Tag: کورکمانڈر

  • ایپکس کمیٹی : کورکمانڈراور ڈی جی رینجرزکی الوداعی شرکت

    ایپکس کمیٹی : کورکمانڈراور ڈی جی رینجرزکی الوداعی شرکت

    کراچی : کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آخری بار شرکت کی۔ دونوں شخصیات کو سندھی ٹوپی اوراجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے ہمیں دوست بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن کے کپتان وزیراعلٰی مراد علی شاہ کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کور کمانڈراور ڈی جی رینجرز کا یہ الوداعی اجلاس تھا۔

    اجلاس میں کورکمانڈر اورڈی جی رینجرز کی خدمات کو سراہا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کور کمانڈر نوید مختار اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کو تحائف پیش کیے۔

    core-commander

    اجلاس میں مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میجر جنرل بلال اکبر نے اپنے رویے سے ہمیں دوست بنا لیا ہے۔ لیفٹننٹ جنرل نوید مختار پر اجرک اورسندھی ٹوپی اچھی لگتی ہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہو رہا ہے

    اجلاس کی صورت حال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، ایپکس کمیٹی کےاجلاس کی صدارت گورنرسندھ کی جگہ وزیراعلٰی نے کی۔ یاد رہے کہ گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی اپنی تقرری کے بعد سے تاحال زیرعلاج ہیں۔

  • وزیراعلی سندھ سے کورکمانڈرکراچی کی ملاقات

    وزیراعلی سندھ سے کورکمانڈرکراچی کی ملاقات

    کراچی : وزیراعلی سندھ سے کورکمانڈرکراچی نے ملاقات کی جس میں ایپکس کمیٹی سندھ کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کافیصلہ کیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نےملاقات کی جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی کی ملاقات میں سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورت حال اورنیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد اورپیش رفت پربھی غورکیاگیا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کےمطابق وزیراعلی سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبرکے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملہ بزدلانہ اقدام ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز راتے گئے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پرتین دہشت گردوں کے حملےمیں 61اہلکار شہید،118 سے زائد زخمی ہوگئے،فورسزکی کارروائی میں3دہشت گردمارے گئےتھے۔