Tag: کور کمانڈر

  • کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کا بیان سامنے آگیا

    کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کا بیان سامنے آگیا

    لاہور: 9 مئی کو شر پسندی، کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کا بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتجاج کی آڑ میں جان محمد نامی شر پسند نے کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا اور یونیفارم کی تضحیک کی، 9 مئی کو شر پسند ی کرنے والے جان محمد کا تعلق ضلع مہمند سے ہے۔

    جان محمد نے کہا تھا کہ انہوں نے ریڈ لائن کراس کی دیکھو یہ وردی اس کے گھر سے لایا ہوں۔

    جان محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ میں زمان پارک میں لگائے مختلف علاقوں کے کیمپس میں مہمند باجوڑ کیمپ کا حصہ تھا، ہمارا کام عمران خان کو گرفتاری سے بچانا تھا۔

    جان محمد نے بتا یا کہ عمران خان نے مختلف علاقوں کے کیمپوں میں موجود کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی، منصوبہ بندی کی اور کہا کہ اگر مجھے گرفتار کریں تو آپ لوگوں نے یہ سب کرنا ہے۔

    جان محمد نے کہا کہ جب عمران خان گرفتار ہوئے تو شیخ امتیاز نے کارکنان کو کینٹ کی طرف مارچ کرنےکو کہا، لیڈر شپ اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، محمود الرشید، اسلم اقبال دیگر رہنما موجود تھے۔

    جان محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری ہمیں کور کمانڈر ہاؤس کے گھر کی جانب جانے کا کہتے رہے، کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے دوران یونیفارم ملاجوپہن کر میں نے ویڈیو بنائی۔

    جان محمد نے اپنے اعترافی بیان میں مزید کہا کہ ہمارے اسی گروپ نے  پٹرول پمپ اور آرمی اسٹور میں گھس کر لوٹ مار کی۔

  • کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے جوانوں سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر نے ایل او سی کے شاہ کوٹ اور نکرون سیکٹرز کا دورہ کیا۔

    کور کمانڈر جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے بلند عزم اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔

    یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل بھی جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا تھا جس میں انھوں نے کیل سیکٹر پر بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاکستانی جوانوں کی طرف سے جوابی کارروائی کو سراہا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3 شہری زخمی

    بھارتی فوج سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت 2018 میں 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

    واضح رہے کہ چھ دن قبل بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہوئے۔

  • وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے درمیان ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل فوج میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ سطح کی ترقیوں اور تبادلوں کے نتیجے میں کور کمانڈر کراچی لیفٹنینٹ جنرل نوید مختار کو فوج کے انٹر سروسز انٹیلی جنس ادارے (آئی ایس آئی) کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔

    نوید مختار کی سربراہی میں کراچی آپریشن کو بے حد تقویت ملی اور شہر سے خاصی حد تک جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ ہوا۔

  • آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی، چوہدری نثار

    آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قوم کو بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں پانچ سو دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جا رہا ہے۔ ساتھ یہ انکشاف بھی کر دیا کہ پھانسی کی سزا پر عمل درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ سانحہ پشاور سے سو اٹھارہ دن پہلے ہی کیا جا چکا تھا۔

    چوہدری نثار کہتے ہیں پشاور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر جو اجلاس ہوا اس میں آرمی چیف نے درخواست کی تھی کہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد کا وقت کم کیا جائے اور اس کو مان لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئےقوم سے متحرک ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔

    چوہدری نثار کہتے ہیں کہ دہشت گرد سانحہ پشاور جیسے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے خبردار کیا کہ دہشت گرد غیر رجسٹرڈ موبائل سمز استعمال کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ موبائل کمپنیاں سمز کے اجرا کیلئے احتیاط برتیں۔

    چوہدری نثار نے بتایا پاک فوج اسلامی فوج ہے جو خواتین اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی۔