Tag: کور کمانڈر پشاور

  • کور کمانڈر کا ریڈیو پاکستان پشاور کی سوختہ عمارت کا دورہ

    کور کمانڈر کا ریڈیو پاکستان پشاور کی سوختہ عمارت کا دورہ

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ریڈیو پاکستان کی جلائی جانے والی عمارت کی بحالی کا کام جاری ہے، کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات نے عمارت کا دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔

    تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات نے ریڈیو پاکستان پشاور کی سوختہ عمارت کا دورہ کیا، کور کمانڈر کو ریڈیو پاکستان میں ہونے والے شرپسندی کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    کور کمانڈر نے عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریڈیو پاکستان کی بحالی میں مزید تیزی لائی جائے۔

    فی الحال پاک فوج کا عملہ ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی اور صفائی میں مصروف عمل ہے۔

    یاد رہے کہ 10 مئی کے روز شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا اور آگ لگا دی تھی۔

    ڈائریکٹر جنرل طاہر حسن کا کہنا تھا کہ سینکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا، شرپسند ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور گھس کر نیوز روم اور مختلف سیکشنز میں تباہی مچا دی۔

    بعد ازاں پاک فوج کی مدد سےایک دن بعد ہی ریڈیو پاکستان پشاور نے نشریات دوبارہ شروع کردی تھیں۔

  • کور کمانڈر پشاور کا قبائلیوں کی قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش

    کور کمانڈر پشاور کا قبائلیوں کی قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش

    جنوبی وزیرستان : کور کمانڈر پشاور نے قبائلیوں کی قربانیوں کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں قبائلیوں کی قربانیوں سے ممکن ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔

    دورے میں کور کمانڈر پشاور نے سراروغہ میں محسودجرگہ کےعمائدین سے بات چیت کی۔

    اس موقع پر کور کمانڈر نے قبائلیوں کی قربانیوں کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں قبائلیوں کی قربانیوں سےممکن ہوئیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ سیکیورٹی فورسزکے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑے ، پاک فوج علاقے میں سماجی واقتصادی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

    ترجمان نے بتایا کہ قبائلی عمائدین نےامن کی بحالی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

  • لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کے فرائض سنبھال لیے

    لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کے فرائض سنبھال لیے

    پشاور : لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کے فرائض سنبھال لیے، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پشاور کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سونپی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور کورہیڈکوارٹرزمیں کمانڈ تبدیلی کی تقریب ہوئی ، جس میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پشاور کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سونپ دی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کے فرائض سنبھال لیے۔

    یاد رہے 6 اکتوبر کو پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتبدیلیاں کی گئی تھیں ، جس کے تحت کور کمانڈرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا تھا۔

    جنرل فیض نے اپنی نئی ذمہ داری سے قبل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ، ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے لی، جنہوں نے 20 نومبر کو نئے اسپائی ماسٹر کا چارج سنبھالا۔

  • منظورپشتین کے لئے دروازے کھلے ہیں، مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے: کور کمانڈر پشاور

    منظورپشتین کے لئے دروازے کھلے ہیں، مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے: کور کمانڈر پشاور

    پشاور: کور کمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ نے کہا ہے کہ منظورپشتین اور ان کے ساتھی ملاقات کے لئے آنا چاہیں، تو دروازے کھلے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ منظورپشتین اوردیگر سے سرکاری سطح پرمذاکرات جاری ہیں، پی ٹی ایم سےمذاکرات کاایک دورہوچکا ہے.

    لیفٹیننٹ جنرل نذیربٹ نے کہا کہ پی ٹی ایم کے جائز مطالبات کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، منظورپشتین کے لئے دروازے کھلے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ کچھ غیر ملکی میڈیا پی ٹی ایم کوورغلانے میں کردارادا کررہا ہے، قبائلی علاقےصوبے میں ضم نہ ہونے سے مسائل ہورہےہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے منظم و مربوط آپریشن کرتے ہوئے پشاور میں داعش، بھتا خوری کا نیٹ ورک ختم کردیا گیا ہے، قبائلی علاقوں، کے پی کے میں چیک پوسٹیں مرحلہ وارختم کی جارہی ہیں، جس سے صورتحال میں واضح بہتری آئے گی.

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان سےدہشت گردافغانستان منتقل ہوچکے ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں.


    فاٹا میں امن بحال ہوا تو کچھ لوگوں نے نئی تحریک شروع کردی، آرمی چیف

  • وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں فوجی چھاوٴنی کی منظوری دیدی

    وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں فوجی چھاوٴنی کی منظوری دیدی

    وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں فوجی چھاوٴنی کی منظوری دے دی، انکا کہنا ہے کہ سوات کے عوام اور فوج نے دہشتگردی کے خلاف بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔

       دورہ سوات کے موقعے پر وزیراعظم نواز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف اور کور کمانڈر پشاور خالد ربانی سے ملاقات کی، جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے حالات پر بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم نے سوات میں فوجی چھاوٴنی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

    اس سے پہلے وزیراعظم نے سرکٹ ہاوٴس سوات میں یوتھ لون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکیم سے لاکھوں افراد کو روزگار اور نوکریاں ملیں گی اور اس اسکیم کی سب سے ذیادہ ضرورت خیبر پختون خواہ اور فاٹا کے جوانوں کو ہے کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کے کاروبار خراب ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہر سیاسی پارٹی کے کارکنوں کو یہ قرضہ دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں نے امن قائم کرنے کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں،سوات کے عوام اور افواج پاکستان کی وجہ سے یہاں امن قائم ہوا ہے۔