Tag: کورونا

  • کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، کراچی کے شہریوں کیلئے پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری

    کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، کراچی کے شہریوں کیلئے پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری

    کراچی : محکمہ داخلہ نے شہریوں کیلئے پابندیوں کے نئے حکم نامے میں کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کےتحت 9سے 16مئی تک نئی پابندیاں عائد رہیں گی جبکہ عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے شہریوں کیلئے پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کےتحت 9سے 16مئی تک نئی پابندیاں عائد رہیں گی اور تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید تعطیلات میں بند رہیں گے۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 9تا 16مئی شہریوں کی نقل وحرکت محدود اور اندرون شہر ،انٹر سٹی سمیت بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ19مئی تک بند رہے گی جبکہ شہریوں کے لئے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زیادہ رش والے علاقوں میں جانے سے گریز کیا جائے، سندھ میں کاروبار، مارکیٹس اور شاپنگ پلازہ 9 تا 16 مئی بند رہیں گے تاہم بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خرید وفروخت کی دکانیں ویٹرنری اسٹورز پرپابندی کااطلاق نہیں ہوگا جبکہ ریسٹورنٹس صبح 5 سے شام 7بجے تک کھلے رکھے جا سکیں گے اور ریسٹورنٹس ہوٹلز صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس کرسکیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہوں گے اور بیکری، کریانہ، دوددھ، گوشت سبزی کی دکانیں شام 7بجے تک کھولی جاسکتی ہیں جبکہ نجی گاڑیوں، ٹیکسی اور کیب میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔

  • پنجاب میں کورونا کی خطرناک صورتحال ،ایک دن میں 100 سے زائد اموات

    پنجاب میں کورونا کی خطرناک صورتحال ،ایک دن میں 100 سے زائد اموات

    لاہور : پنجاب میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 100 سے زائد اموات ہوئیں ، جس کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 8 ہزار 683 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 111 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس سے اموات کی کل تعداد 8 ہزار 600 سے زائد ہوگئی ، لاہور میں سب سے زیادہ 37 اموات ریکارڈ کی گئی اور شہر میں کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 3558 ہو گئی۔

    کیسز کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1600 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 308,529 ہو گئی، محکمہ صحت پنجاب

    لاہور میں کورونا کے 727 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ننکانہ 7، قصور 36، شیخوپورہ 12، راولپنڈی 105، جہلم 2، اٹک 21، چکوال 4، مظفرگڑھ 14، حافظ آباد 6 اور گوجرانوالہ 6 ، سیالکوٹ 19، نارووال 10، گجرات 9، منڈی بہاؤالدین 1، ملتان 96، خانیوال 23 ، راجن پور 2، لیہ 3، ڈیرہ غازی خان 19 اور وہاڑی میں 29 کیس سامنے آئے۔

    اسی طرح فیصل آباد 127، چنیوٹ 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ 6، جھنگ 8 اور رحیم یار خان میں 74 ، سرگودھا 71، میانوالی 6، خوشاب 4، بہاولنگر 9، بہاولپور 49، لودھراں 9 ، بھکر 12، ساہیوال 11، پاکپتن 3 اوراوکاڑہ میں 62 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • پنجاب میں انتہائی سنگین صورتحال، کورونا سے ایک ہی دن میں ابتک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

    پنجاب میں انتہائی سنگین صورتحال، کورونا سے ایک ہی دن میں ابتک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

    لاہور : پنجاب میں کورونا سے ایک ہی دن میں ابتک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں ، 24 گھنٹوں میں 107 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے ، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 107 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 8097 ہوگئی۔

    ایک دن میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 2680 نئے کیسز سامنے آئے اور کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 468 ہو گئی، لاہور میں 1306 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

    اعدادو شمار کے مطابق ننکانہ 52، قصور 44، شیخوپورہ 37، راولپنڈی 180، جہلم 6، اٹک 7 ، چکوال 9، مظفرگڑھ 18، حافظ آباد 19 اور گوجرانوالہ 40 ، سیالکوٹ 33، نارووال 7، گجرات 38، منڈی بہاؤالدین 5، ملتان 111، خانیوال 61، راجن پور 6، لیہ 2، ڈیرہ غازی خان 6 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

    اسی طرح وہاڑی میں 39 ، فیصل آباد 141، چنیوٹ 33، ٹوبہ ٹیک سنگھ 51، جھنگ 59 اور رحیم یار خان میں 50 ، سرگودھا 120، میانوالی 20، خوشاب 3، بہاولنگر 21، بہاولپور 54، لودھراں 12 ، بھکر 7، ساہیوال 17، پاکپتن 10 اوراوکاڑہ میں 56 کیس سامنے آئے۔

  • پنجاب میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ، 2275 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ، 2275 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور : پنجاب میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2275 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 6 ہزار 587 ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت برقرار ہے ، صوبے پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے اور کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 6 ہزار 587 ہو گئی۔

    محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 2275 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 348 تک جاپہنچی۔

    اعدادو شمار کے مطابق لاہورمیں 1362، ننکانہ میں 21، قصور میں 18، شیخوپورہ میں 35، راولپنڈی میں 92، جہلم میں 5، چکوال میں 6، اٹک میں 1، مظفرگڑھ میں 4، حافظ آباد میں 12 اور گوجرانوالہ میں 67 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں 60، نارووال میں 8، گجرات میں 24، منڈی بہاؤالدین میں 8، ملتان میں 76، خانیوال میں 6 ، راجن پور میں 6، لیہ میں 3، ڈیرہ غازی خان میں 10 اور وہاڑی میں 21 کیس سامنے آئے ۔

    اسی طرح فیصل آباد میں 141، چنیوٹ میں 11، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 38، جھنگ میں 23 اور رحیم یار خان میں 9 ، سرگودھا میں 24، میانوالی میں 1، خوشاب میں 3، بہاولنگر میں 12، بہاولپور میں 76، لودھراں میں 1،بھکر میں 6، ساہیوال میں 36، پاکپتن میں 6 اور اوکاڑہ میں 43 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب سیکریٹری/پرائمری اینڈ سیکنڈ ری ہیلتھ کئیرپنجاب نے کورونا وائرس ویکسین لگوانے کی تازہ ترین صورتحال جاری کردی ہے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں تاحال ایک لاکھ90ہزار205ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ ایک لاکھ24ہزار810ہیلتھ ورکرزکوپہلی65ہزار395کودوسری ڈوزلگ چکی ہے۔

    پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ  2لاکھ50ہزار467شہریوں کوویکسین لگ چکی ہے جبکہ 2لاکھ22ہزار751شہریوں کو پہلی اور 27 ہزار716 کو دوسری ڈوزدی جاچکی ہے، تاحال صرف 60 سال سےزائدعمر افراد کو ہی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کے مزید 33 مریض جاں بحق،  1300 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کے مزید 33 مریض جاں بحق، 1300 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 33 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار 315 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 837 اور کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 21 ہزار 554 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 33مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 837 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں ملک بھرمیں39086کوروناٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے ایک ہزار 315 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 21554 ہوگئی جبکہ ملک میں 5 لاکھ 78ہزار 797 پازیٹو کورونا کیس سامنےآ چکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں 2لاکھ57ہزار730 ، پنجاب 1لاکھ70ہزار817، کےپی میں72003 ، بلوچستان میں19038 ، اسلام آباد میں 44106 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں4956 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 10147مصدقہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کے 5لاکھ44ہزار406مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے220مریض وینٹی لیٹرپر اور 631 اسپتالوں میں کورونا کے 1989مریض زیر علاج ہیں۔

  • پاکستان میں  کورونا سے مزید 40 اموات ،  2 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 40 اموات ، 2 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں 24گھنٹے میں کورونا سے 40 اموات ریکارڈ ہوئی اور 2 ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے  آئے، جس سے اموات کی تعداد 10 ہزار568   تک جاپہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ و آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ  24گھنٹے میں  کوروناسے 40مریض انتقال کرگئے، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار568 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار898 کوروناٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 2007افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی ،ملک میں کورونا کے  ایکٹیو کیسز کی تعداد33474 اور کورونا مریضوں کی تعداد4 لاکھ 99 ہزار517 تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ و آپریشن سینٹر نے بتایا ملک بھرمیں کوروناکے305مریض وینٹیلیٹر پر جبکہ 631اسپتالوں میں کورونا کے 2779 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا کے 4لاکھ 55ہزار 445 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار4 تک پہنچ چکی جبکہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار111 ، خیبرپختونخوا میں 60 ہزار751 ،اسلام آباد میں 38 ہزار970 اور آزادکشمیر میں کورونا سے 8 ہزار451 کیسز سامنے آئے۔

  • خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور  ڈاکٹر چل بسا، شہید ڈاکٹرز کی تعداد 42 ہوگئی

    خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر چل بسا، شہید ڈاکٹرز کی تعداد 42 ہوگئی

    پشاور : کورونا سے خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر صفدر علی شاہ شہید ہوگئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا سےشہید ڈاکٹرزکی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث ایک اور ڈاکٹر صفدر علی شاہ انتقال کر گئے ، پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈاکٹر صفدر علی شاہ کئی دنوں سے بیمار تھے اوران کا تعلق ضلع کرک سے تھا، صوبے میں کورونا سےشہید ڈاکٹرز کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 947 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 707 تک جاپہنچی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا مزید 59 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 409 ہوگئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دورن کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.55 فیصد رہی۔

  • پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ، مزید 87 اموات، 2ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک

    پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ، مزید 87 اموات، 2ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے لگی، مزید 87 کورونا کے مریض انتقال کرگئے جبکہ 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری ہے ، ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے 87 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 250 تک جا پہنچی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹے کے دوران 48ہزار75ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 3 ہزار 179نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 4لاکھ54ہزار673 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹےمیں کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 6.61فیصد ہوگئی جبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 922 ہے اور کورونا کے 2ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    گزشتہ24گھنٹے میں کورونا کے 4 ہزار 649 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 4لاکھ 4 ہزار 501 ہوگئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 983، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، بلوچستان میں17 ہزار 880، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814، اسلام آباد میں 35 ہزار 905 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ، ایک دن میں 34 ہلاکتیں ، ایک ہزار808 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ، ایک دن میں 34 ہلاکتیں ، ایک ہزار808 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ایک بار پھر تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا، ایک دن میں ریکارڈ 34 افراد جاں بحق اور ایک ہزار808کوروناکیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران ایک ہزار808 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعدپاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد22ہزار88 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ20ہزار849 تک جا پہنچی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے ریکارڈ34 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 7ہزار55 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 784 کورونا مریض صحتیاب ہوئے اور کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ20ہزار849 ہوگئی۔

    ایک دن کے دوران ملک بھرمیں 36ہزار686 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 48لاکھ10ہزار182 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 52ہزار025، پنجاب ایک لاکھ8 ہزار221 ، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار258 ، بلوچستان میں 16 ہزار 226 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار409 اور آزاد کشمیرمیں 5 ہزار041 کیسز سامنے آئے۔

    یاد رہے کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث این سی او سی نے بڑےعوامی تقریبات پر پابندی ، ہائی رسک ایریاز میں پابندیاں سخت کرنے اور اسکولوں میں موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات دینے کی سفارش کی تھی۔

    این سی او سی نےاین سی سی کاہنگامی اجلاس بلانےکی سفارش کرتے ہوئے کہا کورونا کے ہائی رسک سیکٹرز پر پابندیاں بڑھانے ، ملک بھرمیں مزارات، سینما ہالز اور تھیٹرز فوری طور پر بند کرنے کی سفارش کی، جب کہ ہوٹل ریسٹورینٹ اور کھانے گھر لے جانے کی سہولت دس بجے تک محدود کرنے اور مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز دی تھی۔

  • پاکستان  میں کورونا کے مزید 10 مریض جاں بحق ، 736 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان  میں کورونا کے مزید 10 مریض جاں بحق ، 736 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان  میں کورونا کے مزید 10 مریض  انتقال کرگئے  ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار702  اور مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480  جا پہنچی ۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 10 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار702 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 28ہزار534ٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے کورونا کے 736 مثبت کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 9ہزار642 تک جا پہنچی جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3لاکھ9ہزار136 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان میں اب تک41 لاکھ 77ہزار 270 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کورونا ‌کیسز میں اضافہ ، این سی اوسی نے سخت پابندیوں کا اشارہ دے دیا

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 641 ،پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 107 ، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 810 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 738 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 438 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 107، اور آزادکشمیر میں 3 ہزار 639 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    خیال رہے این سی او سی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ازسرنو کڑے اقدامات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا ملک میں کوروناصورتحال کی مکمل مانیٹرنگ جاری ہے، ایس او پیزعملدرآمدمیں بہتری نہ ہونےپرمشکل فیصلوں کےسواچوائس نہیں، حالات بہتر نہ ہوئے تو سروسز بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔