Tag: کوریج پر پابندی

  • پیمرا نے پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کی کوریج پر پابندی عائد کر دی

    پیمرا نے پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کی کوریج پر پابندی عائد کر دی

    لاہور : پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کی کوریج پر پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پیمرا نے پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کی کوریج پر پابندی عائد کرتے ہوئے  تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کردی ہیں، جمہوریت اور بنیادی حقوق معطل ہو گئے ہیں کیا؟

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں پیمرا کا نوٹی فیکشن شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘ہمارے کارکنان پر بربریت دکھانےپرمیڈیا پرپابندی لگا دی گئی، پنجاب ایسٹ انڈیا کمپنی کے ماتحت ہے۔’

  • موٹر وے زیادتی کیس: ملزمان اور مدعیہ کی تصاویر اور ویڈیو چلانے پر پابندی عائد

    موٹر وے زیادتی کیس: ملزمان اور مدعیہ کی تصاویر اور ویڈیو چلانے پر پابندی عائد

    لاہور: ہائی کورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس میں ملزم عابد ملہی، شریک ملزم اور مدعیہ کی تصاویر اور ویڈیو چلانے پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس کی کوریج پر پابندی کے خلاف تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ محمد قاسم خان نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ موٹروے خاتون زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی، شریک ملزم اور مدعیہ کی تصاویر اور ویڈیو چلانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

    عدالت نے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق وزرا اور مشیروں کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

    فیصلے مین خاتون زیادتی کیس کی رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا اور کہا کہ اے ٹی سی کے جج نے پابندی عاٸد کرتے وقت پنجاب وٹنس پروٹیکشن ایکٹ کا خیال نہیں رکھا، اے ٹی سی نے پیمرا کو پرنٹ اور سوشل میڈیا پر کوریج روکنے کا حکم دیا جو اس کا داٸرہ اختیار ہی نہیں آتا۔

    عدالت نے قرار دیا کہ پیمرا عدالتی حکم پر من وعن عملدرآمد کروائے، بعد ازاں عدالت نے کارروائی ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔