Tag: کورین گلوکار مون بِن

  • مشہور کورین گلوکار مون بِن 25 سال کی عمر میں چل بسے

    مشہور کورین گلوکار مون بِن 25 سال کی عمر میں چل بسے

    سیول: معروف جنوبی کورین بینڈ ‘ایسٹرو’ کے پاپ گلوکار مون بن 25 برس کی عمر میں چل بسے، وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورین گلوکار مون بِن گزشتہ روز جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے ضلع گنگنم میں اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائے گئے تاہم اِن کی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

    مون بِن کی موت کی خبر اُن کی میوزک کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

    مشہور گلوکار، 25 سالہ مون بن گلوکاری میں قدم رکھنے سے قبل اداکاری، ڈانسنگ اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ رہے۔

    مون بن کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے جس پر اُن کے مداح افسوس کا اظہار کر رہے جبکہ پاکستان میں ٹوئٹر میں تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔۔