Tag: کور کمانڈر راولپنڈی

  • کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی کا دورہ

    کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے جوانوں سے ملاقات کی۔

    [bs-quote quote=”جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کی تعریف کی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی نے ایل او سی کیل سیکٹر پر بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر جوابی کارروائی کو سراہا۔

    کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت 2018 میں 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  گولیاں نہتے بہادرآزادی کے متوالوں کے عز م کو دبانہیں سکتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر


    آج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبر و دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گولیاں نہتے بہادر آزادی کے متوالوں کے عزم کو دبا نہیں سکتیں۔

    انھوں نے بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری شہریوں کو ہدف بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کو پیشہ ورانہ جنگی اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

  • کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    راولپنڈی: کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول کادورہ کیا، جہاں انھوں نے جوانوں سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقاتیں کی۔

    کورکمانڈرراولپنڈی نے اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے عزم و حوصلےاور تیاریوں کوسراہا۔

    یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے.


    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 65 سالہ شہری شہید

    اگلے مورچوں پر تعینات پاکستانی جوانوں کی جانب سے ان اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا جاتا ہے.

    آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر  نے ان مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کا حوصلہ بڑھایا.

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ڈی جی رینجرز کی حیثیت سے کراچی میں قیام امن میں کلیدی کردار ادا کیا تھا.

  • کور کمانڈر راولپنڈی کا نکیال سیکٹر کا دورہ، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

    کور کمانڈر راولپنڈی کا نکیال سیکٹر کا دورہ، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

    نکیال: کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے نکیال سیکٹر کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دینے پر پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے کو سراہا۔


    یہ پڑھیں: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ، 1 شہری شہید 2 بچوں سمیت 5 زخمی


    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے نکیال سیکٹر کا دورہ کیا اور بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کا موثر جواب دینے پر پاک فوج کے جوانوں کی تعریف کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔

    کور کمانڈر نے گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شخص کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں حوصلہ دیا ساتھ ہی انہوں نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری عبدالرحمن شہید جب کہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔