Tag: کورونا

  • عیدالاضحیٰ پر کورونا کے بعد ایک اور وائرس پھیلنے کا خدشہ

    عیدالاضحیٰ پر کورونا کے بعد ایک اور وائرس پھیلنے کا خدشہ

    اسلام آباد : قومی ادارہ صحت نے عیدالاضحیٰ کے دوران ملک میں کانگو وائرس کے پھیلائو کا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا مناسب احتیاطی تدابیر اپنا کر کانگووائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے صوبوں کو کانگووائرس سے متعلق ہدایت نامہ ارسال کردیا، ہدایت نامے کا مقصد شہریوں وطبی ماہرین کو کانگو سے متعلق معلومات فراہم کرنا اور متعلقہ اداروں کو کانگووائرس سےمتعلق محتاط کرنا ہے۔

    جس میں کہا گیا عیدالاضحیٰ کےدوران ملک میں کانگووائرس کےپھیلاؤ کا خدشہ ہے، عیدالاضحیٰ سےقبل مویشیوں کی ملک گیرنقل وحمل ہوتی ہے اور متعلقہ ادارے کانگو کا پھیلاؤروکنے کیلئے بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مناسب احتیاطی تدابیراپناکرکانگووائرس سےبچاؤممکن ہے۔

    خیال رہے یہ وائرس مویشی کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہوجاتا ہے، قومی ادارہ صحت کے مطابق نیرو نامی وائرس انسانی خون، تھوک اور فضلات میں پایا جاتا ہے جو انسانوں میں بخار پھیلاتا ہے۔

    علامات

    تیز بخار، کمر، پٹھوں، گردن میں درد، قے، متلی، گلے کی سوزش اور جسم پر سرخ دھبے کانگو کی علامات ہیں۔

    احتیاطی تدابیر

    جانوروں کے پاس جانے سے گریز کیا جائے، مویشیوں کے پاس جانے کی ضرورت پیش آئے تو دستانوں کا استعمال ضرور کیا جائے۔

    یاد رہے کہ کانگو وائرس کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے لہذا قبل اس وقت احتیاط اور مرض ظاہر ہوجانے کی صورت میں بروقت علاج ہی سے اس مرض کا خاتمہ ممکن ہے

  • کورونا کے بعد ایک اور وائرس نے  سر اٹھانا شروع کردیا

    کورونا کے بعد ایک اور وائرس نے سر اٹھانا شروع کردیا

    لاہور : کورونا وائرس کے بعد ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا، پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بعد ڈینگی بھی بے قابو ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں سے ڈینگی کے 8 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، جس کے پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

    اسپتالوں میں ڈینگی کاوئنٹر ختم کر دئیے گئے جبکہ اسپتالوں میں ڈینگی آئسولیشین وارڈز بھی کرونا وارڈز میں تبدیل ہو چکے ہیں جبکہ کرونا کے باعث ڈینگی سرویلنس اور لاروا تلف کرنے کی کیمپین بھی غیر موثر ہیں۔

    سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شعیب گرمانی کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے تصدیق شدہ تمام مریضوں کی حالت بہتر ہے، تمام مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے، ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں سرویلنس و دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں کورونا سےزیادہ ٹائیفائیڈ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، شہر کے تدریسی اور نجی اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کے سینکڑوں مریض رپورٹ ہوئے، 10 روزمیں پنجاب بھر میں ٹائیفائیڈ کے 20ہزار سےزائد مریض سامنے آئے۔

    اسپتال ذرائع کےمطابق لاہورکے 5 بڑے ہسپتالوں میں 8 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے، زیادہ کیسز سروسز، جناح، میو،جنرل اور چلڈرن ہسپتال میں رپورٹ ہوئے۔
    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وی سی پروفیسرڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا تھا  کورونا اورٹائیفائیڈ سےاموات کی شرح 70فیصد سے زائد ہے، ٹائیفائیڈ سے 40 فیصد اموات ہو رہی ہیں۔
  • کورونا پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، ڈبلیو ایچ او کا الرٹ

    کورونا پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، ڈبلیو ایچ او کا الرٹ

    لاہور :عالمی ادارے صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اس وقت تک کورونا پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، کورونا سے سب سے زیادہ متاثر شہروں میں کراچی اور لاہور شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نے کوروناوائرس کی صورتحال پر حکومت پنجاب کو خط لکھا، جس میں کہا گیا پاکستان میں کورونا کاپہلامریض 26فروری2020میں سامنے آیا، اس وقت تک کورونا پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی سےکورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا۔

    خط کے متن میں کہا گیا کورونا سےمتاثر شہروں میں سب سے زیادہ کراچی ،لاہورشامل ہیں، کورونا سے بچاؤ کیلئےٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ ناگزیر ہے۔

    یاد رہے وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کا الرٹ خط آیا ہے ، ڈبلیو ایچ او نے ایس او پیز پرعمل درآمد کرانے کا کہا ہے، ڈبلیو ایچ او جو مرضی کہے ہمیں مریضوں کا علاج بھی کرنا ہے۔

    خیال رہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے پریس بریفنگ میں دنیا کو خبردار کیا کہ گزشتہ 9 دن روزانہ 1 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 75 فی صد کیسز صرف 10 ممالک میں سامنے آئے، یہ کیسز امریکی اور جنوبی ایشائی ممالک سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ یورپ کی صورت حال میں بہتری آنے لگی ہے اور اب باقی دنیا کی کرونا صورت حال تشویش ناک ہو گئی ہے، ادارے نے وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ پر بھی گہری نظر رکھی ہوئی ہے، ایک بار پھر سب کو گھر پر رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

  • سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے  12 اموات ، تعداد 255 ہوگئی

    سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 12 اموات ، تعداد 255 ہوگئی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج بھی 12 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد اب تک مرنےوالوں کی تعداد255 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے عالمی وبائی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ سندھ میں آج کوروناکے870نئےکیسزسامنےآئےاور 12مریض زندگی کی بازی ہارگئے، کوروناکےباعث اب تک مرنےوالوں کی تعداد255 جبکہ 14916 کوروناکےکیسزرپورٹ ہوچکےہیں۔

    کورونا کے صحت یاب مریضوں کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں533مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد 3606ہوگئی ہے۔

    سندھ میں کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹےمیں 5566 کورونا کےٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر کورونا کے113393 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت کوروناکے11055مریض زیرعلاج ہیں، گھروں پر 9651، 887 مراکزاور 517 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور 107 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 35وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج رپورٹ ہونے والے 870 کیسز میں سے 567 کا تعلق شہر کراچی سے ہیں۔

  • کورونا کے ووہان لیب سے نکلنے کے الزامات، چین کی امریکا کو  وارننگ

    کورونا کے ووہان لیب سے نکلنے کے الزامات، چین کی امریکا کو وارننگ

    بیجنگ : چین نے امریکا کی جانب سے کورونا کے ووہان لیب سے نکلنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے امریکی سیاستدانوں پر زور دیا کہ چالیں چلنا بند کریں اورخود کو بچائیں، امریکا اپنی غلطیاں سدھارے ورنہ چین امریکا کیخلاف جوابی اقدامات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ ژاؤ لی جیان نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ جھوٹ،جھوٹ ہوتا ہے چاہے جتنی باربولا جائے اور امریکی سیاستدانوں پر زور دیا کہ چالیں چلنا بند کریں اورخود کو بچائیں۔

    ترجمان نے کورونا کے ووہان لیب سے نکلنے کے الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین مخالف اقدامات کے تحت امریکا نے چینی صحافیوں کے لئے ویزا قوانین سخت کردئیے، امریکا اپنی غلطیاں سدھارے ورنہ چین امریکا کیخلاف جوابی اقدامات کرے گا۔

    یاد رہے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے الزام عائد کیا تھا کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک لیباٹری سے شروع ہوا، اس حوالے سے واضح ثبوت موجود ہیں۔

    خیال رہے چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ چین دیگر ممالک میں حفاظتی لباس، ماسک، دستانے اور طبی آلات فراہم کررہا ہے، عالمی ادارہ صحت اور بیشتر ممالک کے ماہرین کہہ چکے کرونا وائرس لیب میں تیار نہیں ہوا، سازشی نظریات چینی اور امریکی سائنسدانوں میں تعاون میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔

    ترجمان نے الزام تراشی کے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکا کو اب جان لینا ہوگا اس کا دشمن کروناوائرس ہے چین نہیں، ہمیں اس وقت صحت عامہ کے بہت بڑے بحران کا سامنا ہے، ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے ہم آہنگی سے مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

  • کورونا وائرس ، ایرانی وزیر صحت کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    کورونا وائرس ، ایرانی وزیر صحت کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : وزیر صحت ایران ڈاکٹر سعید نامکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اور پڑوسی ملک ہے ، ایران کی سماجی میل جول میں فاصلہ پر قومی پالیسی کو پاکستان سے شیئرکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے ظفر مرزا کی ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر نامکی سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی ، جس میں ظفر مرزا نے کورونا پر حکومت پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور ایران کے وزیر صحت نے ایران کے اقدامات پرروشنی ڈالی۔

    وزیر صحت ایران ڈاکٹر سعید نامکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اور پڑوسی ملک ہے، ایران نےسماجی میل جول میں فاصلہ پرقومی پالیسی بنائی ہے، ایران کی قومی پالیسی کوپاکستان سے شیئرکریں گے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا سےنمٹنے کےلیےبھر پوراورمؤثراقدامات کیے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں صورتحال کی نگرانی کی جاتی ہے، وزیراعظم صورتحال کوخود مانیٹر کرتے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا،  ٹیلی فونک رابطہ کے دوران وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو رمضان کی مبارک باد دی۔

    شاہ محمود نے ایران میں کرونا سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایران حکومت اور عوام بہادری سے کرونا کا مقابلہ کررہے ہیں، دونوں وزرائے خارجہ میں افغان امن عمل سمیت علاقائی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

    وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیاتھا ۔

  • وزیراعظم کا کورونا سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی موت پرافسوس کا اظہار

    وزیراعظم کا کورونا سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی موت پرافسوس کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی موت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور کہا آپ وطن سے دُور ہیں اور ملک کیلئے قابل فخر خدمات انجام دے رہے ہیں، ہم آپ کو نہیں بھول سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بیرون ملک بسنے اور کام کرنے والے لاتعداد پاکستانیوں کی کرونا کے باعث اموات پر میں بےحد افسوس ہے، بہت سے پاکستانی کوروناکیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پرجاں بحق ہوئے ، میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کرونا میں مبتلا اپنے ہم وطنوں کی جلد شفایابی کیلئےدعاگوہوں، آپ وطن سے دورہیں اورملک کیلئےقابل فخرخدمات انجام دےرہےہیں،آپ سب ہماری دعاؤں کاحصہ ہیں ، ہم آپ کوکبھی فراموش نہیں کرسکتےکہ ارضِ پاک سےکہیں دورآپ ہمارےفخر کاسامان اور اپنی ترسیلات و عطیات سے پاکستان کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرنے والا ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔

    اس سے قبل معاون خصوصی زلفی بخاری نے بیرون ملک انتقال کرنےوالوں کے لواحقین سے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیاروں کو کھونے کا دکھ سمجھ سکتا ہوں ، میتوں کو پاکستان لانے کے لئے انتظامات شروع کر رہے ہیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ انتقال کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، میتوں کی منتقلی میں عالمی سطح پر ایئرپورٹس کی بندش رکاوٹ ہے لیکن یقین دلاتاہوں کہ ہرتکلیف میں آپ کےساتھ ہیں، بیرون ملک پاکستان ڈاکٹر دکھی انسانیت کی جو خدمت کر رہے ہیں کورونا کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹرز،نرسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

  • بہتر حکمت عملی سے کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد ملی، صدر مملکت

    بہتر حکمت عملی سے کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد ملی، صدر مملکت

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، بہتر حکمت عملی سے کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد ملی، درخواست ہے کہ مخیر حضرات خیرات کا سلسلہ جاری رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے راشن تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نےاحساس پروگرام شروع کیا ،1 کروڑ 20لاکھ لوگ مستفید ہوں گے ، ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو 12ہزار روپے پروگرام سے مل رہے ہیں۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اس ملک کو چوری اور بے ایمانی کے ذریعے دیمک کی طرح کھایا گیا، ہماری قوم بہت کم ادوار میں کئی مشکلات کا سامنا کرچکی ہے، پڑوسی ممالک کے لوگوں کو بھی ہم نے دل کھول کر جگہ دی، افغان جنگ کے دوران 40لاکھ افغان باشندے پاکستان آئے۔

    عارف علوی نے کہا کہ کوئی شک نہیں لاک ڈاؤن سے معیشت ، روزگار پر اثرات پڑے ہیں ، ترقی یافتہ ممالک نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اربوں کے فنڈ رکھے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک خیال تھا اس سے پاکستان میں ابتک کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پاکستانی قوم آزمائشوں سے نکلتی جارہی ہے ، کورونا کے باعث پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    صدر مملکت نے مزید کہا کہ بہتر حکمت عملی سے کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد ملی ، درخواست ہے کہ مخیر حضرات خیرات کا سلسلہ جاری رکھیں ، کورونا سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں۔

  • کورونا کا جان لیوا حملہ، پہلے کرکٹر کی موت

    کورونا کا جان لیوا حملہ، پہلے کرکٹر کی موت

    کراچی : پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفرسرفراز کورونا کےخلاف زندگی کی بازی ہارگئے ، ظفر نے 1988 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرتے ہوئے پشاور کی طرف سے پندہ میچز کھیلے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹرظفر سرفراز کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ، 6روزقبل ظفر سرفراز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹوآیا تھا ، جس کے بعد ان کو وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا گیا تھا۔

    ظفرسرفرازکی فیملی نے ان کے کوروناوائرس سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    ظفرسرفراز نے 1988 میں پشاور کی جانب سے15 فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیا، ظفرسرفراز کرکٹر مرحوم اختر سرفراز کے بھائی اور نیشنل بینک کرکٹ ٹیم کے رکن بھی تھے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اسکواش کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور لگاتار چار مرتبہ برٹش اوپن چیمپیئن شپ جیتنے والے پاکستانی اسٹار اعظم خان لندن میں کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

    واضح رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہی مچادی ہے، پاکستان میں اب تک 95افراد ہلاک اور ساڑھے پانچ ہزار سے زائد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

    دنیا بھر میں وائرس سے ایک لاکھ 15ہزار افراد ہلاک اور 18لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔

  • امریکا میں کورونا نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 14000 سے تجاوز کرگئی

    امریکا میں کورونا نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 14000 سے تجاوز کرگئی

    نیویارک : کورونا نے سب سے ترقیاتی ملک امریکا کے ہر شعبے کا بھٹہ بٹھادیا ہے، امریکا 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد کورونا کیسز کے ساتھ سر فہرست ہےجبکہ مرنے والوں کی کل تعداد14 ہزار795 سے بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں کورونا کی وبا بے قابو ہے، اب تک کورونا وائرس سے 14 ہزارسے زائد افراد جان سے گئے اور چارلاکھ سے زیادہ متاثر ہیں۔

    کورونا نے دنیا کےمصروف ترین شہروں میں سرفہرست نیویارک میں تباہی مچادی، نیویارک میں آج بھی مزید سات سو اناسی افراد جان سے گئے اور صرف نیویارک میں ہلاکتیں چھ ہزاردوسواڑسٹھ ہوچکی ہیں اورایک لاکھ سے زیادہ متاثرہیں۔

    واشنگٹن میں ابتک1440کوروناکیسز رپورٹ ہوئے اور کوروناسے27افرادہلاک ہوچکےہیں جبکہ نیوجرسی میں1504 افراد ہلاک اور سینتالیس ہزار چار سو سینتیس متاثر ہیں۔

    امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے یہ بات یقینی نہیں کہ گرم موسم میں کورونا کا زورٹوٹ جائے گا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں نےنومبرمیں چین میں کورونا وائرس کی موجودگی کی رپورٹس دی تھیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات نہیں کیے گئے۔

    واضح رہے کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کا نظام مفلوج کردیا، روزانہ سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں، دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعدا 88505 ہوگئی جبکہ کورونا سے 15 لاکھ سے زائد متاثرہیں اور وائرس کے 3 لاکھ 30 ہزارسے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔