Tag: کور کمانڈرز کانفرنس

  • قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت بڑی کامیابی ہوگی، آرمی چیف

    قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت بڑی کامیابی ہوگی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے اقدامات کے اثرات ہر سطح پر پہنچنے چاہئیں،قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت ہی بڑی کامیابی ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے210ویں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے حوالے کیے جارہے ہیں،امن کے ثمرات فاٹا کوعوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، آپریشن ردالفساد اور خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیشرفت کاجائزہ بھی لیا گیا۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی رد کرتا ہے، ملک میں سیکیورٹی استحکام کے لئےکاوشیں جاری ہیں، کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام فریقین کے تعاون اور قربانیوں کا اعتراف کیا گیا،  آئی ایس پی آر کے مطابق  شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیرپا امن کیلئے ریاستی اداروں میں بہتر تعاون جاری رکھا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی کےاقدامات کےاثرات ہرسطح پر پہنچنے چاہئیں، شدت پسندی سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے سپرد کیے جارہے ہیں، قبائلی علاقوں کی قومی دھارےمیں شمولیت ہی بڑی کامیابی ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • آرمی چیف قمر باجوہ کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

    آرمی چیف قمر باجوہ کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کردیں گے.

    ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، آرمی چیف نے ملٹری ڈپلومیسی سے متعلق شرکا کو اعتماد میں لیا اورعلاقائی و داخلی سیکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورت حال پربات چیت کی.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں افغانستان اور خطے میں امن کے لیے کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور پاک افغان سرحد کے انتظامات پر ہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی.

    آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی وفود سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بھی شرکاء کو آگاہ کیا اور آرمی چیف کے بیرون ملک دوروں مین ہونے والی پیشرفت سمیت اندرونی وعلاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کی رفتار اور کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اب تک کی پُرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں بلوچستان کی صورت حال بھی زیر غور آئی اور بلوچستان میں جاری آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ خوش حال بلوچستان پروگرام کے تحت ہونے والے ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو کیا گیا.

  • فوج آئین کی بالادستی کے لیے کام کرتی رہے گی: آرمی چیف

    فوج آئین کی بالادستی کے لیے کام کرتی رہے گی: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج قومی اداروں کے ساتھ مل کر آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کام کرتی رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

    کانفرنس میں ملکی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

    اجلاس میں شرکا کو آپریشن رد الفساد کے تحت ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ شرکا کو آپریشن خیبر 4 کی کامیابیوں سے متعلق تفصیلات اور لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

    کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا ک پاکستان ہمسایوں کے ساتھ پر اعتماد باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قومی دفاع اور سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ آئین کی بالا دستی اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے تمام اقدامات جاری رہیں گے۔


  • افغانستان دھمکیوں کے بجائے اندرونی خلفشار دور کرے، کور کمانڈرز کانفرنس

    افغانستان دھمکیوں کے بجائے اندرونی خلفشار دور کرے، کور کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.اجلاس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان میں ہونیوالے حالیہ دہشت گردی کے بڑے واقعات کا جائزہ لیا گیا،شرکاء نے افغان عوام اور سیکیورٹی فورسز سے اظہاریکجہتی کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کےدوران افغانستان میں دہشت گردی میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہا ر کیا گیا۔

    کانفرنس میں قیام امن اور دہشت گردوں کے خلاف تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ کورکمانڈرز نے پاکستان پر عائد کیے جانے والے دہشت گردی کے الزامات کو رد کر دیا۔

    کور کمانڈرز نے کہا کہ افغانستان ہمیں دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے ملک کے اندر جاری خلفشار دور کرے ۔ کانفرنس کے دوران پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • آپریشن رد الفساد کسی خاص قوم یا نسل کے خلاف نہیں، آرمی چیف

    آپریشن رد الفساد کسی خاص قوم یا نسل کے خلاف نہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے دشمن کے عزائم کو قوم خاک ملانے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، پاک فوج کے بہادور جوانوں اور دلیر عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی 200 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہی۔

    کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کے داخلی اور خارجی سیکیورٹی معاملات سمیت پاک افغان سرحد، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر غور و خوص کیا گیا جب کی آرمی چیف نے اپنے دورہ قطر اور عرب امارات کی تفصیلات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا اس کے علاوہ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بہ شمول مقامی پولیس اور رینجرز کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے موقع پر خدمات کو سراہا گیا۔

    ccc-post

    اجلاس میں آپریشن رد الفساد کے تحت کی گئی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کااظہار کیا گیا جب کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقرر کیے گئے اہداف کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کی رفتار اور کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملک کے ہر حصے میں کامیابی کے ساتھ کیا جا رہا ہے جو کسی خاص رنگ، نسل یا ذبان بولنے والوں کے خلاف قطعی نہیں ہے اور ایسا تاثر دینے والے درست نہیں۔

    اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے پاک فوج کی خدمات کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کو پُر امن، شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے ہرقسم کے اقدامات کیے جائیں گے جب کہ ڈان لیکس، فوجی عدالتیں اور ان عدالتوں کی جانب سے دی گئی پھانسی کی سزاؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مزید فعالیت کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

  • پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اور تبادلے

    پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اور تبادلے

    راولپنڈی: مسلح افواج مین اعلی افسران کی تقرریاں اور تبادلے کر دئیے گئے۔

    لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ لیفٹننٹ جنرل مظہر جمیل ڈی جی اسٹریٹجک پلا نز ڈویژن تعینات کر دئے گئے۔

    آرمی چیف کی منظوری سے لیفٹننٹ جنرل علی حیدرکو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر مقرر کر دیا گیا۔   لیفٹننٹ جنرل اشفاق ندیم کور کمانڈر ملتان اور۔ لیفٹننٹ جنرل جاوید رمدے کور کمانڈر بہاول پور تعینات کر دئیے گئے ۔    

  • پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرزکومیجرجنرل بنا دیا گیا

    پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرزکومیجرجنرل بنا دیا گیا

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 28 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

     آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقری دینے کی منظوری دی گئی۔

    آئی ایس پی آر  کے مطابق ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جب کہ انفنٹری بریگیڈ سیالکوٹ کے کمانڈنگ بریگیڈیئرساحرشمشاد مرزا کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔

  • آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری

    آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں جاری ہے ۔

    اجلاس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سمیت سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، حکام کے مطابق اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون سمیت مختلف آپریشنز پر غور کیا گیا اور اس میں ملنے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات بھی زیر غور آئے جبکہ پاکستان اور افغانستان کے عسکری کمانڈرز کی سطح پر ہونے والے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی کے حوالے معاملات پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شرکاء کو اپنے دورہ برطانیہ اور چین سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

  • جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

    جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ضربِ عضب اور ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کے صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والے اجلاس میں آپریشن ضربِ عضب کی پیشرفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے آرمی چیف نے آپریشن میں شریک افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔

    کانفرنس کے شرکا کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورت حال پربریفننگ دی گئی، کانفرس میں رواں ماہ ریٹائرہونے والے پاک فوج کے چار کور کمانڈرز جن میں کور کمانڈر منگلا لیفٹینینٹ جنرل طارق خان ، کور کمانڈر گو جرانوالہ لیفٹینینٹ جنرل سلیم نواز ، کور کمانڈر پشاور لیفٹینینٹ جنرل خالد ربانی اور کور کمانڈر کراچی لیفٹینینٹ جنرل سجاد غنی کی خدمات کو سراہا گیا، ان کی جگہ متعین ہونے والے لیفٹینینٹ جنرل میاں ہلال حسین ، لیفٹینینٹ جنرل غیور محمد ، لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار اور لیفٹینینٹ جنرل ہدایت الرحمان کو خوش آمدید کہا گیا۔