Tag: کورکمانڈرکراچی

  • بلاول بھٹو زرداری کی کورکمانڈرکراچی  سے ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری کی کورکمانڈرکراچی سے ملاقات

    کراچی : پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کورکمانڈرکراچی جنرل نوید مختارسےملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ایپکس کمیٹی کےاجلاس سےکچھ دیرپہلے ہوئی۔

     رینجرز کےاختیارات ،سندھ حکومت کی پریشانی،بیانات کی چاند ماری ،وزیروں کی ضمانتوں کی خبریں،اس ہنگامہ خیز صورت حال میں چھٹی کےدن سندھ ایپکس کمیٹی کااجلاس بلایا گیا۔ پیپلزپارٹی رینجرز کشیدگی کےماحول میں بلاول بھٹوزرداری بھی وزیراعلٰی ہاؤس پہنچ گئے۔

    وزیراعلٰی ہاؤس میں کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختارجن سے بلاول بھٹوزرداری کی ملاقات ہوئی ،ذرائع کے مطابق ملاقات میں امن وامان کی صورت حال زیربحث رہی کورکمانڈرکراچی اوربلاول بھٹو کی ملاقات میں وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔

     واضح رہے کہ رواں ماہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کامعاملہ سرخیوں کی زینت بنارہا ہے جس میں صوبائی حکومت نے تین کے بجائے ایک ماہ کے لیے توسیع کردی۔

  • دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرزکونہیں بخشیں گے ،کورکمانڈرکراچی

    دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرزکونہیں بخشیں گے ،کورکمانڈرکراچی

    کراچی: کورکمانڈرکراچی نےکہا ہےکہ دہشتگردوں اوربھتہ خوروں کو معاف نہیں کریں گے، کراچی آپریشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پرامن دنوں کےبعد پرامن ہفتےاورمہینےبھی آئیں گے۔

     امن کےموضوع پرنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کےسیمینارکےمہمان خصوصی تھےکورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نویدمختار کورکمانڈرنے کہا کہ کراچی میں انفرااسٹرکچرتک نہیں،بنیادی سہولتوں کابھی کاروبار ہوتا ہے،کون سی مافیا ہے جواس شہرمیں سرگرم نہیں۔

     کورکمانڈرنویدمختارنےکہا کہ دہشتگردوں ،ٹارگٹ کلرز،بھتہ خوروں کو معاف نہیں کریں گے،آپریشن مکمل طورپرغیرسیاسی ہے،ریاست کےاندرریاست کاتصورختم کرناہوگا۔

     لیفٹننٹ جنرل نویدمختارکا کہناتھاکہ کراچی میں دہشتگردی،قتل ،اغوااورزمینوں پر قبضوں میں کمی آئی،آپریشن کےبعداسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آئی۔اچھےدنوں کےبعداچھےہفتے اوراچھےمہینےبھی آئیں گے۔

    کورکمانڈرنےواضح کیا کہ پولیس،انتظامیہ کوہرقسم کی مداخلت سےمحفوظ رکھنےکی ضرورت ہے،میرٹ اوراحتساب کوفروغ دیناہوگا۔

  • کورکمانڈرکراچی کی رینجرز کو کسی تفریق کے بغیر کارروائی کی ہدایت

    کورکمانڈرکراچی کی رینجرز کو کسی تفریق کے بغیر کارروائی کی ہدایت

    کراچی: کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز کو دہشت گردوں کے خلاف کسی تفریق کے بغیر کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    کور کمانڈر کراچی لفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا، ڈی جی رینجر میجرجنرل بلال اکبر نے کور کمانڈر کراچی کو بریفنگ دی۔

    جنرل بلال اکبر نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کوامن وامان کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے گزشتہ روز پکڑے جانے والا غیر ملکی جدید اسلحہ بھی دکھایا۔

    بلال اکبر نے بتایا کہ شہر میں بلا امتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی شہر میں دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے، جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔