Tag: کورکمانڈر کراچی

  • کورکمانڈر کراچی کا اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین

    کورکمانڈر کراچی کا اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین

    راولپنڈی : کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کوخراج تحسین کرتے ہوئے بہادراہلکاروں کوآرمی چیف کا تعریف پیغام بھی پہنچایا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب جاری بیان میں کہا ہے کہ کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سی پی او کراچی کا دورہ کیا ، کورکمانڈرکراچی کااستقبال آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہرنے کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر نے اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانےوالےاہلکاروں کوخراج تحسین کرتے ہوئے بہادراہلکاروں کو آرمی چیف کاتعریف پیغام بھی پہنچایا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرنے یادگارشہدا پر حاضری دی، فاتحہ اورپھول چڑھائے جبکہ اہلکاروں اورشہداکےلواحقین میں تعریف اسنادتقسیم کیں۔

    یاد رہے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سی پی او میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف کی طرف سے شاباش دینے آیا ہوں کراچی معاشی قلعہ ہے، اس پر سب دشمنوں کی نظر ہے، سیکیورٹی چیلنجزمیں سندھ پولیس کی کارکردگی بہترین رہی، تمام سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کا کہنا تھا کہ میرے یہ دو ’’جوان مقابلےکے مین آف میچ‘‘ہیں، لی؎پاکستان کے دشمن ہمیں ہر وقت تیار پائیں گے، نئے بھرتی سندھ پولیس کوآرمی نےاچھی ٹریننگ دی،نتائج سامنےہیں۔

  • ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ کا پہلا کانووکیشن، کورکمانڈر کراچی مہمان خصوصی

    ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ کا پہلا کانووکیشن، کورکمانڈر کراچی مہمان خصوصی

    راولپنڈی: ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ، کمپیوٹر اینڈ مینجمنٹ کا پہلا کا نووکیشن آج منعقد ہوا.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کا نووکیشن میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بہ طور مہمان خصوصی شریک ہوئے.

    [bs-quote quote=” طلبا ملک کی ترقی اوربہتری کے لیے سخت محنت کریں: کورکمانڈر کراچی ” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کورکمانڈر کراچی نے کامیاب طلبا کو مبارک باد پیش کی اور انھیں‌ اعزازات و  اسناد سے نوازا.

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے کہا کہ طلبا ملک کی ترقی اوربہتری کے لیے سخت محنت کریں.

    اس موقع پر کور کمانڈر نے معیاری تعلیم کی فراہمی پریونیورسٹی انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہا اور ان کی تعریف کی.

    واضح رہے کہ کورکمانڈرکراچی ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے چانسلر بھی ہیں.

  • اے ایس ایف پاکستان کا ایک قابل فخر ادارہ ہے، جنرل شاہد بیگ مرزا

    اے ایس ایف پاکستان کا ایک قابل فخر ادارہ ہے، جنرل شاہد بیگ مرزا

    کراچی : کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ اے ایس ایف دہشتگردی اور ہوائی قضاقی سے نمٹنے کا کام بخوبی انجام دے رہی ہے، یہ پاکستان کا ایک قابل فخر ادارہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ایس ایف کی سینتالیسوی بیسک ایوی ایشن کورس اور تیئیس آفیسرز بیسک سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    کور کمانڈر کراچی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور دوران تربیت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسرز اور ریکروٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف پاکستان کا ایک قابل فخر ادارہ ہے اور اے ایس ایف ہردم مستعد، ہوشیار اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    اس ادارے کے شہداء کی قربانی ہمارے لئے قابل فخر ہے، تقریب میں ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر، ڈپٹی ڈی جی بریگیڈئیرمحمد زبیر، ڈی جی رینجرز کے علاوہ اعلی افسران اور کورس کی تکمیل کرنے آفیسرز و ریکروٹس کے عزیزواقارب نے بھی شرکت کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کورکمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات

    کورکمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات

    کراچی: کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کی بازیابی پر بھی گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے یکے بعد دیگرے واقعات کے بعد ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کی امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں امن وامان کی صورتحال ،حالیہ دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کے محرکات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغوا سے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔

    اجلاس میں مربوط تحقیقاتی عمل کافیصلہ بھی کیا گیا، اس موقع پر تمام سیکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون سے اویس شاہ کی بازیابی پر بھی گفتگو ہوئی ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردی،عسکری ونگ کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی، شہریوں کےجان ومال کاتحفظ ہرقیمت یقینی بنایاجائے گا۔

    اس سے قبل کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرنے سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔