Tag: کوریج

  • عام انتخابات کی کوریج، غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری

    عام انتخابات کی کوریج، غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری

    حکومت نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے حکومت نے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری کر دیئے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات 2024 کی کوریج کے لیے حکومت پاکستان نے پہلے مرحلے میں 35 غیر ملکی  صحافیوں کو اجازت نامے جاری کیے ہیں ۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ جس میں چین، جاپان، امریکا، لندن، کینیڈا، ہانگ کانگ، سنگاپور  کے صحافی شامل ہیں، غیر ملکی مبصرین کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری تھی۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ ایکریڈیشن کارڈز چھاپے ہیں، یورپی یونین، کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی مشاہدہ کے لئے آئیں گے۔

  • حج 2020: صحافیوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات

    حج 2020: صحافیوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات

    ریاض: حج 2020 کی میڈیا کوریج کے لیے میڈیا گیٹ کا افتتاح کردیا گیا، راوں برس حج کی کوریج کے لیے وزارت اطلاعات کی جانب سے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے قائم مقام وزیرطاطلاعات ماجد القصبی نے حج کی کوریج کے لیے میڈیا گیٹ کا افتتاح کردیا۔

    ماجد القصبی کا کہنا تھا کہ میڈیا گیٹ سعودی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو حج کی خبریں، رپورٹیں اور تمام ضروری معلومات فراہم کرے گا، حج میڈیا گیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں موجود صحافی حج سے متعلق ابلاغی معلومات اور مواد آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔

    راوں برس حج کوریج کے لیے وزارت اطلاعات کی جانب سے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن کے تحت میڈیا سے متعلق افراد وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے تصاویر اور ویڈیو فوٹیج کے علاوہ آن لائن پریس کانفرنس کا مواد حاصل کرسکیں گے۔

    وزارت اطلاعات نے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی خصوصی لنک جاری کیا ہے جس کے ذریعے پریس کانفرنس کی آن لائن کوریج اور ذمہ داروں سے سوالات بھی پوچھے جا سکتے ہیں۔

    حج کوریج کرنے والی ویب سائٹ کو ’امن وسلامتی کے ساتھ‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے سینکڑوں صحافی جبکہ بیرون ملک سے 25 سو میڈیا سے متعلق افراد ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کروا چکے ہیں۔

  • کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کی گئی، فردوس عاشق اعوان

    کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کی گئی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کی گئی، مولانا کے اقدامات جمہوری روایات، آئینی حقوق روندنے کے مترادف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مارچ انتظامیہ نے خواتین اینکرز کو کوریج کی اجازت نہیں دی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ انتہاپسندانہ ذہنیت نے خواتین کے حقوق پر کاری ضرب لگا دی، پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کی گئی، مولانا کے اقدامات جمہوری روایات، آئینی حقوق روندنے کے مترادف ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام لیوا جمہوری اصولوں کی نفی کر رہے ہیں۔

    خواتین رپورٹرز، اینکرز کو مارچ کی کوریج سے روک دیا گیا

    واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) نے خواتین سے امیتازی سلوک روا رکھتے ہوئے خواتین صحافیوں اور اینکرز کو آزادی مارچ کی کوریج سے روک دیا اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے لیے آنے والی خواتین میڈیا ورکرز کو واپس بھیج دیا۔

  • سعودی عرب میں خاتون صحافیوں کو آﺅٹ ڈور کوریج کی اجازت

    سعودی عرب میں خاتون صحافیوں کو آﺅٹ ڈور کوریج کی اجازت

    ریاض :سعودی عرب نے خاتون صحافی اور رپورٹرز کو آوٹ ڈور سرگرمیوں کی کوریج کی اجازت دیدی، اب وہ نہ صرف مختلف سرگرمیوں کی کوریج کر سکتی ہیں بلکہ آوٹ ڈور رپورٹنگ بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات اور وزارت داخلہ نے ایسی خواتین کو اسٹوڈیو کے احاطے سے باہر ہونے والی سرگرمیوں کی کوریج اور رپورٹنگ کی اجازت دی ہے جن کے پاس کام کرنے کا اجازت نامہ ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وہ اپنا میڈیا کارڈ دکھا کر کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کی کوریج کریں گے اور جس ایونٹ کی چاہیں گی رپورٹنگ کریں گی۔

    وزارت اطلاعات کے تحت سعودی میڈیاجنرل کمیشن نے کہا کہ مرد صحافیوں کی طرح خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت ہے بشرطیکہ ان کے پاس میڈیا کارڈ یا کام کرنے کا اجازت نامہ موجود ہو۔

    کمیشن نے کہا کہ بنیادی منظوری کے بعد کمیشن اور وزارت داخلہ اس حوالے سے ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے جن کے تحت خواتین محفوظ طور پر کام کرسکیں گی۔

  • اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کو بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج دی جارہی ہے۔ تجزیہ نگاروں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال کو خطے کے لئے اہم قراردیا ہے۔پی ٹی آئی اورپاکستان عوامی تحریک کے آزادی اورانقلاب مارچ دنیابھر کی توجہ کا مرکزہیں۔بین الاقوامی میڈیادھرنوں اوراحتجاج کی خبروں کو لیڈنگ اسٹوری کے طورپرکورکرہا ہے۔

    امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے عمران خان کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہردھرنے کواہم سیاسی موڑ قراردیا۔ واشنگٹن پوسٹ کا تجزیہ ہے کہ پاکستان کی سیاسی ہلچل کے خطے کی صورتحال پرگہرے اثرات پڑیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عوامی احتجاج نے حکومت کو دفاعی پوزیشن لینے پرمجبورکردیا۔

    ٹیلی گراف کا کہنا ہے پاکستان میں سیاسی بحران گہرا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ گارڈین نے کہا ہے کہ دھرنوں نے وزیراعظم نوازشریف کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔