Tag: کورٹ

  • کورٹ میں جعلی نوکری کا جھانسہ دینے والے شخص کو 110 سال قید

    کورٹ میں جعلی نوکری کا جھانسہ دینے والے شخص کو 110 سال قید

    نئی دہلی: نوکری کی تلاش میں پریشان افراد آسانی سے کسی کے بھی جال میں پھنس کر لاکھوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں کیونکہ ان کی اولین ترجیح ملازمت حاصل کرنا ہوتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا گیا جو ملازمت کے لیے پریشان افراد سے فائندہ اٹھاتا تھا۔

    مدھیہ پردیش کے ہائی کورٹ میں نوکری کا جھانسہ دے کر لوگوں کو دھوکہ دینے والے شخص کو عدالت نے 110 سال کی سزا سنائی ہے، یہ واقعہ بھارت کے شہر بھوپال کے جبل پور میں پیش آیا جہاں پرشوتم نامی شخص نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں ملازمتیں فراہم کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے کئی افراد سے فی کس 5 ہزار سے  30 ہزار روپے وصول کیے تھے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرشوتم نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے نام سے نقلی تقررات نامے بھی تیار کیے ہوئے تھے۔

    نوکریوں کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

    رپورٹ میں کہا گیا کہ جب امیدواروں کو اس جعلی نوکوری کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس سے رجوع کیا، اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ بھارت کے جبل پور سیشن کورٹ میں زیر التوا تھا عدالت نے ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے 110سال کی سزا سنائی اور جرمانہ عائد کیا۔

  • آشیانہ اسکینڈل: شہبازشریف اورفواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس منظور

    آشیانہ اسکینڈل: شہبازشریف اورفواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس منظور

    اسلام آباد: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سےمتعلق سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آج ہونے والی سماعت میں جسٹس عظمت سعید نے نیب کے وکیل سے ریفرنس فائل ہونے کے بارے میں استسفار کیا جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ چیئر مین نے دستخط کردیے ہیں جلد ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔

    عدالت میں سماعت کے دوران وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ  بلال قدوائی،امتیاز حیدر کےخلاف ریفرنس فائل ہوچکاہے،منیرضیااورعلی سجادکے خلاف بھی ریفرنس فائل ہو چکا ہے ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر نیب ریمانڈ مکمل کر چکے ہیں  اور نیب کو تخقیقات کے دوران میرے ملزمان سے کچھ نہیں ملا ۔

    ملزمان کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں صرف وکلاء  باہر ہیں باقی سب جیل میں ہیں۔

    جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ’ہم نہیں چاہتے کہ انصاف کا قتل ہو ، ایسےکسی شخص کوجیل میں نہیں ہونا چاہتےجس کا جانا نہیں بنتا‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ریفرنس دائر ہونے دیں، ریفرنس دائر ہونے کے بعد تمام کیس ساتھ سنیں گے۔ عدالت  نے کیس موسم سرماکی چھٹیوں کےبعد مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کےتفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔

    یاد رہے  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام طویل عرصے  لیا جارہا ہے ۔ احتساب عدالت نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کو 13 دسمبر تک جیل بھجوادیا تھا اور نیب کی مزید جسمانی ریمانڈکی استدعا مستردکردی تھی ۔

     ،آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس میں گرفتار احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال  کروعدہ معاف گواہ بن گئے انہوں نے کہا کہ جو کچھ کیا شہباز شریف کے کہنے پر کیا۔

    واضح رہے نیب لاہور نے5 اکتوبر کو شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پر انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    اگلے روز شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہیں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا گیا تھا۔

    جس کے بعد 16 اکتوبر کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا تو احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں 30 اکتوبرتک توسیع کردی تھی۔

    ریمانڈ ختم ہونے پر شہبازشریف کو 29 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا تو (نیب) نے آشیانہ اسکینڈل کیس کے ملزم اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مزید 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ، جس پر عدالت نے ان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کردی تھی۔

  • دبئی: شراب کے نشے میں پولیس آفیسر پر تشدد کرنے کے جرم میں پاکستانی کو جیل

    دبئی: شراب کے نشے میں پولیس آفیسر پر تشدد کرنے کے جرم میں پاکستانی کو جیل

    ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے غیر قانونی طور پر شراب پینے اور نشے کی حالت میں پولیس آفیسر پر تشدد کرنے کے جرم میں پاکستانی شہری کو 3 ماہ قید اور 1 ہزار درہم جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے شراب ہی کر پولیس آفیسر پر تشدد کرنے کے جرم میں 36 سالہ پاکستانی شہری کو 3 مہینے کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی کے پبلک پراسیکیوشن کی دستاویزات کے مطابق 36 سالہ پاکستانی شہری دبئی میں رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا ہے.

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص غیر قانونی طور پر شراب پی رہا، جسے پولیس آفیسر نے روکا تو ملزم نے مزاحمت کی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری نے عدالت میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر تشدد کرنے اور غیر قانونی طور پر شراب نوشی کرنے کے الزامات سے انکار کردیا، لیکن عدالت نے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے 3 ماہ سزا اور 1 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق شراب پی کر پولیس آفیسر پر تشدد کرنے کا مقدمہ دبئی کے علاقے ال راشدہ پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں