کورونا مریض زیر علاج نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 8 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سندھ میں 5، اسلام آباد 2،پنجاب میں ایک مریض وینٹیلیٹر پرہے جبکہ ملک بھر میں 94 مریض ہائی فلو اور 60 لوفلوآکسیجن پر زیرعلاج ہیں۔

  • کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ،  حکومت   نے بڑا فیصلہ کرلیا

    کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کورونا ٹیسٹنگ کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو اٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایات کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت قادر پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہو رہا ہے، کورونا سے خوفزدہ نہیں مگراحتیاط کی ضرورت ہے۔

    وزیرصحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے، کورونا کم ہوا ہے مکمل ختم نہیں ہوا، سماجی فاصلہ، فیس ماسک، ہینڈسینٹائزرکا استعمال ضروری ہے۔

    قادر پٹیل نے کہا کہ مثبت کورونا کیسز کی شرح ایک سے 3فیصد تک پہنچ چکی ہے، حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، چاروں صوبوں کوکوروناٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایات کردی ہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ملک کی اہل85 فیصد سےزائدآبادی کی کوروناویکسینیشن ہوچکی، بوسٹر کورونا ویکسینیشن مہم جاری ہے، کوشش ہے یومیہ 10لاکھ افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جا سکے۔

    وزیرصحت کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں کوبھی انشورکیاکہ ایس اوپیزکی پابندی کریں، محرم الحرام میں بھی ایس اوپیز کی اشدضرورت پڑےگی، اب این سی اوسی پہلے کی طرح روزانہ بنیاد پر رپورٹ دے گی۔

    قادر پٹیل نے بتایا کہ کہ فضائی اور زمینی سفرکےدوران فیس ماسک کااستعمال لازمی کر دیا گیا ہے، حکومت کورونا کی تبدیل ہوتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیادپراین سی اوسی کااجلاس ہوتاہے، حقیقت ہےکہ ہم اپنی طرف سےپوری کوشش کرتےہیں، ایک دو ماہ قبل کورونا کیسز سامنے آنا شروع ہوئے۔

  • پاکستان میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا

    پاکستان میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا

    اسلام آباد : پاکستان کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا، حیدرآباد میں کورونا کی شرح سولہ اور کراچی میں دس فیصد سے زائد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، مختلف شہروں میں کورونا کیسز میں پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے این آئی ایچ نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1.53 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 171 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی بلند ترین 16.67 فیصد شرح حیدر آباد میں جبکہ کراچی میں کورونا کی شرح 10.08 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

    اسلام آباد میں کورونا کی شرح 2.27، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایبٹ آباد میں1.20 فیصد ، مردان میں 3.39

  • پاکستان میں 2 دن کے بعد کورونا سے 3 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں 2 دن کے بعد کورونا سے 3 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں دو دن کے کورونا سے 3 اموات ریکارڈ کی گئی اور 329 کیسز سامنے آئے، اس دوران کیسز مثبت آنے کی شرح 1.10 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 336 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 29 ہزار790 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 329 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.10 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 446 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار 401 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 74 ہزار 467، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 697، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 838 اور بلوچستان میں 35 ہزار467 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 006، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 688 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار238 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر تمام پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں ، تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی۔

  • کورونا سے نمٹنے کی کامیاب حکمت عملی ، وزیراعظم عمران خان کی اپنی حکومت کو مبارکباد

    کورونا سے نمٹنے کی کامیاب حکمت عملی ، وزیراعظم عمران خان کی اپنی حکومت کو مبارکباد

    اسلام آباد : کورونا سے نمٹنے کی کامیاب حکمت عملی پر وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان نے جنوبی ایشیا میں سب سے بہترین انداز میں وبا کا سامنا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا سے نمٹنے کی کا میاب حکمت عملی کے حوالے سےجنوبی ایشیا کا انڈیکس شیئر کیا۔

    عمران خان نے اپنی حکومت کو کورونا وبا سے کامیابی سے نبردآزما ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان نے جنوبی ایشیا میں سب سےبہترین انداز میں وبا کا سامنا کیا۔

    خیال رہے کورونا سے نمٹنے کی کا میاب حکمت عملی میں پاکستان نے جنوبی ایشیا میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، جنوبی ایشیا انڈیکس کے مطابق کورونا وبا کے دوران پاکستان میں سب سے کم بے روزگاری کی شرح رہی ۔۔ جبکہ بھارت میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

    شاندار حکمت عملی پروزیراعظم عمران کی حکوت کو مبارکباد ،،ٹویٹ میں کہا پاکستان نے جنوبی ایشیا میں سب سےبہترین انداز میں وبا کا سامنا کیا

  • پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے مزید 15 اموات اور 5 ہزار  کیسز رپورٹ

    پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے مزید 15 اموات اور 5 ہزار کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 137 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 51 ہزار 63 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 5 ہزار 196 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 10.17 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 293 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 31 ہزار008 ، پنجاب میں 4 لاکھ 67 ہزار 698 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 86 ہزار537 اور بلوچستان میں 34 ہزار 032 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 813 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 526 اور آزاد کشمیر میں 35 ہزار734 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 مریض جاں بحق

    ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: کرونا وائرس سے متاثرہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید20 مریض انتقال کرگئے۔ اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار300 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 ہزار 786 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کرونا کے603نئے کیسز سامنے آئے۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 1.82 فی صد رہی، اب تک 2 کروڑ 27 لاکھ 96 ہزار 97 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر12 لاکھ 65 ہزار 650 ہو گئی ہے، جب کہ 12لاکھ 11 ہزار 710 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی کل تعداد 1 ہزار 825 ہوگئی

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، 24گھنٹوں کے دوران4لاکھ 83ہزار770 افراد کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے جبکہ 5لاکھ دس ہزار 705 افراد کو دونوں خوراکیں لگادی گئیں۔

  • پاکستان میں ایک دن سے کورونا سے 42 اموات ، 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں ایک دن سے کورونا سے 42 اموات ، 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کوروناکیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں میں 2060 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ 42مریض انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں دوران کورونامیں مبتلا مزید 42 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار524 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 44ہزار958 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2ہزار60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.58 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد4ہزار سے زائد ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ36ہزار888 ہوگئی ہے۔

    صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار510 ، پنجاب میں 4 لاکھ 27 ہزار 583 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 766 اور بلوچستان میں32 ہزار837 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار913 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289، اور آزاد کشمیر میں 33 ہزار 990 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • کورونا کے دوران پاکستان کو ملنے والی غیرملکی  امداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    کورونا کے دوران پاکستان کو ملنے والی غیرملکی امداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : پاکستان کو کورونا کے دوران 3098.59ملین ڈالر کی غیرملکی اقتصادی امداد موصول ہوگئی، کورونا سے نمٹنے کیلئے 3697.96 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کورونا کے دوران پاکستان کوملنے والی غیرملکی اقتصادی امداد کی تفصیلات پیش کی گئیں، وزارت اقتصادی امورنےتفصیلات ایوان بالامیں پیش کی۔

    وزارت اقتصادی امور نے بتایا کورونا سے نمٹنے کیلئے 3697.96 ملین ڈالر دینے کااعلان ہوا، اعلان شدہ امدادی رقوم سے3098.59ملین ڈالرموصول ہوئے۔

    تفصیلات میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کیجانب سے لون کی مد میں پاکستان کو 1386 ملین ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے لون کی مد میں500 ملین ڈالر ، ایشین انفراسٹرکچر انویسمنٹ بینک سےلون کی مد750ملین ڈالرملے۔

    وزارت اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ ورلڈبینک نےپراجیکٹ فنانسنگ لون کی مدمیں 510 ملین ڈالرکا اعلان کیا ، جس میں سے یہ114.2ملین ڈالرفراہم کرچکے جبکہ اے ڈی بی نے پراجیکٹ فنانسنگ لون کی مد میں 350 ملین ڈالرکااعلان کیا ، جس میں سےیہ 248ملین ڈالرفراہم کر چکے۔

    رپورٹ کے مطابق فرانس نےپراجیکٹ فنانسنگ لون کی مدمیں51.17ملین ڈالرکااعلان کیا ، جس میں سے یہ21.42 ملین ڈالرفراہم کرچکے، یورپین یونین نے گرانٹ ان ایڈکی مدمیں 57.34 ملین ڈالر کا اعلان کیا ، جس میں سے 39.50 ملین ڈالر فراہم کرچکے۔

    وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ امریکانےگرانٹ ان ایڈ کی مد میں 41.90 ملین ڈالر کا اعلان کیا ، جس میں سے یہ20.87 ملین ڈالرفراہم کرچکے، جاپان نےگرانٹ ان ایڈکی مد میں32.33 ملین  ڈالرکا اعلان کیا ، جس میں سے یہ6.87ملین ڈالرفراہم کرچکے۔

    رپورٹ میں کہا کہ اے ڈی بی نےگرانٹ ان ایڈکی مدمیں 7.78 ملین ڈالرکااعلان کیا ، جس میں سے یہ0.50ملین ڈالرفراہم کرچکے جبکہ چین نےگرانٹ ان ایڈ کی مد میں4 ملین  ڈالرکااعلان کیا اور برطانیہ نےگرانٹ ان ایڈ کی مدمیں 3.38ملین ڈالر کا اعلان کیا، جومکمل فراہم کر چکے ہیں۔

    اسی طرح کینیڈانےگرانٹ ان ایڈکی مدمیں2.39ملین ڈالرکااعلان کیا اور جنوبی کوریا نےگرانٹ ان ایڈ کی مدمیں 0.85ملین ڈالرکااعلان کیا جو مکمل فراہم کردی ہے جبکہ اسلامک ترقیاتی بینک نےگرانٹ ان ایڈ کی مد میں 0.42 ملین ڈالر کا اعلان کیا ، جس میں سے 0.21 ملین ڈالر فراہم کرچکے اور یو این نےگرانٹ ان ایڈکی مدمیں0.40ملین ڈالرکااعلان کیاجومکمل فراہم کرچکے ہیں۔